• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • اورتم نےموسیٰ(علیہ السلام)سےکہاتھاکہ جب تک ہم اپنےرب کوسامنےنہ دیکھ لیں ایمان نہ لائیں گے(جس گستاخی کی سزامیں)تم پرتمہارےدیکھتےہوئےبجلی گری۔
    لیکن ہم نےباوجود اس کےپھربھی تمہیں معاف کردیا تاکہ تم شکر کرو۔اورہم نے(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) کوتمہاری ہدایت کےلئےکتاب اورمعجزےعطافرمائے۔
    حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے کیا کہا؟ جاننے کے لیے اس کیفیت نامے کا تبصرہ دیکھیں۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    جب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم! بچھڑے کو معبود بنا کر تم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے، اب تم اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع کرو، اپنے کو آپس میں قتل کرو، تمہاری بہتری اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسی میں ہے، تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی، وہ توبہ قبول کرنے والا اور رحم و کرم کرنے والا ہے،(البقرۃ:54)۔
    اور ہم نے (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا، پھر تم نے اس کے بعد بچھڑا پوجنا شروع کر دیا اور ظالم بن گئے ، (البقرۃ:51)۔
    اللہ تعالیٰ نے فرعونیوں سے بنی اسرائیل کو کس طرح نجات دی، جاننے کے لیے اس سٹیٹس کا تبصرہ دیکھیں۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    اور جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی جو تمہیں بد ترین عذاب دیتے تھے جو تمہارے لڑکوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو چھوڑ دیتے تھے، اس نجات دینے میں تمہارے رب کی بڑی مہربانی تھی،(البقرۃ:49)۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    اور جب ہم نے تمہارے لئے دریا چیر (پھاڑ) دیا اور تمہیں اس سے پار کر دیا اور فرعونیوں کو تمہاری نظروں کے سامنے اس میں ڈبو دیا،(البقرۃ:50)۔
    اس دن سےڈرتےرہوجب کوئی کسی کونفع نہ دےسکےگااورنہ ہی اسکی بابت کوئی سفارش قبول ہوگی اورنہ کوئی بدلہ اسکےعوض لیاجائےگااورنہ وہ مددکئےجائیں گے۔
    (جوصبراورنمازکےساتھ مددطلب کرتےہیں) وہ جانتےہیں کہ بےشک وہ اپنےرب سےملاقات کرنےوالےاور یقینا وہ اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں،(البقرۃ:46)۔
    اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو یہ چیز شاق(گراں) ہے، مگر ڈر رکھنے والوں پر(یعنی خشوع و خضوع کرنے والوں کے لیے یہ آسان ہے)، (البقرۃ:45)۔
  • لوڈ کرتے ہوئے…
  • لوڈ کرتے ہوئے…
  • لوڈ کرتے ہوئے…
Top