• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آؤ بچو نماز پڑھیں!

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
نماز
پیارے بچو!
اللہ تعالٰی نے ہر مسلمان پر پانچ وقت کی نماز فرض کی ہے۔(1) فجر (2)ظہر(3)عصر(4) مغرب (5) عشاء
ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے اللہ کے اس حکم پر اچھی طرح عمل کریں ،تاکہ وہ ہم سے راضی ہو جائے ۔آئیے ہم آپ کو سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق نماز پڑھنے کا طریقہ بتائیں۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
نماز کی رکعتوں کی تعداد
نماز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہلے کی سنتیں مؤکدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غیر مؤکدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فرض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بعد کی سنتیں مؤکدہ
فجر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0۔۔۔۔
ظہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2 یا 2+2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔4۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2۔۔
عصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2+2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔4۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0۔۔۔۔
مغرب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2۔۔۔۔
عشاء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔4۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2۔۔۔۔
جمعہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2+2۔۔
وتر سنتِ مؤکدہ ہے۔وتر ایک،تین،پانچ،سات اور نو تک پڑھے جا سکتے ہیں ۔مؤکدہ سنتیں وہ ہیں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ پڑھا ہے ۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
وضو کا بیان
دل میں وضوکی نیت کریں ۔وضو شروع کرنے سےپہلے بسم اللہ کہیں ۔
دونوں ہاتھوں کو تین بار دھوئیں۔تین بار دائیں ہاتھ میں ایک چلو پانی لےکر آدھے سے کلی کریں ،آدھے کو ناک میں چڑھائیں اور بائیں ہاتھ سے ناک جھاڑیں ۔تین مرتبہ چہرہ دھوئیں۔پہلے دایاں اور پھر بایاں بازو کہنی سمیت تین بار دھوئیں۔دونوں ہتھیلیوں کو پانی سے تر کر کے سر کا مسح کریں ،یعنی دونوں ہتھیلیوں کو پیشانی سے سر کے پیچھے تک لے جائیں اور اسی طرح پیشانی تک واپس لائیں ۔شہادت کی انگلیوں سے کان کے اندر اور انگوٹھوں سے کان کے باہر کا مسح کریں،پھر دو نوں پاؤں ٹخنوں سمیت تین بار دھوئیں ۔
نوٹ:- وضو کی کوئی جگہ خشک رہ گئی تو وضو نہیں ہو گا۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
وضو کے بعد کی دعا
أشھَد أن لا إِلٰہَ إِلَّا اللَّہ وَحدَہ لا شَرِیکَ لَہ ، وَ أشھَد أن مُحمَداً عَبدہُ، وَ رَسو لہُ
"میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ۔وہ اکیلا ہے ،اس کا کوئی شریک نہیں اور میں شہادت دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ۔"
دورانِ وضو کسی عضو کی کوئی مخصوص دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی۔اعضائے وضو زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ دھوئیں۔


