1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آج کیا پکائیں

'کچن کارنر' میں موضوعات آغاز کردہ از نسرین فاطمہ, ‏ستمبر 03، 2014۔

  1. ‏ستمبر 04، 2014 #11
    نسرین فاطمہ

    نسرین فاطمہ سینئر رکن رکن انتظامیہ
    جگہ:
    حیدرآباد سندھ
    شمولیت:
    ‏فروری 21، 2012
    پیغامات:
    1,279
    موصول شکریہ جات:
    3,218
    تمغے کے پوائنٹ:
    396

    ماش کی شاہ پسند دال


    اجزاء!
    ماش کی دال ۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
    ادرک لہسن پسا ہوا ۔۔۔۔۔ایک کھانے کاچمچ
    پسا ہوا گرم مصالحہ ۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کی چمچی
    کٹی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔آدھی چمچ
    نمک ۔۔۔۔حسب ذائقہ
    پیاز۔۔۔۔۔۔ایک عدد
    ہری مرچ۔۔۔۔۔تین عدد
    ہرا دھنیا۔۔۔۔۔تھوڑا سا
    کڑی پتہ۔۔۔۔ 4سے 6 عدد
    کوکنگ آئل۔۔۔۔۔۔ کھانے کا ایک چمچ
    ترکیب
    دال کو صاف کر یں اور دھو کر پانی ڈالی کر چولھے پہ چڑھا دیں اب اس میں نمک کٹی لال مرچ اور ادرک لہسن ڈال دیں اور نرم ہونے تک پکنے دیں جب دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو چولھے سے اتار لیں اور ایک فرائی پین میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور باریک کٹی پیاز ڈال دیں ساتھ ہی کڑی پتہ اور ثابت گول مرچ دو سے تین عدد ڈال دیں اور دال میں بگھار لگا دیں اب پسا ہوا گرم مصالحہ اور ہری مرچ ہرے دھنیے سے گارنش کردیں مزیدار دال ماش تیار ہے ۔
     
    • پسند پسند x 4
    • زبردست زبردست x 3
    • لسٹ
  2. ‏ستمبر 04، 2014 #12
    یوسف ثانی

    یوسف ثانی فعال رکن رکن انتظامیہ
    جگہ:
    پاکستان
    شمولیت:
    ‏ستمبر 26، 2011
    پیغامات:
    2,760
    موصول شکریہ جات:
    5,268
    تمغے کے پوائنٹ:
    562

    اج کی پکائیے !



    آج کیا پکائیں!

    چوہدری: اَج کیہِ پکائیے دس تیرا کیہِ خیال اے
    رحماں: میں کیہِ خیال دساں میری کیہِ مجال اے
    چوہدری: آج کیا پکائیں بتاؤ تمہارا کیا خیال ہے
    رحماں (رحیم): میں کیا خیال بتاؤں میری کیا مجال ہے

    چوہدری: رحمیاں چل اَج فیر چسکے ای لا لئیے
    لبَھ جان چنگیاں تے بھنڈیاں پکا لئیے
    چوہدری: رحمیاں چلو آج پھر چسکے ہی لگا لیں
    مل جائیں اگر اچھی تو بھنڈیاں ہی پکا لیں

    رحماں: واہ واتُساں بُجھیاں نیں دلا دیاں چوریاں
    میرا وی ایہہ دل سی پکائیے اج توریاں
    رحماں: واہ آپ نے تو میرے دل کی چوری پکڑ لی
    میرا بھی یہ دل کہہ رہا تھا کہ آج توریاں پکا لیں

    لُونواں والی بھِنڈی ہووے پوٹا پوٹا لمی ہووے
    ہولی تو کچُور ہووے سوہنی ہووے کولی ہووے
    لُونواں کا مطلب نہیں پتہ۔ پوٹا پوٹا سے مراد انگلیاں ہیں کہ انگلوں سے لمبی ہو
    کچھور سے ہلکی ہو نرم اور خوبصورت ہو

    وچ ہووے بکرے دے پُٹھ دیاں بوٹیاں
    نال ہون چھنڈیاں تندورر دیاں روٹیاں
    یعنی بھنڈیوں کے سالن میں بکرے کے گوشٹ کی بوٹیاں ہو
    اور ان کے ساتھ تندور میں لگی ہوئی روٹیاں ہو

    مکھنے دا پیڑا ہووے لسی دا پیالہ
    بھِنڈیاں دے نخرے تے گرم مصالحہ ہووے
    مکھن کا پیڑا ہو اور لسی کا پیالہ یعنی گلاس ہو
    بھنڈیاں کے نخرے کے ساتھ گرم مصالحہ بھی ہو

