• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئیے عقیدہ سیکھیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کلمہ

س: کیا مسلمان بننے کے لیے کلمہ پڑھ لینا کافی ہے؟
ج: اسلام میں داخلے کے لیے کلمہ پڑھنا کافی ہے بشرطیکہ دل سے اس کا اقرار ہو لیکن مسلمان رہنے اور جنت میں داخلے کے لیے اعمال صالحہ بھی ضروری ہے۔
س: کیا اعمال صالحہ ایمان کا حصہ ہیں؟
ج: اعمال صالحہ ایمان کا حصہ ہیں۔
س: اعمال صالحہ کا کیا معنی ہیں؟
ج: اعمال صالحہ سے مراد وہ اعمال ہیں جو خالص نیت اور قرآن و حدیث سے ثابت ہوں۔
س: کیا صرف زبانی کلمہ پڑھ لینا کافی ہے؟
ج: نہیں،بلکہ سچے دل سے کلمہ پڑھنا اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔
س: مکہ میں نجات کس چیز پر تھی؟
ج: اس وقت کلمے کا اقرار دل و زبان سے کافی تھا۔
س: اس کی دلیل کیا ہے؟
ج: اس کی دلیل یہ ہے کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ ہماری نجات کیسے ہو گی؟آپ ﷺ نے فرمایا نجات اس کلمہ پر ہو گی جو میں نے اپنے چچا ابو طالب کے سامنے پیش کیا تھا اور اس نے اس کو نہیں پڑھا۔
س: کیا آپ ﷺ کے چچا کی موت اسلام پر ہوئی؟
ج: نہیں بلکہ ابو طالب نے مرتے ہوئے یہ کہا کہ میں اپنے دادا کے دین پر مرتا ہوں۔
س: کیا ابو طالب آپ ﷺ کے دین کو سچا سمجھتا تھا؟
ج: ہاں ابو طالب کہا کرتا تھا کہ اے میرے بھتیجے مجھے اس بات کا پتہ ہے کہ آپ کا دین سب دینوں میں سے سب سے سچا دین ہے اگر مجھے اپنے رشتہ داروں کی ملامت کا ڈرنہ ہوتا تو میں تیرے دین کو قبول کر لیتا۔
س: کیا آپ ﷺ کے دوسرے رشتے داروں نے کلمہ پڑھ لیا تھا؟
ج: نہیں بلکہ ابو جہل ،ابو لہب وغیرہ آپ ﷺ کے سخت دشمن تھے۔
س: تو کیا نبی اکرم ﷺ کی وجہ سے ان کو فائدہ پہنچا؟
ج: نہیں بلکہ یہ لوگ جہنم میں گئے۔اور ابو طالب کو جہنم میں آگ کے دو جوتے پہنائے جائیں گے ۔جس سے اس کا دماغ ایسے کھولے گا جیسے چولہے پر ہنڈیا کھولتی ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اللہ تعالیٰ

س: اللہ تعالیٰ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
ج: اللہ تعالیٰ ہمیں پیدا کرنے والا۔روزی دینے والا۔ہماری مشکلیں حل کرنے والا۔ہماری دعائیں سننے والا اور ہمارا معبود برحق ہے۔
س: معبود برحق کتنے ہیں؟
ج: معبود برحق ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔

س: کیا اللہ تعالیٰ کی کوئی اولاد ہے؟

ج: اللہ تعالیٰ کی نہ اولاد ہے نہ بیوی اور نہ ہی کوئی رشتہ دار ہیں۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کی برابری کرنے والا کوئی ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کی برابری کرنے والا کوئی نہیں۔
س: اللہ تعالیٰ کب سے ہے اور کب تک رہے گا؟
ج: اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
س: سورۃ اخلاص کا ترجمہ کیا ہے؟
ج: کہو اللہ ایک ہے۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ ہی اس کی کوئی برابری کرنے والا ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
توحید

