• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ا

    صالح اور مصلح کتاب کی اشاعت

    الحمد اللہ! اللہ کے فضل اور مہربانی سے "صالح اور مصلح" کتاب شائع ہو چکی ہے۔ اسے مکتبہ اسلامیہ، لاہور سے شائع کروایا گیا ہے، کتاب تقریبا 650 صفحات پر مشتمل ہے۔ مکمل حوالہ جات اور ریفرنسز کے ساتھ، اعلی اور نفیس کاغذ، خوبصورت اور دیدہ زیب ٹائٹل، ہارڈ بائنڈنگ کے ساتھ مکتبہ اسلامیہ، اردو بازار لاہور...
  2. ا

    علمائے اہل حدیث کا ذوق تصوف: تبصرہ کتاب

    کچھ عرصہ پہلے جامعہ البیت العتیق کے ایک استاذ نے ذکر کیا کہ ’علمائے اہل حدیث کا ذوق تصوف‘کے نام سے حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب کی ایک کتاب آئی ہے جو پڑھنے کے لائق ہے۔ مجھے چونکہ لڑکپن ہی سے تصوف اور اس کے متعلقات کے مطالعہ کا کافی شوق رہا ہے لہٰذا فورا ًیہ کتاب منگوا لی ۔ کتاب ۱۲۵۰...
  3. ا

    جواب غزل در "اسلام اور ریاست: ایک جوابی بیانیہ"

    روزنامہ جنگ ۲۲ جنوری، ۲۰۱۵ءکے ادراتی صفحات پر ملک کے معروف اور نامور اسکالر جناب جاوید احمد غامدی صاحب کا ایک کالم "اسلام اورریاست: ایک جوابی بیانہ" کے نام سے شائع ہوا۔ اس کالم کے جواب میں اصحاب علم وفضل کی بہت سی تحریریں روزنامہ جنگ اور دیگر اخبارات کے صفحات پر شائع ہوئیں۔ ہماری اس تحریر میں یہ...
  4. ا

    دی گرینڈ ڈیزائن: The Grand Design

    ایک دہریے atheist نے کہا: کیا آپ نے دی گرینڈ ڈیزائن پڑھی ہے؟ میں نے کہا: کیا آپ نے دی گرینڈ پلان The Grand Planپڑھی ہے؟ اس نے کہا: نہیں، ویسے یہ کس کی کتاب ہے؟ میں نے کہا: دی گرینڈ ڈیزائن میں تو صرف ڈیزائن کا ذکر ہے، ڈیزائنر غائب ہے جبکہ دی گرینڈ پلان میں گرینڈ ڈیزائن کے ساتھ ڈیزائنر کا بھی ذکر...
  5. ا

    نقاب اور کیپیٹلزم

    ایک دوست نے کہا کہ یہ بعض یورپی حکومتوں کو کیا آفت آ پڑی ہے کہ نقاب کو عوامی مقامات پر بین کرنے کے لیے قانون سازی کرتی پھر رہی ہیں حالانکہ یہ رویہ ان کے آئین میں فرد کی آزادی کے بارے موجود دفعات سے بھی متضاد ہے۔ میں نے کہا کہ نقاب صرف ایک مذپبی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک اعلان جنگ ہے جو ہر نقاب...
  6. ا

    تعلیم کا المیہ

    ہمارے نظام تعلیم کا المیہ ہمارے قومی المیوں کی فہرست میں ایک اہم ایشو ہے۔ آج ہی ایک بھائی سے اس بات پر گفتگو ہوئی تو کچھ باتیں سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک المیہ تو یہ ہے کہ ہم اپنی مادری زبان میں سائنسی علوم نہیں پڑھاتے جبکہ ہر قوم اپنی مادری زبان میں ہی پڑھاتی ہے، ہمیں انگریزی کا ہوکا ہے۔...
  7. ا

