• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عبد الکریم کڑموری،

  1. حافظ عبدالکریم

    دعاء کی شرعی حیثیت

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دعاء کی شرعی حیثیت دعاء ایک اہم ترین عبادت ہے بلکہ عبادت کا مغز و خلاصہ ہے اس کی طرف توجہ دلانا اور اس کا اہتمام کرنا بندۂ مؤمن کے لیے ضروری ہے۔ دعاء سے انسان اللہ کا مقرب بندہ بن جاتا ہے اور دعاء ایسا ہتھیار ہے جس سے تقدیر بدل جاتی ہے اور دعاء سے انسان کا ہر مشکل کام...
  2. حافظ عبدالکریم

    حج کی حقیقت اور اس کا کردار

    حج کی حقیقت اور اس کا کردار حج اسلام کا چوتھا رکن ہے اور انسان کی بندگی اورعبادت کا پہلا اور قدیم طریقہ ہے اس کے لفظی معنیٰ ”قصد اور ارادہ“ کے ہیں حج کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان مکہ میں جمع ه‍وتے ہیں، یہ سب حضرت ابرہیم علیہ السلام کے بیٹے ہیں جو اپنے باپ ابراہیم علیہ السلام کے عہد سے لے کر اب...
  3. حافظ عبدالکریم

    ایک شخص کی گمراہی اس کا ذمہ دار کون؟

    ایک شخص کی گمراہی اس کا ذمہ دار کون؟ محترم قارئین آج میں اپنا ہی ایک واقعہ جو میرے ساتھ پیش ہوا بتانا چاہتا ہوں وہ واقعہ کچھ اس طرح ہے۔ ایک میرا دینی بھائی جو مدرسہ میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اس نے فیس بک پر غیر مناسب فوٹو اپلوڈ کی تو میں نے اس فوٹو پر اس طرح کا کومینٹ کیا کہ آپ کی یہ تصویر...
  4. حافظ عبدالکریم

    غزل

    شاعر:اظہر پاشاہ کہا اک غزل میں نے جب مجھے شاعر سمجھ بیٹھے مگر انداز جب دیکھا تو اک ساحر سمجھ بیٹھے خدا مختار کُل ہے چاہ لے جو کر کے رہتا ہے وہ ہیں نادان جو غیروں کو بھی قادر سمجھ بیٹھے مرے رب کا ہے یہ انصاف فاجر کو سزا دینا مگر کچھ نا سمجھ رب کو مرے جابر سمجھ بیٹھے جو خدمت پر خدا کے دین...
  5. حافظ عبدالکریم

    پہلی ملاقات

    پہلی ملاقات کسی سے پہلی بار ملنا ہو تو یوں ملو گویا مدتوں سے شناسائ ہے البتہ جدائی ہے۔ مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہوے خندہ پیشانی کے ساتھ اسکی لبوں پر رقصاں تبسم پر توجہ دو۔ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دیے رکھو تاوقتیکہ وہ خود اپنا ہاتھ ہٹا لے۔ پر جوش معانقہ کرتے ہوے ممکن ہو تو پیشانی اور ہاتھ پر...
  6. حافظ عبدالکریم

    اردو زباں ہماری

    شاعر:عبد اللہ ہسوری کیسی ہے پیاری پیاری اردو زباں ہماری بھارت کی ہے دلاری اردو زباں ہماری ہندوستاں ہے مسکن‛ ہے پاک اس کی ڈھرکن ہر اک زباں پہ جاری اردو زباں ہماری یہ پھول کی مہک ہے بلبل کی یہ چہک ہے مثل بھار آئی اردو زباں ہماری اس کی طرح نہیں ہے سارے جہاں میں کوئی سارے جہاں پہ چھائی...
  7. حافظ عبدالکریم

    طرز نسواں

    شاعر:اظہرؔ پاشاہ اسلام کی تعلیم بھلانے لگیں ہیں وہ تہذیبِ نَو کو دل میں بسانے لگیں ہیں وہ نبوی عہد میں شرم و حیا کی نشان تھیں کیوں آج اپنا نقش مٹانے لگیں ہیں اسکرٹ اور چھوٹے لباسوں میں گھوم کر کیوں بے حیائی آج بڑھانے لگیں ہیں وہ فٹ پاتھ پہ چل چھرے اڑاتے ہوے کیسے اس دور کے لڑکوں کو پٹانے...
  8. حافظ عبدالکریم