س: توحید کا کیا معنی ہے؟
ج: توحید کا معنی ایک جاننا،ماننا اور ایک کہنا ہے۔
س: توحید باری تعالیٰ کا کیا معنی ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات اور اسماءو صفات میں ایک ماننا۔
س: اللہ تعالیٰ کی صفات کون کون سی ہیں؟
ج: اللہ تعالیٰ کی بے شمار صفات ہیں۔وہ خالق،مالک،رازق،دعا کا سننے والا،مددگار،مشکل میں کام آنے والا،زندگی اور موت دینے والا،حاجت پوری کرنے والا،غیب کا علم رکھنے والا،روزجزا کا مالک،ہر چیز کا اختیار رکھنے والا،حاجتوں کا پورا کرنے والا،دیکھنے والا پناہ دینے والا،فریاد سننے والا،بادشاہ،شفاعت کا مالک، عزت ذلت دینے والا،غنی،ہدایت دینے والااور اولاد دینے والا وغیرہ۔
س: توحید الوہیت کا کیا معنی ہے؟
ج: توحید الوہیت کا معنی یہ ہے کہ ہر قسم کی عبادت کو صرف اللہ تعالیٰ کے لیے خاص کرنا اور اس کے علاوہ ہر چیز سے عبادت کی نفی کرنا خواہ وہ ملائکہ اور رسول ہی کیوں نہ ہوں۔
س: توحید ربوبیت کا کیا معنی ہے؟
ج: اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی زمین و آسمان کا خالق و مالک ہے۔وہی سب کو روزی دیتا ہے۔وہی بارش برساتا ہے۔اسی کے حکم سے فصلیں پیدا ہوتی ہیں۔کائنات میں وہی تصرف کرتا ہے۔سلطنت میں اس کا کوئی شریک نہیں۔نہ ہی اس کا کوئی مددگار اور نہ ہی کوئی اس کے حکم کو رد کرنے والا ہے وغیرہ۔
س: توحید کی تیسری قسم کونسی ہے؟
ج: توحید کی تیسری قسم توحید اسماء و صفات ہے۔
س: توحید اسماء و صفات کسے کہتے ہیں؟
ج: توحید اسماء و صفات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء و حسنی اور صفات علیا پر ایمان لایا جائے اور اس میں کسی کو شریک نہ کیا جائے۔
س: کیا مشرکین مکہ کسی توحید کو بھی نہیں مانتے تھے؟
ج: مشرکین مکہ توحید ربوبیت کو مانتے تھے کہ اللہ تعالیٰ خالق،رب ،ہواؤں کو چلانے والا،بادلوں سے بارش برسانے والا،زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا ہے۔
س: مشرکین مکہ کس توحید کے انکاری تھے؟
ج: وہ توحید الوہیت کے انکاری تھے کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کی جائے ۔اسی سے مانگا جائے۔صرف وہی دعاؤں کا سننے والا ہے۔وہی ہر چیز کا اختیار رکھتا ہے۔
س: کیا توحید ربوبیت کو ماننے کی وجہ سے مشرکین مکہ کو کوئی فائدہ ہوا؟
ج: توحید کی ایک قسم کو ماننے کے باوجود ان کو کوئی فائدہ بہیں ہو گا بلکہ اللہ تعالیٰ ان کو ہمیشہ جہنم میں داخل کرے گا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
توحید کے ثمرات

س: توحید کے ماننے والے کو کیا کہتے ہیں؟
ج: توحید کے ماننے والوں کو موحد کہتے ہیں؟
س: توحید پر عمل کرنے کا کیا نتیجہ ہو گا؟
ج: توحید پر عمل کرنے سے مسلمان کے معاشرے میں امن اور مسلمانوں کی حکومت قائم ہو گی۔اللہ تعالیٰ موحد کو جنت میں داخل کرے گا اور اس کو جہنم کی آگ سے بچائے گا۔
س: جنت کسے کہتے ہیں؟
ج: جنت اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا گھر ہے جسے اللہ تعالیٰ نے نیک لوگوں کے لیے تیار کیا ہے۔
س: اصل کامیابی کیا ہے؟
ج: اصل کامیابی جنت میں داخلہ اور جہنم سے نجات ہے۔
س: جنت کتنی بڑی ہے؟
ج: جنت کی وسعت زمین و آسمان سے بڑھ کر ہے۔
س: جنت کے کتنے دروازے ہیں؟
ج: جنت کے آٹھ دروازے ہیں۔
س: جنت کے کتنے درجے ہیں؟
ج: جنت کے بہت سارے درجے ہیں۔سب سے اونچا درجہ جنت الفردوس ہے۔
س: جنت میں کیا چیز ملے گی؟
ج: جنت میں ہر چیز ملے گی ۔جس چیز کا بھی خیال جنتی کے دل میں آئے گا وہ اسے دے دی جائے گی۔
س: جنت میں سب سے پہلا کھانا کون سا ہو گا؟
ج: جنت میں سب سے پہلا کھانا مچھلی کا بڑھا ہوا جگر ہو گا۔
س: جنت میں کس کس چیز کی نہریں ہیں؟
ج: جنت میں پانی،دودھ شراب اور شہد کی نہریں ہیں۔
س: کیا جنت میں غم اور دکھ بھی ہوں گے؟
ج: جنت میں کسی قسم کا دکھ اور غم نہیں ہو گا۔
س: کیا جنت میں رہنے والوں کو موت آئے گی؟
ج: موت کو دنبے کی صورت میں ذبح کر دیا جائے گا اور جنتیوں کو موت نہیں آئے گی۔
س: کیا جنتیوں کو جنت عارضی طور پر دی جائے گی؟
ج: جنت ہمیشہ کے لیے دی جائے گی۔
س: جنت میں سب سے بڑی نعمت کون سی ہو گی؟
ج: جنت میں سب سے بڑی نعمت اللہ تعالیٰ کا دیدار ہو گا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
شرک کا انجام