    علامہ فی الفور از ڈاکٹر محمد یونس بٹ

    علامہ فی الفور ان لوگوں میں سے ہیں جو ہر کام جلدی سے کرتے ہیں، وہ تو دیر کرنے میں بھی جلدی کرتے ہیں۔۔۔علامہ صاحب جاگتے میں خواب دیکھتے ہی نہیں، دکھاتے بھی ہیں۔ فرماتے ہیں، ان کانام بھی خواب میں رکھا گیا، یہی نہیں انہوں نے تو نام پیدا بھی خواب ہی سے کیا۔۔۔ وہ اکیلے چار آدمیوں جتنا کام کرتے ہیں،...
  8. ا

    فکر فراہی: تنزل یا ارتقاء؟

    مولانا امین احسن اصلاحیؒ راوی ہیں: ’’ ایک مرتبہ داڑھی کے مسئلہ پر بحث چھڑ گئی۔ مولانا دین میں اس کی اہمیت واضح کر رہے تھے اورمیں ان کے سامنے یہ بات پیش کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ دین میں فی الواقع داڑھی کی وہ اہمیت نہیں ہے جو اس کو دی جا رہی ہے۔ مولانا کچھ دیر تک تو مجھے ان احادیث کا مطلب...
  9. ا

    غامدی صاحب: فکر فراہی کے امین یا منحرف؟

    غامدی صاحب کا یہ دعوی ہے کہ وہ فکر فراہی کے امین ہیں جبکہ ان کا یہ دعوی قطعی طور غلط ہے۔ وہ اصول وفروع میں فکر فراہی سے منحرف ہیں۔ ہم ذیل میں ایک مثال سے اس دعوی کی صداقت کا تجزیہ کریں گے۔ فکر فراہی کا ایک امتیاز تفسیر قرآن مجید میں نظم قرآن کے اصول کو نمایاں کرنا ہے۔ استاذ حمید الدین فراہی...
  10. ا

    کل کا چھوکرا

    ایچ ای سی سے تسلیم شدہ شیخ زید اسلامک سنٹر کے تحقیقی مجلہ "الاضواء" کے دسمبر 2013ء کے شمارہ میں پروفیسر ڈاکٹر عبد الروف ظفر، چیئرمین علوم اسلامیہ، یونیورسٹی آف سرگودھا، سرگودھا کا ایک تحقیقی مضمون بعنوان "اسلامی ریاستوں میں غیر مسلموں کے حقوق" دیکھنے کو ملا۔ اس تحقیقی مضمون میں ان کے ساتھ شریک...
  11. ا

    شکر کی نعمت

    اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اپنے بندوں کو شکر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اللہ کا شکر ادا کرنے کی تین درجات ہیں۔ ایک یہ کہ اللہ کی نعمتوں کے نعمت ہونے کا احساس دل میں پیدا ہو۔ دوسرا درجہ یہ ہے کہ اس احساس کے پیدا ہونے پر انسان اپنی زبان سے بھی اللہ کا شکر ادا کرے۔ اور تیسرا درجہ یہ ہے کہ زبان کے...
  12. ا

    ڈر کی نفسیات

    میں نے ہیپی برتھ ڈے کا موضوع یہاں فورم اور فیس بک پر شیئر کیا تھا اور دونوں جگہ دونوں طرح کے کمنٹس ملے۔ لیکن ایک بات جو میں نے یہ موضوع شیئر کرنے کے بعد بھائیوں کے جوابات میں شدت سے محسوس کی، تو وہ ڈر کی نفسیات ہے۔ ہمارا ایک بڑا مذہبی طبقہ ڈر کی نفسیات کا شکار ہے۔ مجھ سمیت وہ شرعی موضوعات پر...
  13. ا

    ہیپی برتھ ڈے (HAPPY BIRTH DAY)

    سات دسمبر راقم کا یوم پیدائش تھا۔ بہت سے دوستوں اور شاگردوں نے ہیپی برتھ ڈے کا میسج بھیجا یا وش کیا۔ فوری طور تو میسج کرنے والوں کو یہ کہا کہ بھائی اس موقع پر کوئی دعا بھی دے دینی چاہیے لیکن اس موضوع پر مذہبی حوالے سے کچھ گفتگو کرنے کا دل چاہ رہا ہے۔ ہمارے ہاں عام طور اہل علم کا خیال ہے کہ برتھ...
  14. ا

