• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آج خلیفہ کیوں اور کیسے؟

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
سوال یہ ہے کہ آج کے ابو بکر کو کون اور کیسے منتخب فرمائے گا۔
اس سے زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ۔۔۔
خلیفہ عرب سے ہوگا یا عجم سے۔۔۔
تیسرا سوال کیا اگر خلیفہ عجم سے سامنے آجائے تو عرب قبول کریں گے۔۔۔
چوتھا سوال اگر عرب قبول نہ کریں گے تو عجم سے تعلق رکھنے والے خلیفہ کو خلیفہ تسلیم کیا جائے گا۔۔۔
پانچواں سوال خلیفہ کا مسلک اگر حنفی ہوا تو۔۔۔
بہتر یہ ہے کہ پاکستان کو بچانے کا سوچیں۔۔۔
برے لوگوں کا راستہ روکیں۔۔۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والا۔۔۔
شخص جس نے نبیﷺ پر فلم بنائی تھی اس نے احتجاج پر کہ لوگ کیوں کررہے ہیں۔۔۔
اسلام کو پڑھا تب اس کی سمجھ میں آیا کے اسلام کیا ہے۔۔۔ لوگوں کو ایجوکیٹ کریں۔۔۔
اسلام خود سمجھ میں آجائے گا۔۔۔ وہ شخص اسلام قبول کر کے روضئہ رسول ﷺ پر حاضر ہوا۔۔۔
معافی مانگی۔۔۔ اور مکہ گیا عمرہ ادا کیا وہاں موجود لوگوں نے اس کو گلے لگایا۔۔۔
پاکستان کو بچانا ہے۔۔
۔
پاکستان ہے تم ہماری پہچان ہے اگر ہم اپنی پہچان کھوبیٹھے تو۔۔۔۔۔۔۔۔
 
sufi

رکن
شمولیت
جون 25، 2012
پیغامات
196
ری ایکشن اسکور
310
پوائنٹ
63

حرب بھائی آپکا یہ والا مکالمہ ہمیں بہت اچھا لگا۔ ہم چاہتے تھے کہ عابد بالخیر کیلئے اسکا لنک اپنی پوسٹ میں لگا دیں۔ سو اب لگا دیتے ہیں۔ سمجھنے والوں کیلئے آپکی اتنی گفتگو ہی کافی ہے
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
خلیفہ کا تعین۔۔۔
میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ ہم بعد کی بات کیوں کررہے ہیًں؟؟؟
کیا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ خلافت عثمانیہ کو کیوں ختم کیا گیا۔۔۔
امیر کی بیعت کو کیوں توڑا گیا؟؟؟۔۔۔ کیا وہ احادیث اس وقت سامنے نہیں تھیں۔۔۔
کے امیر کے بیعت توڑنے والا یا جماعت سے الگ ہونے والا۔۔۔ حدیث ملاحظہ کیجئے!۔

مسلم کی روایت ہے۔۔۔
من خلع یدا من طاعۃ لقی اللہ یوم القیامۃ لاحجۃ لہ ومن مات ولیس فی عنقہ مات مینۃ جاھلیۃ
جس نے (امیر کی) اطاعت سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا وہ قیامت کے دن اللہ تعالٰی سے اس حال میں ملے گا کہ اُس پر کوئی حجت نہیں ہوگی اور جو کوئی اس حال میں مرا کہ اُس کی گرد پر خلیفہ کی بیعت کا طوق نہ ہو، تو وہ جاہلیت کے موت مرا
یہ حدیث عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے۔۔۔

اچھا جی! سوال یہ ہے کہ خلافت عثمانیہ کو ختم کر اُمت کا شیرازہ کیوں بکھیرا گیا؟؟؟۔۔۔ اور اس حدیث سے یہ بات بھی واضح ہورہی ہے کہ بادشاہت اسلام کے خلاف ہے کیونکہ بیعت لازمی ہے لیکن بادشاہت میں بیعت کا کوئی تصور نہیں۔۔۔

ہم ہمیشہ خلافت کے نفاذ کی بات کرتے ہیں۔۔۔ ہم کیوں اس طرف توجہ نہیں دیتے کے جن کی وجہ سے خلافت کا نظام ہمارے ہاتھوں سے گیا شریعت میں اُن لوگوں کے لئے کیا حکم ہے؟؟؟۔۔۔ کیونکہ۔۔۔