    غزل

    شاعر: اظہر پاشاہ اظہرؔ ذکر رب جن لبوں سے نکل جائے گا ہر مصیبت کا طوفاں دہل جائے گا جو بھی جنت کی نعمت کو پہچان لے اس کے پانے کو دل تو مچل جائے گا کیوں نہ نیکوں کی صحبت رہے دوستو بیٹھنا اٹھنا ساتھ ان کے ہو دوستو پالے صحبت کا گر وہ اثر دوستو خوے بد نیکیوں میں بدل جائے گا مال و زر کی ہوس...
  9. حافظ عبدالکریم

    نوجواں

    نوجواں شاعر: اظہر پاشاہ اظہر اے جواں ‛ اپنا طرزِ عمل تو بدل دے جو باطل ہے پیروں سے اس کو مسل دے انہیں پیار دے جو بھی ہیں تیرے دشمن جو کانٹے چبھوئیں انہیں تو کنول دے یہ دنیا تجھے اپنی جانب جو کھینچے تو نفسانی خواہش کے سر کو کچل دے پریشان سب ہوں گے جب حشر کے دن انہیں اے خدا اپنی رحمت کا پھل دے...
  10. حافظ عبدالکریم

    غزل

    غزل شاعر: حبیب الرحمن ناظر جوانوں کی جوانی زندگی کی جان ہوتی ہے زمانے میں جوانوں کی نرالی شان ہوتی ہے پرندے ہم کو وقت صبح یہ پیغام دیتے ہیں اٹھو بیدار ہوجاؤ کہ اب آذان ہوتی ہے کرو پابندیاں بھائی نمازِ پنجگانہ کی حقیقت میں مسلماں کی یہی پہچان ہوتی ہے سحر کے وقت جو سجدے میں گرکر گڑگڑاتا...
  11. حافظ عبدالکریم

    حمد

    حمد شاعر:حبیب الرحمن ناظر کر رہا ہوں حمد تیری تو جلالِ شان ہے اے خدا تو اپنے بندوں پر بڑا رحمان ہے اے خدا تیری خدائی سب پہ ہے سائہ فگن خالقِ کونین ہے تو، خالقِ انسان ہے حمد تیری ہی لبوں پر صبح ہو کہ شام ہو عیب سے تو پاک ہے تیری صفت سبحان ہے رہ نمائی کے لیے پیغامبر آتے رہے آخری قرآن بھی...
  12. حافظ عبدالکریم

    غزل

    غزل شاعر:حبیب الرحمن ناظر محبت کا پلا کر جام اب مجھ کو رلاتے ہو تقاضے تم وفا کے ایسے آخر کیوں بھلاتے ہو نظر کیا مل گئی تم سے تمہیں کو دل بھی دے بیٹھا مگر دل توڑ کر اب تم خوشی کے گیت گاتے ہو بسا کر اور کو دل میں نظر مجھ سے ملاتے ہو چرا کر نیند میری غیر کے سپنے سجاتے ہو ہوی مدت بچھڑ کر پر تمہیں...
  13. حافظ عبدالکریم

    اولاد کی تربیت میں والدین کا کردار

    اولاد کی تربیت میں والدین کا کردار اللہ کی بے شمار نعمتوں‛ نوازشوں اور احسانات میں سے ایک عظیم نعمت اولاد اور بچے ہیں ۔ اس نعمت کی قدر ان لوگوں سے معلوم کی جاسکتی ہے جو اس سے محروم ہیں ۔ اولاد اللہ کی امانت ہیں ۔ قیامت کے دن والدین سے ان کے بارے میں باز پرس ہوگی ۔ آیا انھوں نے اس ذمہ داری کو...
  14. حافظ عبدالکریم

    سبد گل

    بسم اللہ الرحمن الرحیم قارئین! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته عرض ہے کہ یکم مارچ ٢٠١٧؁ بروز بدھ جامعہ دار السلام عمرآباد کے وسیع ہال میں ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہوا ۔ جسکی مناسبت سے جامعہ کے چند شعراء طلبہ نے اپنے کلام کا مجموعہ مجلۂ حائطیہ کی شکل میں بنام "سبد گل" جامعہ کے نوٹس بورڈ پر...
  15. حافظ عبدالکریم

    ماں

    بسم اللہ الرحمن الرحیم ماں (1) ماں رب کا دیا ہوا ایک انمول تحفہ ہے ۔ (2) ماں ہی اللہ کی سب سے اچھی مخلوق ہے ۔ (3) ماں کا احسان ادا کرنا بہت مشکل ہے ‛ اور اس کے احساسات کو یاد رکھنا بھی مشکل ہے ۔ (4) ماں ایک ایسی چیز ہے جس کو یاد کرنے سے دل کو تسلی ملتی ہے ۔ (5) اگر اولاد کو تکلیف پہنچتی ہے تو...
Top