 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
نماز کا طریقہ
قیام: نماز شروع کرنے سے پہلے قبلہ رخ کھڑے ہو ں۔دل میں نماز کی نیت کریں ۔نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا غلط ہے ۔اپنی دونوں ہتھیلیاں قبلہ رخ رکھتے ہوئے کندھوں یا کانوں تک اٹھائیں ۔ اَللہُ اَکْبَر کہیں اور دایاں ہاتھ بائیں پر رکھ کر سینے پر باندھیں اور یہ دعا پڑھیں :
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ، وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ
"یا اللہ! آپ اپنی تمام تعریفوں کے ساتھ پاک ہیں ،آپ کا نام متبرک ہے ،آپ کی شان بلند ہے اور آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ،"
پھر تعوذ پڑھیں :
اَعُوْذُ بِاللّہِ مِنَ الشِّیطٰنِ الرَّجِیمِ مِنْ نَفْخہِ وَ نَفْثِہِ وَھَمْزِہ
" میں مردود شیطان اور اس کی پھونک ،جادو اور وسوسے سے ،اللہ کی پناہ میں آتا ہوں۔"
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اس کے بعد سورت فاتحہ پڑھیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّ‌حْمٰنِ الرَّ‌حِيمِ ﴿١﴾ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَ‌بِّ الْعَالَمِينَ ﴿٢﴾ الرَّ‌حْمٰنِ الرَّ‌حِيمِ ﴿٣﴾ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿٤﴾ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ﴿٥﴾ اهْدِنَا الصِّرَ‌اطَ الْمُسْتَقِيمَ ﴿٦﴾ صِرَ‌اطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ‌ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿٧
"اللہ کے نا م کے ساتھ جو بے حد مہربا ن نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام تعریفں اللہ تعالٰی کے لئے ہیں جو سب جہانوں کا رب ہے۔جو نہایت مہربان،بڑا رحم والا ہے ۔بدلے کے دن کا مالک ہے ۔ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ۔ہمیں سیدھی راہ پر چلائے رکھ۔ان کی راہ جن پر تو نے انعام کیا ،نہ کہ ان لوگوں کی راہ جن پر غضب کیا گیا اور نہ ان لوگوں کی راہ جو گمراہ ہوئے۔"
سورت فاتحہ کے بعد آمین کہیں ۔
آمین کا معنی ہے "اے اللہ ! تو قبول فرما!"
اگر امام کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں تو آمین بلند آواز سے کہیں ۔سورۃ فاتحہ پڑھنے کے بعد قرآن مجید سے کوئی بھی سورت یا آیات یاد ہوں ،وہ پڑھیں ۔اس کے بعد اَللہُ اَکْبَر کہہ کر ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے ہوئے رکوع میں جائیں ۔اسے رفع الیدین کہتے ہیں ۔رکوع میں ہتھیلیوں کی انگلیاں پھیلا کر گھٹنوں کو مظبوطی سے پکڑ یں۔کہنیوں کو پہلوؤں سے الگ رکھیں ۔پھر یہ تسبیح کم از کم تین بار پڑھیں :

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ
"میرا پروردگار پاک اور عظمت والا ہے۔"
قومہ: پھر رفع الیدین کرتے ہوئے رکوع سے سر اٹھائیں،سیدھے کھڑے ہو جائیں اور یہ دعا پڑھیں :
سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ
"اللہ نے اسے سن لیا جس نے اس کی تعریف کی"
رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدََا کَثِیْرََا طَیِّبََا مُبَارَکََا فِیْہِ
"اے ہمارے پروردگار! تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں ۔کثیر ،پاکیزہ اور مبارک تعریفیں۔"
سجدہ: اللہ اکبر کہہ کر ہاتھوں کو زمین پر پہلے رکھتے ہوئے سجدہ کریں ۔سجدہ میں یہ اعضا اچھی طرح زمین پر لگائیں ۔پیشانی ،ناک ،دونوں ہتھیلیاں ،دونوں گھٹنے،دونوں قدم۔دونوں ہتھیلیاں کندھوں یا کانوں کے برابر زمین پر قبلہ رخ رکھیں اور انگلیاں آپس میں ملی ہوئی ہوں ۔قدموں کو کھڑا رکھیں ۔پیر کی انگلیوں کو موڑ کر قبلہ رخ رکھیں ۔
یہ دعا کم از کم تین مرتبہ پڑھیں :