    بھنڈیاں بنانا وی تو کوئی کوئی جاندا
    رنھناں پکانا وی تےکوئی کوئی جاندا
    بھنڈیاں بنانا بھی تو کوئی کوئی جانتا ہے
    رنھناں کا مطلب نہیں پتہ

    اُٹھاں فیر چوہدری پھڑاں میں تیاریاں
    بھنڈیاں بناواں اج رج کے کراریاں
    اٹھوں پھر میں چوہدری کرلوں تیاریاں
    بھنڈیاں بناؤں آج خوب کراریا
    ں

    چوہدری: رحمیاں ہزار ہون مزیدار بھنڈیاں
    ہوندیاں نے کُجھ ذرا لیس دار بھِنڈیاں
    چوہدری: رحمیاں ہزار مزیدار بھنڈیاں ہوں
    لیکن ان بھنڈیوں میں لیس (بھنڈیاں کاٹے تو جو چکنائی نکلتی ہے اس کو لیس کہتے ہیں
    (

    رحماں: دفع کرو چوہدری جی سبزیاں دی تھوڑ اے
    سانوں ایہہ لسُوڑیاں پکان دی کی لوڑ اے
    رحماں پھر کہتاہے دفعہ کریں چوہدری جی ہمیں کوئی سبزیوں کی کمی ہے
    ہمیں یہ چکنائی والی بھنڈیاں پکانے کی کیا ضرورت ہے

    بندہ کاہنوں بھنِڈیاں دی لیس دی ہواڑ لَئے
    ایہدے نالوں پَولی دی سریش بھانویں چاہڑلَئے
    انسان کس لیے بھنڈیاں کی چکنائی کی ہوا لے
    اس سے تو بہتر ہے تھوڑی سی سریش کا مطلب چپکانے کے لیے جو گلو ہوتا ہے اس کو کہتے ہیں

    چوہدری : فیر کیہ خیال اے تیرا جھڑی نہ منا لَئیے
    جے تو آکھیں رحمیاں کریلے نہ پکا لئَیے
    چوہدری: کیا خیال ہے جھڑی نہ منالیں۔ (جب ہلکی ہلکی بارش میں جو خوشگوار موسم ھوتا ہے جس میں خاص کر پکوڑے وغیرہ یا کوئی سپیشل ڈش بنا ئی جائے اسکو جھڑی منانا کہا جاتا ہے۔(
    اگر تم کہو رحمیاں تو کریلے نا پکالیں

    رحماں: ریس اے کوئی چوہدری جی آپ دے خیال دی
    جمی اے کوئی سبزی کریلیاں دے نال دی
    چوہدری جی آپ کے خیال کی کیا بات ہے
    کریلے کے ساتھ کی بھی کوئی سبزی بھلا پیدا ہوئی ہے کوئی۔


    ڈِ ھڈ وچ اِنج جویں لو لگ پئی اے
    تساں گل کیتی اے تے رال واگ پئی اے
    پیٹ میں تو اب ایسے ہے جیسے شدید بھوک لگ گئی ہے
    آپ نے جو بات کی ہے منہ میں پانی آگیا ہے

    سچ پچھو چوہدری جی ایہو میری را اے
    مینوں وی چروکناں کریلیاں دا چاء اے
    سچ پوچھیں تو میرا بھی یہی خیال ہے
    مجھے بھی کریلے بہت پسند ہیں ۔چروکناں کی ٹھیک سے معلوم نہیں کسے کہتے ہیں

    چوہدری جی ہووے جے کریلا چنگا پلیاں
    وچ ہووے قیمہ اُتے دھاگہ ہووے ولیا
    چوہدری جی اگر ٹھیک ٹھاک پلا ہوا کریلا ہو
    اس میں قیمہ بھرا ہو اور اوپر دھاگہ لپیٹا ہوا

    گنڈھیاں ٹماٹراں دے نال ہووے تُنیاں
    فیر ہووے گھر دے گھہیو وچ بھُنیا
    ٹماٹروں اور پیاز کے ساتھ بھرا ہوا ہو
    پھر گھر کے گھی مراد دیسی گھی سے بھنا ہوا ہو

    فیر کوئی چوہدری جی اُوس دا سواد اے
    پُر وی پکایا سی تُساں نوں یاد اے
    پھر چوہدری جی اسکا کوئی مزہ ہے
    پچھلی دفعہ بھی تو بنایا تھا آپکو یاد ہے

    چوہدری : ہوربیبا مینوں ایہدی مینوں ہر گل بھاؤندی
    رحمیاں کریلیاں وچ کوڑ ذرا ہوندی اے
    چوہدری: اور پیارے اسکی گھر بات دل کو لگتی ہے
    رحمیاں مگر اس میں ذرا کڑواہٹ ہوتی ہے