    اساتذہ اور مشائخ کے حقوق

    کچھ دن پہلے ایک دوست آصف علی نے توجہ دلائی کہ بعض اوقات کوئی صاحب کوئی کام کہتے ہیں جو ہم وقت پر نہیں کر سکتے تو وہ اس کا شکوہ رکھ لیتے ہیں یا شکایت کا اظہار کر دیتے ہیں کہ ہم نے تو آپ کو ایک ہی کام کہا تھا اور آپ نے وہ بھی نہ کیا حالانکہ شکایت کرنے یا شکوہ رکھنے والے صاحب کو یہ معلوم نہیں ہوتا...
  15. ا

    تلون مزاجی

    عصر حاضر کے انسان کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ وہ ہر چیز میں بہت جلد اور تیزی سے حاصل ہونے والی تبدیلی کا خواہاں ہے۔ انسان کی طبیعت ایسی ہے کہ وہ یکسانیت سے اکتاہٹ محسوس کرتی ہے اور تبدیلی کی طرف مائل رہتی ہے۔ انسانی مزاج کا یہ وصف اس کی خوبی بھی ہے اور کمزوری بھی۔ اگر یہ مزاج نہ ہو تو زندگی سے...
  16. ا

    میرا سائنسی حق

    سوشل میڈیا پر بعض حضرات کا مطالبہ ہے کہ ان کا دینی حق تسلیم کیا جائے اور وہ دینی حق یہ ہے کہ ائمہ دین چونکہ معصوم نہیں ہیں لہذا انہیں ان ائمہ پر تنقید کا حق حاصل ہے۔ ان لوگوں کو شکایت یہ ہے کہ ان کی تنقید کو فیس بکی عالم کہہ کر رد کر دیا جاتا ہے۔ مجھے اس حق سے اپنا سائنسی حق یاد آ گیا جو آج تک...
  17. ا

    نماز میں خشوع: موانع اور تدابیر

    نماز میں خیالات یا وساوس کا آنا ایک عام بیماری ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ میری امت میں سب سے پہلی چیز جو اٹھائی جائے گی، وہ خشوع ہے۔ خشوع سے مراد دل کی وہ نرمی، رقت، عاجزی اور انکساری ہے کہ جس کا اظہار انسان کے اعضاء سے بھی ہوتا ہو۔ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے ایک شخص...
  18. ا

    عربی سے اردو مترجم کی ضرورت

    قرآن اکیڈمی سے ایک پرانے کولیگ مجھ سے ایک دو دن پہلے یہ معلوم کر رہے تھے کہ انہیں کسی عربی سے اردو مترجم کے بارے معلومات چاہییں یعنی ان کے پاس عربی سے اردو ترجمے کو کوئی کام تھا جو وہ کروانا چاہ رہے تھے۔ میں نے کہا فی الحال تو میرے ذہن میں ایسے کوئی بھائی نہیں ہیں، آج پھر انہوں نے رابطہ کیا تو...
  19. ا

    اسمائے حسنی اور دعا

    اللہ عز وجل کے سمائے حسنی کو یاد کرنا اور ان کے ذریعے دعا کرنا ایک ایسی سنت ہے کہ جسے تقریبا بھلایا جا چکا ہے۔ یہ صرف مطلوب ہے بلکہ احادیث میں اسمائے حسنی کو یاد کرنے کی بھی بہت فضیلت وارد ہوئی ہے۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں: (( لله تسعةٌ وتسعون اسمًا مائة إلاَّ واحدة لا يحفظها أحدٌ إلا دخل الجنة ))...
  20. ا

    دعا کی عبادت

    ایک دفعہ راقم نے اس سوچ سے اپنے اکابر اہل علم کی سوانح کا مطالعہ کیا کہ معلوم کیا جائے کہ ان کو بڑا بنانے میں کس چیز کا اہم کردار تھا؟ یا وہ کون سا ایسا عمل کرتے تھے جس نے انہیں علم وفضل میں ایسے مقام پر پہنچا دیا کہ بعد میں آنے والے لوگ اس پر رشک کرنے لگے۔ میں نے جو چیز ان کی حیات زندگی سے اخذ...
Top