سُبْحَانَ رَبِّی الْاَعْلٰی
"میرا پروردگار سب سے پاک اور عالی مرتبت ہے "
دونوں سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اغْفِرْلِيْ،رَبِّ اغْفِرْلِي
"اے میرے پروردگار !مجھے بخش دے،اے میرے پروردگار! مجھے معاف فرما۔"
اللہ اکبر کہہ کر دوسرے سجدے کے لئے جائیں ۔دوسرا سجدہ پہلے سجدے کی طرح کریں ۔اللہ اکبر کہہ کر سجدے سے سر اٹھائیں اور اطمینان سے بیٹھ جائیں ،جس طرح پہلے سجدے کے بعد بیٹھے تھے۔پھر دوسری رکعت کے لئے ہاتھوں کو زمین پر ٹیکتے ہوئے کھڑے ہو جائیں ۔دوسری رکعت بھی پہلی رکعت کی طرح ادا کریں البتہ ثنا نہ پڑھیں اور نہ ہی شروع میں رفع الیدین کریں ۔
تشہد: دوسری رکعت ختم کرنے کے بعد تشہد کے لئے اس طرح بیٹھیں جس طرح سجدے کے بعد بیٹھے تھے ۔دائیں ہاتھ کے انگوٹے کو بیچ کی انگلی پر اس طرح رکھیں کہ انگوٹھا انگشتِ شہادت کی جڑ کے بالکل قریب ہو۔شہادت کی انگلی کو سلام پھیرنے تک بلند رکھیں اور اس کے ساتھ اشارہ کریں ۔بقیہ انگلیوں کو بند کر لیں ۔پھر یہ پڑھیں :
اَلتَّحِیَّاتُ ﷲِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ،اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ–اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکَاتُہُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اﷲِ الصَّالِحِیْنَ، أشْھَدُ أنْ لَّا إلٰہَ إلاَّ اﷲُ وَأَشْھَدُ أنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ
" تمام زبانی ،بدنی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لئے ہیں ۔اے نبی! آپ پر سلامتی ہو ،اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہوں ،ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلامتی ہو،میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ۔"
پھر درودِ ابراہیمی پڑھیں :
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحمد وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ إبْرَاھِیْمَ إنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ، اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ إبْرَاھِیْمَ إنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
" اے اللہ ! رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر ،جس طرح تو نے ابراہیم( علیہ السلام )اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔بلاشبہ تو تعریف اور بزرگی والا ہے ۔اے اللہ ! برکت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر ،جس طرح تو نے ابراہیم(علیہ السلام) اور ان کی آل پر برکت فرمائی ۔بلا شبہ تو تعریف اور بزرگی والا ہے ۔"
جب تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہوں تو رفع الیدین کریں ۔تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورت فاتحہ پڑھیں ،اگرچہ آپ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں یااکیلے۔
آخری قعدہ:آخری تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ کچھ مختلف ہے ۔
بایاں کولہا زمین پر ٹکائیں۔
بایاں پیر دائیں طرف نکال کر بچھائے رکھیں ۔
دائیں پیر کو کھڑا رکھیں ۔
انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہو ۔ہتھیلیوں کو اسی طرح رکھیں جس طرح پہلے تشہد میں رکھا تھا۔انگشت شہادت سے اشارہ بھی کریں ۔التحیات پڑھیں،درود پڑھیں ،پھر مندرجہ ذیل دعا پڑھیں:

اَللّٰھُمَّ إنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إلَّا أنْتَ، فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ، وَارْحَمْنِیْ إنَّکَ أنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ
"یا اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیا اورمیرے گناہوں کو تیرے علاوہ کوئی معاف کرنہیں سکتا ،لہٰذا اپنی خاص مغفرت سے مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما،بلا شبہ تو بخشنےوالا اور نہایت رحم فرمانے والا ہے ۔"
یا کوئی اور مسنون دعا پڑھیں ۔دعا کے بعد پہلے دائیں اور پھر بائیں طرف چہرہ موڑتے ہوئے کہیں :
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ
"سلامتی ہو تم پر اور اللہ کی رحمت ہو۔"
سلام پھیرتے ہی بلند آواز سے ایک مرتبہ اللہُ اَکْبَرُ اور تین مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللہَ
" میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں "
کہیں۔
پھر یہ دعائیں پڑھیں:
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
جزاک اللہ خیرا بہنا
اللہ ہمارے بچوں کو نماز کا پابند بنائے ،آمین
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
فرض نماز کے بعد کے اذکار
٭اللهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
"اے اللہ ! آپ سلامتی والے ہیں اور آپ سے ہی سلامتی وابستہ ہے ،اے جاہ وحشم اور عزت و احترام والے آپ بڑی برکت والے ہیں۔ "
٭لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ، وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الجَدِّ مِنْكَ الجَدُّ
" اللہ تعالٰی کے علاوہ کوئی معبود نہں،وہ یکتا ہے ،اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کی بادشاہت ہے ،وہی تمام خوبیوں کا مالک ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔اے اللہ !جس کو آپ نواز دیں تو کوئی رکاوٹ ڈالنے والا نہیں اور جس سے آپ اپنی نوازشیں روک لیں تو کوئی نوازنے والا نہیں اور آپ کے پاس کسی شان و شوکت والے کی حیثیت اسے کوئی فائدہ نہ دے گی۔"
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص درج ذیل کلمات نماز کے بعد پڑھے گا ،اگر اس کے گناہ سمند کی جھاگ کے برابر بھی ہوں گے تو معاف کر دیے جائیں گے:
٭سُبْحَانَ اللَّهِ 33مرتبہ، الْحَمْدُ لِلَّهِ33مرتبہ، اللَّهُ أَكْبَرُ 33مرتبہ
"اللہ تعالٰی پاک ہے ،تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ،اللہ تعالٰی سب سے بڑا ہے۔"
٭ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
" اللہ تعالٰی کے علاوہ کوئی معبود نہیں،وہ یکتاہے ،اس کا کوئی شریک نہیں ،اسی کی بادشاہت ہے اور وہی تمام خوبیوں کا مالک ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔"
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
آیت الکرسی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے ،اسے جنت میں داخل ہونے سے سوائے موت کے کوئی چیز نہیں روک سکتی ،یعنی وہ مرتے ہی جنت میں داخل ہو جائے گا۔
اعُوذُ بِاللّہِ مِن الشِّیطانِ الرَّجِیمِ
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۚ لَّهُ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَمَا فِی الْأَرْضِ ۗ مَن ذَا الَّذِی یَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۚ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ أَیْدِیهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا یُحِیطُونَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ۚ وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۖ وَلَا یَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ

"میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں۔اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔وہ زندہ اور قائم رہنے والا ہے ۔نہ اسے اونگھ آتی ہے اور نہ نیند۔اسی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں او ر زمین میں ہے ۔کون ہے جو اس کے ہاں اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرے ۔وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ،اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جو وہ چاہے۔اس کی کرسی آسمانوں اور زمین کو وسیع ہے اور اسے ان دونوں کی حفاظت تھکاتی نہیں اور وہ بلند عظمت والا ہے ۔"
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
دعائے قنوت
اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلاَ يُقْضَى عَلَيْكَ إِنَّهُ لاَ يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ(وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ)تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ ‏
"اے اللہ! جن کو آپ نے ہدایت سے نوازا ہے ،ان میں مجھے بھی شامل کر لیں ۔آپ نے جن سے درگزر فرمایا ہے ،مجھے بھی ان میں شامل کر لیں ۔جن کی آپ نے سر پرستی فرمائی ہے ،مجھے بھی ان میں شامل کر لیں ۔جو کچھ آپ نے مجھے عطا کیا ہے اس میں برکت فرمائیں۔جو آپ نے فیصلے کئے ہیں ،مجھے ان کے نقصان سے بچائیں ۔کیونکہ آپ ہی (حتمی) فیصلے کرتے ہیں اور آپ کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا ۔یقینا جس کو آپ دوست بنا لیتے ہیں وہ کبھی خوار نہیں ہوتا(اور جس کو آپ دشمن بنا لیں وہ کبھی صاحبِ عزت نہیں ہو سکتا)۔اے ہمارے پروردگار ! آپ بابرکت اور بلند مرتبت ہیں۔"
نوٹ : دعائے قنوت وتر کی آخری رکعت میں رکوع سے پہلے پڑھنی چاہیے۔
 
Top