انما الامام جنۃ یقاتل من وارئہ و یتقی بہ۔
بے شک امام ایک ڈھال ہے جس کے پیچھے لڑا جاتا ہے اور اپنا بچاؤ کیا جاتا ہے۔۔۔

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مسلم نے روایت کیا ہے۔۔۔
تم مسلمانوں کے جماعت اور اُن کے امری کے ساتھ رہنا۔۔۔

مجھے پہلے اس بارے میں شریعت کا حکم بتایا جائے کہ جس گروہ نے خلافت کو ختم کی کیا اُن کی اطاعت جائز ہے؟؟؟۔۔۔ باقی بات بعد میں
 
mabid.bilkhair

مبتدی
شمولیت
اپریل 24، 2013
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
19
مذکورہ صورت میں ایک خلیفہ اپنے مابعد خلیفہ کا انتخاب کرتا ہے۔ سوال یہ نہیں کہ حضرت عمررضی اللہ عنہ کو کس نے اور کیسے خلیفہ مقرر فرمایا سوال یہ ہے کہ آج کے ابو بکر کو کون اور کیسے منتخب فرمائے گا۔
جناب صوفی صاحب

آپ سے میں نے عرض کیا کہ خلیفہ چننے کے لے کیا چیز ضروری ہے غور کیجیے دوبارہ

آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عثمان بن عفان رضی اللہ تعالٰی عنہ سے جب پوچھا سیدنا عمررضی اللہ تعالٰی عنہ کے بارے میں تب آپ کا جواب یہ تھا-
"جہاں تک مجھے علم ہے ان کا باطن ان کے ظاہر سے کہیں زیادہ اچھا ہے اور ہم میں ان کے جیسا متقی پرہیزگار شخص موجود نھیں"

متقی پرہیزگار- حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کو اسی بنیاد پر چنا گیا اور باقی خلیفہ کو بھی-
 
mabid.bilkhair

مبتدی
شمولیت
اپریل 24، 2013
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
19
پاکستان کو بچانا ہے۔۔
۔
پاکستان ہے تم ہماری پہچان ہے اگر ہم اپنی پہچان کھوبیٹھے تو۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم بھای

غالب کا ایک شعر عرض ہے آپ کے لیے
ان تازہ خداؤں میں سب سے بڑا وطن ہے
جو پیرھن ہے اس کا وہ مزہب کا کفن ہے

آپ اپنے وطن کو بچائے اور میرے لئے میرا دین ھی میری پہچان ہے مجھے پاکستانی نھیں بلکہ مسلمان کہلانے پر فخر ہے ، مجھے عطا کی گئی دین کی نعمت بچانی ہے-
وطن سے وفاداری مطلب وطن پر جان دینے کا عقیدہ اور یہ جان دینے کا حق صرف اللہ کے دین کی سربلندی کے لئے ہے-
باکستان ایک قوم ہے nation یعنی قومیت کا عقیدہ اور میرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری خطبہ میں جو ارشاد فرمایا اس کا مفہوم ہے کہ
"تم سب آپس میں بھائی بھائی ہو- کسی قوم کو کسی قوم پر کوئی فوقیت حاصل نھیں ہاں اگر فوقیت حاصل ہے تو صرف تقوٰی کی بنیاد پر"
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو قومیت کے فرق کو ختم کر رہے ہیں اور یہان Nations کا تسور عام یے-

قومیت کا عقیدہ یعنی عقیدہ جہاد کا صاف انکار - سرحدوں پر ایمان - نعوزبااللہ دین میں کسی بات سے اختلاف کسی عقیدہ سے انکار کا مطلب کہ نعوزبااللہ ثمہ نعوزبااللہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیں ہم تک پورا نھیں پہنچایا - اللہ اکبر-
إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّـهِ الْإِسْلَامُ
 
sufi

رکن
شمولیت
جون 25، 2012
پیغامات
196
ری ایکشن اسکور
310
پوائنٹ
63
جناب صوفی صاحب

آپ سے میں نے عرض کیا کہ خلیفہ چننے کے لے کیا چیز ضروری ہے غور کیجیے دوبارہ

آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عثمان بن عفان رضی اللہ تعالٰی عنہ سے جب پوچھا سیدنا عمررضی اللہ تعالٰی عنہ کے بارے میں تب آپ کا جواب یہ تھا-
"جہاں تک مجھے علم ہے ان کا باطن ان کے ظاہر سے کہیں زیادہ اچھا ہے اور ہم میں ان کے جیسا متقی پرہیزگار شخص موجود نھیں"

