• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • ایک دوست کی وساطت سے اس علمی دعوتی اور آگہی فورم سے آشنائی حاصل ہوئی ۔۔۔۔۔۔لاریب احباب کی کاوشیں اور کوششیں لائق صد تحسین ہیں ۔ سودلی مبارک باد اور ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔۔۔ہاں تعارف بھی تو کروانا ہے اپنا۔۔۔۔۔۔۔بندہ ناچیز کو فردوس جمال کہتے ہیں،کہا جاتا ہےآج سےکوئی ربع صدی قبل حسین پربتوں ،گرتی آبشاروں اور پری پیکروادیوں کی سرزمین گلگت استور میں میری ولادت ہوئی تھی۔۔۔۔زمانے کے نشیب وفراز اور زندگی کے رنگوں سے کھیلتے ، تلخیوں سے الجھتے ،حقیقتوں اور سچائیوں کو کھوجتے آج مدینہ منورہ کی ایک علمی درسگاہ میں علمی تشنگی بجھا رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔یوں تو زندگی میں بہت سارے مشغلے ہیں ۔۔۔۔البتہ اردو اورعربی ادب سے دلچسپی بے ادبی کی حد تک ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اخبارات میں وقتا فوقتا خامہ فرسائی بھی کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ان دنوں ایک کشمیری اردو اخبار میں میرا سفرنامہ (مدینے کا سفرہے ۔۔۔۔) کے عنوان سے قسط وار چھپ رہا ہے ۔۔۔۔۔مزید اندر کی خبر یہ ہے کہ فی الحال ہم بیگم سے بے غم اور بچوں سے بچیے ہوئے ہیں ۔۔۔۔اللہ اللہ خیر صلے
  • لوڈ کرتے ہوئے…
  • لوڈ کرتے ہوئے…
  • لوڈ کرتے ہوئے…
Top