س: شرک کرنے والے کو کیا کہتے ہیں؟
ج: شرک کرنے والے کو مشرک کہتے ہیں۔
س: مشرک کا انجام کیا ہے؟
ج: جو شخص اپنی زندگی میں ذرا برابر شرک کرتے ہوئے بغیر توبہ کیے مر گیا تو وہ جہنم میں جائے گا۔
س: جہنم میں کیا ملے گا؟
ج: جہنم میں اللہ تعالیٰ نے مختلف عذاب تیار کر رکھے ہیں ۔کہیں گرم پانی کا عذاب ،کہیں مار پیٹ کا عذاب،کہیں آگ کا عذاب،کہیں پیپ پینے کا عذاب۔(نعوذباللہ من ذلک)
س: جہنم کیا ہے؟
ج: جہنم اللہ تعالیٰ کی دھکائی ہوئی آگ ہے۔جسے اللہ تعالیٰ نے مجرموں کے لیے تیار کر رکھا ہے۔
س: جہنم کا سب سے کم عذاب کس کو دیا جائے گا؟
ج: جہنم کا سب سے کم عذاب نبی اکرم ﷺ کے چچا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے والد ابو طالب کو دیا جائے گا۔
س: وہ عذاب کس قسم کا ہو گا؟
ج: ابو طالب کو آگ کی دو جوتیاں پہنائی جائیں گی جس سے اس کا دماغ ایسے کھولے گا جیسے چولہے پر ہنڈیا کھولتی ہے۔
س: جہنم میں داخلہ عارضی ہو گا یا دائمی؟
ج: گناہ گار اہل توحید اپنے گناہوں کی وجہ سے اگر جہنم میں داخل کیے گئے تو گناہوں کی سزا بھگتنے کے بعد جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کر دیے جائیں گے۔اور مشرک ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہیں گے۔
س: کیا جہنم میں موت آئے گی؟
ج: جہنم میں موت نہیں آئے گی بلکہ وہ آگ میں جلنے کے باوجود زندہ رہیں گے ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
نذرونیاز