    رحماں: دفع کرو زہر تے چریتا مینوں لگدا ئے
    نِم تے دھریک دا بھراں مینوں لگدائے
    رحماں: دفع کریں زہر مجھے لگتا ہے چریتا بھی کسی کڑوی چیز کا نام ہے
    نیم اور دھریک کا بھائی لگتا ہے ۔ دھریک بھی ایک کڑوی بوٹی ہے شاید

    پلے پلے دنداں جیِبھ پئی سکدی
    کھا مر لئی تے تریہہ نیں مکدی
    دانتوں کے نیچے اس طرح جس طرح زبان خشک ھوئی ہو
    کھالیں تو پانی کی طلب ہی نہیں ختم ہوتی۔ (کڑواہٹ کی وجہ سے

    تُمے دیاں گولیا کریلیاں تو پھکیاں
    اینہاں نالوں چاہڑ لو کونین دیاں ٹکیاں
    تماں ایک نہایت کڑا پھل ہے یا سبزی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے اگر پاوں کے نیچے رکھ لیں زبان میں کڑواہٹ محسوس ھونا شروع ہوجاتی ہے اس قدر کڑوا ہوتا ہے ۔ یہ پھکی وغیرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے اب رحماں کریلے کا اس سے موازنہ کر رہا ہے۔
    تمے کی گولیاں کریلے سے پیکھی ہوتی ہے ۔ مبالغہ آرائی سے کام لے رہا ہے رحماں
    اس سے تو بہترہے کونین کی ٹکیاں پکا لی جائیں۔ کونین بھی کافی کڑوی ہوتی ہے

    چوہدری: رحمیاں فیر انج کر تُوں کوئی راء دے
    پُچھیں تے بتاؤنواں دا وی اپنا سواد اے
    چوہدری: رحمیاں پھر تم کچھ بتاو
    پوچھو تو بینگن کا بھی اپنا ہی مزہ ہے

    رحماں: رب تہاڈا بھلا کرے کِڈی سوہنی گل اے
    ایہو جیئے ذائقے والا ہور کہیڑا پھل اے
    رحماں: رب آپکا بھلا کرے کتنی اچھی بات کی ہے
    اس طرح کے ذائقے والا اور کونسا پھل ہے

    کالے کالے لشکدے تے گول مول چاہڑ لو
    چوہدری جی لون تے وتاؤں چًول چاہڑ لوں
    کالے کالے چھمکتے ھوئے گول مول پکالیں
    چوہدری جی نمکین چاول اور بینگن پکالیتے ہیں

    چوہدری: رحمیاں پکانے نوں تے جی بڑ کردائے
    بُھٹیاں دی گرمی تو جی ذرا ڈر دائے
    چوہدری: رحمیاں پکانے کو دل تو بڑا کرتا ہے
    مگر بھٹی کی گرمی سے ڈر لگتا ہے

    رحماں: سچ اے جی چوہدری جی ڈھڈ کاہنوں بالنا
    کھان والی چیز اے کوئی وینگناں دا سالنا
    ڑھماں: سچ ہے چوہدری جی پیٹ کیوں جلانا ہے
    بینگن کا سالن بھی کوئی کھانے والی چیز ہے

    بھٹھیاں دے ڈک وچ سُٹنے ضرور نے
    کاہنوں پَے بھخائے ، ساڈے ڈھڈ کوئی تندور نیں
    بھٹی میں ضرور انکو پھینکنا ہے ۔
    ہمارے پیٹ کوئی تندور ہیں کیا۔

    دفع کروبھٹھیاں نوں بَھٹھے کاہنوں ساڑیئے
    حبشیاں نوں چوہدری جی گھر کاہنوں واڑئیے
    دفع کریں اسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    حبشیوں کو گھر میں لانے کی کیا ضرورت ہے

    کالیاں دے نال کاہنوں مارئیے اُڈاریاں
    ساڈیاں تےہیں امریکہ نال یاریاں
    کالوں کے ساتھ کیوں دوستی لگائیں
    ہماری دوستی تو امریکہ کے ساتھ ہے

    چوھدری : وَدھ وَدھ بولناایں ایویں بڑبولیا
    سبزیاں توں جا تُوں سیاستاں نوں پھولیا
    چوھدری: اوئے باتونی بھڑ بھڑ کے باتیں کر رہے ہو
    سبزیوں سے جاکر تم نے سیاست کو چھیڑنا شروع کر دیا ہے

