• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آب زم زم کا ایک گھونٹ

شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
1553072.jpg

آب زم زم کی فضیلت جاننے کے لیے درس بھی ملاحظہ فرمائیں جزاک اللہ خیر
رطب ویابس سے بھرے ہوئے درس کا لنک ختم کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ!
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
سچ اور جھوٹ کا ملاپ۔ سنت میں بدعت کی آمیزش۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ایسی من گھڑت باتیں ہی عوام الناس کے عقیدے کو خراب کرتی ہیں کہ سنت چھوٹ جاتی ہے اور
تبرک ، ثواب کے حصول کے نت نئے طریقے پر عمل شروع ہوجاتا ہے۔
اللہ تعالی نبی کریم ﷺ سنت پر عمل پیرا فرمائے۔آمین
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
سچ اور جھوٹ کا ملاپ۔ سنت میں بدعت کی آمیزش۔
اور سچ اس لیے شامل کیا جاتا ہے تاکہ جھوٹ پر پردہ پڑا رہے، یا لوگ اس جھوٹ کو بھی سچ سمجھتے رہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
 
شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
آپ لوگ تو بدعت کہہ رہے ہیں اللہ تعالیٰ نے آب زم زم میں شفاء رکھی ہے میں صرف دو لوگوں کے تجربات شئیر کررہا ہوں

یہ سچ ہے میں بہت سخت بیمار ہو گیا تھا مجھے کالا اور پیلا یرقان ہو گیا تھا تو مجھے کسی نے بتایا کہ آب زم زم کا پانی لے کر ایک شیشے کی پلیٹ میں قرآن مجید سے آیت شفاء لکھ کر اور اس میں آب زم زم کا پانی ڈال کر لکھی ہوئی آیت کو گھول کر پی لیں یہ عمل 41دن تک کرنا ہے اور جب پانی ڈالیں تو آیت شفاء کو بھی 41بار پڑھنا ہے بلاناغہ پڑھنا ہے ان شاء اللہ جو بیماری ہو گی دور ہو کر جڑ سے ختم ہوجائے گی کیونکہ میں نے یہ عمل خود کیا ہے جب میں نے ٹیسٹ کیا تو رپورٹ بالکل کلئیر آئی یقین کی طاقت سے کریں ان شاء اللہ شفاء ہو گی (ع ۔خ)

میں نے آب زم زم کو کئی مرتبہ آزمایا ہے میں نے ہمیشہ حج کے دوران جب بھوک لگتی تھی تو زم زم بھوک مٹانے کے لیے پیتا اور پینے کے دوران ہی میں بھوک کو بھول جاتا۔ہمیشہ رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ میں سحری میں صرف زم زم ہی پیتا تو مجھے پورا دن پیاس اور بھوک نہیں لگتی افطاری بھی زم زم سے کرتا اور کھانا تراویح کے بعد کھاتا تو کیونکہ افطاری پر کھانے کے لیے حرم سے باہر جانے پر دوبارہ حرم میں جہاں میں بیٹھا تھا تو وہاں پر جگہ نہیں ملتی تھی خاص کر آخری عشرہ میں زم کی برکت تھی کہ بغیر کھانے کے بھی میں بھوکا نہیں رہتا تھا۔رمضان المبارک سے پہلے میری دوسری ٹانگ بہت زیادہ خراب ہوگئی انفیکشن کی وجہ سے گردے فیل ہونے کے قریب ہو گئے پتہ بُری طرح سوج گیا تو کچھ کھاتا الٹی کر دیتا ڈاکٹرز نے ٹانگ کاٹنے اور پیٹ کا آپریشن کا کہا میرے پاس علاج کے لیے اخراجات بھی نہیں تھے بھائیوں اور رشتہ داروں سے علاج کے لیے ادھار دینے کو کہا تو کسی نے نہیں سنی اس دوران رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو گیا میں بہت پریشان تھا روزے بھی نہیں رکھ سکتا تھا اوربیماری کی وجہ سے بہت تکلیف میں تھا اس دوران چھ رمضان المبارک کو میں نے خواب دیکھا جس میں مجھے زم زم کو استعمال کرنے کا بتایا گیا صبح میں نے خواب کے بارے میں بہت سوچا میں باقی خواب بھول چکا تھا صرف یہی یا دتھا مجھے زم زم استعمال کرنا ہے میں نے ساری دوائیں چھوڑ دی اور ٹانگ کے زخم پرزم زم ڈالتا اور ساتھ ہی شفاء کی نیت سے پیتا گیا اس دوران میری حالت اتنی خراب ہوچکی تھی کہ میں بستر سے بھی نہیں اٹھ سکتا تھا مگر اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا کہ میری حالت زم زم کی برکت کی وجہ سے ایسی ٹھیک ہوئی کہ میری ٹانگ کا زخم بالکل ٹھیک ہو گیا میرے گردے بالکل ٹھیک ہو گئے میرا پیٹ بھی ٹھیک ہو گیاڈاکٹرز کو یقین نہیں آتا تھا مگر حقیقت یہی ہے کہ آج میں ٹھیک ٹھاک ہو چکا ہوں اللہ تعالیٰ مجھے مزید آزمائش سے بچائے آمین (ع۔ح)
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800

اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے مثالیں دینے کی بجائے صحیح وصریحدلائل مہیا کریں!
قل هاتوا برهانكم إن كنتم صدقين!

ورنہ اس طرح کے تجربے تبشیری عیسائی حضرات بھی بہت پیش کیا کرتے ہیں۔ کیا وہ بھی صحیح ہیں؟؟؟
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
4796 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

آب زم زم کی فضیلت جاننے کے لیے درس بھی ملاحظہ فرمائیں جزاک اللہ خیر
رطب ویابس سے بھرے ہوئے درس کا لنک ختم کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ!
ان تمام دعووں کی کوئی دلیل؟؟؟ فلاں فلاں بیماریوں سے شفاء اور طریقہ عمل وغیرہ وغیرہ؟؟؟
 
شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
انس صاحب ہر چیز ریفرنس کے ساتھ لگی ہوئی ہے یہ اچھا تعصب نہیں ہے کہ آپ نے درس کا لنک ڈلیٹ کر دیا آپ نے میرے دستخط تک ختم کر دئیے کیا یہ تعصب نہیں ہے؟ اللہ کے بندے وسیع قلبی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انس صاحب میں ایک بات کلئیر کردوں الحمدللہ ثم الحمدللہ بے پناہ لوگ ubqari.org پر آتے ہیں ان کی تعداد لاکھوں میں ہے اللہ کے بندے کچھ ملتا ہے تو آتے ہیں اگر یہاں سے آپ لوگ دستخط یا کچھ اور پوسٹ ختم کی ہیں تو اللہ تعالیٰ اور طریقے سے یہ پیغام پہنچادے گا ان شاء اللہ کیونکہ عبقری خالص لوگوں کی خیرخواہی کا پیغام ہے میں تو سمجھا تھا کہ یہ اوپن فارم ہے لیکن ایسا نہیں ہے بھر بھی جزاک اللہ
 
Top