متقی پرہیزگار- حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کو اسی بنیاد پر چنا گیا اور باقی خلیفہ کو بھی-
محترم عابد بالخیر بھائی آپ نے خلیفہ بننے کیلئے اہلیت کے حوالے سے دو خوبیاں گنوائی ہیں۔ جس کے متعلق ہم نے آپ سے کوئی استفسار نہیں فرمایا تھا۔ ہمارا بنیادی نکتہ یہ تھا
سوال یہ ہے کہ آج کے ابو بکر کو کون اور کیسے منتخب فرمائے گا۔
آج کوئی خلیفہ موجود نہیں تو آج کے خلیفہ کو کون منتخب کرے گا؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے پہلے کوئی خلیفہ موجود نہیں تھا ان کا انتخاب عوامی رائے سے ہوا۔تو آج ہم عوامی رائے سے خلیفہ کا انتخاب کیوں نہیں کر سکتے ہیں؟
 
mabid.bilkhair

مبتدی
شمولیت
اپریل 24، 2013
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
19
آج کوئی خلیفہ موجود نہیں تو آج کے خلیفہ کو کون منتخب کرے گا؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے پہلے کوئی خلیفہ موجود نہیں تھا ان کا انتخاب عوامی رائے سے ہوا۔تو آج ہم عوامی رائے سے خلیفہ کا انتخاب کیوں نہیں کر سکتے ہیں؟

یہ عوامی رائے نھیں تھی
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّـهِ الْإِسْلَامُ
میں اس آیت سے ہی اپنی بات کا آغاز کرتا ہوں۔۔۔
الٓر ۚ كِتَـٰبٌ أُحْكِمَتْ ءَايَـٰتُهُۥ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ۔۔۔الرٰ، یہ ایک ایسی کتاب ہے کہ اس کی آیتیں محکم کی گئی ہیں، پھر صاف صاف بیان کی گئی ہیں ایک حکیم باخبر کی طرف سے۔۔۔

الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإسْلامَ دِينًا۔۔۔
آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کردیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا۔۔۔

اب ہم بات کرتے ہیں اجماع صحابہ رضی اللہ عنھم کی۔۔۔
خلیفہ کے قیام کے لئے مسلمانوں کو دی گئی مہلت دو راتیں تھیں۔۔۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد دو راتیں گذریں تب حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کے خلیفہ ہونے پر اتفاق ہوا۔۔۔ لہذا کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ دو راتوں سے زائد اس حالت میں گزارے جبکہ اس کی گرد پر کسی (خلیفہ) کی بیعت نہ ہو۔۔۔

آج ہم ایک خلیفہ کیوں نہیں تلاش کرسکے؟؟؟۔۔۔
فرض کیجئے اگر خلیفہ سامنے آبھی جائے تو کیا سرحد کے دوسری پار موجود مسلمان قوم اس کو اپنا خلیفہ تسلیم کرلے گی؟؟؟۔۔۔
اس پر بات کرتے ہیں خلافت پر تو بہت بات ہوئی۔۔۔

sufi

رکن
شمولیت
جون 25، 2012
پیغامات
196
ری ایکشن اسکور
310
پوائنٹ
63

یہ عوامی رائے نھیں تھی
عابد بالخیر بھائی آپکا یہ پوسٹ بھی موجودہ دور کے حوالے سے کون اور کیسے کے سوال سے خاموش ہے ۔ نبی علیہ صلوۃ و السلام نے یہ نہیں بتایا کہ آج کے دور میں کون خلیفہ بنے گا۔ میرا اصل مدعا آج کے دور کے خلیفہ سے متعلق ہے۔ تو بھائی بتا ؤ آج خلیفہ کا انتخاب کون کریگا۔ اور کس طریقہ کار کے مطابق کریگا ؟
 
Top