س: نذرونیاز کا کیا معنی ہے؟
ج: کسی چیز کا صدقہ و خیرات کرنا نذرونیاز کہلاتا ہے۔
س: نذرونیاز کس کے نام کی دینی چاہیے؟
ج: نذرونیاز صرف اللہ تعالیٰ کے نام کی دینی چاہیے ۔
س: اللہ تعالیٰ کے نام کی نذرونیاز کیوں دینی چاہیے؟
ج: اس لیے کہ نذرونیاز عبادت کی ایک قسم ہے اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی عبادت جائز نہیں۔
س: نذر اللہ نیاز حسین کا کیا مطلب ہے؟
ج: نذر اللہ کا مطلب ہے اللہ کے نام کی نذر اور نیاز حسین کا مطلب ہے حسین کے نام کی نیاز۔
س: نیاز حسین کہنا صحیح ہے یا غلط؟
ج: نیاز حسین کہنا شرک ہے۔
س: نیاز حسین کہنا شرک کیوں ہے؟
ج: نیاز حسین کہنا شرک اس لیے ہے کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ نہ کسی چیز کے خالق ہیں نہ مالک۔
س: کیا نیاز حسین کھانی چاہیے؟
ج: نیاز حسین کھانا حرام ہے۔
س: نیاز حسین کھانا کیوں حرام ہے؟
ج: نیاز حسین کھانا اس لیے حرام ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام کے علاوہ کسی اور کے نام کی دی ہوئی چیز سور اور مردار کی طرح حرام ہے۔
س: کیا گیارہویںو والے پیر کے نام کی گیارہویں بھی حرام ہے؟
ج: ہاں گیارہویں والے پیر کی گیارہویں یا امام جعفر صادق کے نام کے کونڈے یا کسی پیر کے نام کا بکرا یا مرغا بھی حرام ہے۔
س: چڑھاوا کسے کہتے ہیں؟
ج: کسی قبر پر جا کر صدقہ و خیرات تقسیم کرنا یا قبر پر جا کر جانور ذبح کرنا چڑھاوا کہلاتا ہے۔
س: لوگ قبر پر چڑھاوا کیوں چڑھاتے ہیں؟
ج: لوگ اس چڑھاوے کے ذریعے قبر والے کا تقرب چاہتے ہیں تاکہ قبر والا ان کے کام کر سکے۔
س: قبر وغیرہ پر چڑھاوا چڑھانا کیسا ہے؟
ج: قبر وغیرہ پر چڑھاوا چڑھانا شرک ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بادشاہت اور حکومت

س: حقیقی بادشاہ اور حاکم کون ہے؟
ج: حقیقی بادشاہ اور حکم اللہ تعالیٰ ہے۔
س: بادشاہت اور حکومت کون دیتا اور کون چھینتا ہے؟
ج: بادشاہت اور حکومت اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہی چھینتا ہے۔
س: دنیا کے بادشاہ اور حاکم کو کیا کہتے ہیں؟
ج: دنیا کے بادشاہ یا حاکم کو خلیفہ کہتے ہیں۔جو مجازی بادشاہ ہے۔
س: خلیفہ کا کیا کام ہے؟
ج: خلیفہ کا کام دنیا میں اللہ تعالیٰ کے دین کو نافذ کرنا ہے۔
س: کیا خلیفہ کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جا سکتی ہے؟
ج: جابر خلیفہ یا حکمران کے سامنے حق کی بات بیان کرنا افضل جہاد ہے۔
س: کیا خلیفہ کے خلاف تلوار اٹھانا جائز ہے؟
ج: خلیفہ اگر کھلے کفر کا ارتکاب کرے تو اس کے خلاف تلوار اٹھانا جائز ہے ورنہ نہیں۔
س: سب سے پہلے خلیفہ کون ہیں؟
ج: سب سے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں ۔دوسرے خلیفہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں ۔تیسرے خلیفہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ہیں ۔چوتھے خلیفہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں۔
س: کیا کوئی پیر یا بزرگ بادشاہت چھین سکتا ہے یا دے سکتا ہے؟
ج: کوئی پیر یا ولی نہ بادشاہت چھین سکتا ہے نہ دے سکتا ہے۔
س: حقیقی بادشاہ کا کیا مطلب ہے؟
ج: حقیقی بادشاہ کا مطلب یہ ہے کہ جب کوئی بھی نہ تھا وہ بادشاہ تھا اور جب ساری دنیا فنا ہو جائے گی تو وہ اس وقت بھی بادشاہ ہو گا اور ایسا حقیقی بادشاہ اللہ تعالیٰ ہے۔
س: بادشاہت کیسے ملتی ہے؟
ج: محنت سے بھی ملتی ہے اور کبھی کبھی یہ اللہ تعالیٰ کا انعام یا آزمائش ہوتی ہے۔
س: کیا بادشاہت صرف محنت سے نہیں ملتی؟
ج: نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا انعام یا آزمائش ہوتی ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے فرعونیوں کو غرق کیا۔اور موسی علیہ السلام کو بادشاہت عطا کر دی ۔یہ بادشاہت محنت سے نہیں ملی۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اللہ تعالیٰ کی مرضی

س: مرضی یا چاہت کس کی چلتی ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کی۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا؟
ج: نہیں اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا۔
س: کیا کسی نبی یا ولی کے چاہنے سے کام نہیں ہوتا؟
ج: نبی یا ولی کے چاہنےسے بھی کوئی کام نہیں ہوتا جب تک اللہ تعالیٰ نہ چاہے۔
س: جب تک اللہ تعالیٰ نہ چاہے کوئی کام نہیں ہوتا۔اس کی مثال بیان کریں۔
ج: نبی اکرم ﷺ چاہتے تھے کہ آپ ﷺ کے چچا اور سب مکہ والے مسلمان ہو جائیں لیکن ابو طالب مسلمان نہ ہوئے اور بہت سے مشرکین مکہ بھی مسلمان نہ ہوئے۔
س: یہ کہنا صحیح ہے یا غلط کہ جو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول چاہے۔
ج: ایسی بات کہنا شرک ہے۔
س: اس کی دلیل کیا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ کے سامنے ایک آدمی نے کہا جو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ﷺ چاہے ۔تو آپ ﷺ نے اسے فرمایا ۔کیا تو مجھے اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک کرنا چاہتا ہے۔صرف یہ کہہ کہ جو اللہ تعالیٰ چاہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
الحی اور القیوم

س: حی اور قیوم کا کیا معنی ہے؟
ج: حی و قیوم کا معنی زندہ اور تھامنے والا ہے۔ہمیشہ زندہ رہنے والا۔ہمیشہ تھامنے والا۔
س: الحی و القیوم کون ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ الی و القیوم ہے۔
س: اللہ تعالیٰ کب سے ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔
س: کیا کوئی انسان،جن یا فرشتہ بھی ہمیشہ زندہ رہے گا؟
ج: کوئی بھی انسان،جن یا فرشتہ ہمیشہ زندہ نہیں رہے گا۔
س: کیا محمد ﷺ بھی وفات پا گئے ہیں؟
ج: ہاں نبی اکرم ﷺ بھی وفات پا گئے ہیں۔
س: روحوں کو قبض کرنے والے فرشتے کا نام کیا ہے؟
ج: ملک الموت
س: کیا ملک الموت کو بھی موت آئے گی؟
ج: ہاں ملک الموت کو بھی موت آئے گی۔
س: صور پھونکنے والے فرشتے کا نام کیا ہے؟
ج: اسرافیل علیہ السلام
س: تو کیا اسرافیل علیہ السلام کو بھی موت آئے گی؟
ج: ہاں ان کو بھی موت آئے گی۔
س: پہلی دفعہ صور پھونکنے سے کیا ہو گا؟
ج: پہلی دفعہ صور پھونکنے سے سب زندہ لوگ مر جائیں گے۔
س: دوسری بار صور پھونکنے سے کیا ہو گا؟
ج: دوسری بار صور پھونکنے سے حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے لے کر قیامت تک فوت ہونے والے تمام لوگ زندہ ہو جائیں گے۔
س: وحی لانے والے فرشتے کا کیا نام ہے؟
ج: جبرائیل علیہ السلام
س: کیا جبرائیل علیہ السلام کو بھی موت آئے گی؟
ج: ہاں جبرائیل علیہ السلام کو بھی موت آئے گی۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
شفاعت کا مالک


س: شفاعت کا کیا مطلب ہے؟
ج: شفاعت کا مطلب قیامت کے دن معافی کی سفارش کرناہے۔
س: شفاعت کا مالک کون ہے؟
ج: شفاعت کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔
س: کیا کوئی نبی یا ولی بھی شفاعت کا مالک ہے؟
ج: کوئی نبی یا ولی شفاعت کا مالک نہیں۔
س: کیا انبیاء اور نیک لوگ شفاعت کریں گے؟
ج: اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بعد انبیاء و نیک لوگ سفارش کریں گے۔
س: انبیاء اور اولیاء کس کی شفاعت کریں گے؟
ج: انبیاء اور اولیاء گناہ گار لوگوں کی شفاعت کریں گے لیکن کسی کافر ارو مشرک کی سفارش نہیں کریں گے۔
س: انبیاء کافروں کی شفاعت نہیں کریں گے اس کی مثال بیان کریں۔
ج: ابراہیم علیہ السلام اپنے کافر باپ نوح علیہ السلام اپنے کافر بیٹے لوط علیہ السلام اپنی کافر بیوی کی شفاعت نہیں کریں گے۔
س: کیا انبیاء کی شفاعت سے کافرجنت میں جا سکتے ہیں؟
ج: انبیاء کافروں کی شفاعت ہی نہیں کریں گے تو جنت میں کیسے جا سکتے ہیں۔
 
Top