    دوجے دی وی سُن کجھ دوجے نوں وی کہن دے
    حکومتاں دی گل توں حکومتاں تے رہن دے
    دوسروں کی بھی بات سنو انکو بھی کچھ کہنے دو
    حکومتوں کی باتیں حکومتوں تک رہنے دو

    چنگا فیر بُجھ میرا کی خیال اے ؟
    رحماں: بُجھ لئی چوہدری جی چھولیاں دی دال ایں
    اچھا پھر بوجھو بھلا میرا کیا خیال ہے
    رحماں: بوچھ لیا چوھدری جی چنوں کی دال ہے


     
    • پسند پسند x 3
    • زبردست زبردست x 2
    • شکریہ شکریہ x 1
    • لسٹ
  3. ‏ستمبر 05، 2014 #13
    نسرین فاطمہ

    نسرین فاطمہ سینئر رکن رکن انتظامیہ
    جگہ:
    حیدرآباد سندھ
    شمولیت:
    ‏فروری 21، 2012
    پیغامات:
    1,279
    موصول شکریہ جات:
    3,218
    تمغے کے پوائنٹ:
    396

    چکن بریانی


    جمعہ کے دن عموماََ ہر گھر میں بریانی ہی بنائی جاتی ہے اور جمعہ پڑھ کہ گھر آتے ہی گرما گرم بریانی کی خوشبو عید جیسا سماء مہیا کرتی ہے آج آپ سب بھی بریانی بنائیں میرے طریقے کے مطابق یقین جانئے آپ ہر جمعے کو یہی بنانا پسند کریں گے ان شاء اللہ ۔

    اجزاء

    سیلا چاول ۔۔۔۔ایک کلو ( کھلے منہ کے برتن میں دو گھنٹے پہلے بھگو دیں)
    چکن۔۔۔۔۔۔۔۔تین پاؤ
    پیاز ۔۔۔۔۔درمیانی دو عدد
    لہسن ادرک پسا ہوا۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
    گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔ مکس ایک کھانے کا چمچ
    بادیاں کے پھول۔۔۔۔۔ 5 سے 6 عدد
    سونف ۔۔۔۔۔ایک چمچ
    ثابت دھنیا۔۔۔۔۔ایک چمچی
    آلو بخارے ۔۔۔۔آٹھ عدد
    املی کے دانے۔۔۔۔۔۔آٹھ سے دس عدد
    ٹماٹر درمیانے ۔۔۔۔۔۔۔6سے 8 عدد
    ہری مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔6سے 8 عدد
    سرخ مرچ کٹی ہوئی ۔۔۔۔۔۔ایک چمچہ(آپ کمی بیشی کر سکتے ہیں )
    نمک۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
    کوکنگ آئل ۔۔۔ایک کپ
    پودینہ۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی گھٹی
    چٹکی بھر زردے کا رنگ اور کیوڑا
    چٹکی بھر جائفل جاوتری۔
    ترکیب

    دیگچی میں کوکنگ آئل گرم کریں اور کٹی ہوئی پیاز براؤن کرکے نکال لیں اب اسی آئل میں ادرک لہسن ڈال کر بھونیں اور چکن شامل کر دیں اب گرم مصالحہ میں سونف بادیاں کے پھول اور ثابت دھنیا شامل کر کے موٹا موٹا کوٹ کر چکن میں شامل کردیں اور اچھی طرح بھون لیں جب چکن تیل چھوڑدے تو اب کٹے ہوئے ٹماٹر اور ہری مرچ شامل کردیں ساتھ ہی جائفل جاوتری املی آلو بخارے بھی ڈال دیں اور آدھا کپ پانی شامل کرکے تھوڑی دیر پکنے دیں تاکہ چکن اور ٹماٹر گل جائیں اب ایک کلو چاول میں دو کلو جتنا پانی دیگچی میں ڈال کر ابال آنے دیں اب بھیگے ہوئے چاول شامل کر کے پکنے دیں جب پانی ختم ہونے لگے تو چاول کو کفگیر سے چلا کر اوپر سے پودینے کی تہہ لگا دیں اور چٹکی بھر زردے کے رنگ کو پانی یا دودھ میں گھول کر بریانی پہ چھینٹے لگا دیں آدھی چمچی کیوڑا بھی شامل کر دیں اور ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پہ دم ہونے رکھ دیں دس منٹ بعد بریانی تیار ہے دہی کے رائتے اور سلاد سے جمعہ پڑھ کے مسنون طریقے سے کھائیں ۔۔
     
    • زبردست زبردست x 5
    • پسند پسند x 3
    • شکریہ شکریہ x 1
    • لسٹ
  4. ‏ستمبر 06، 2014 #14
    اخت ولید

    اخت ولید سینئر رکن
    جگہ:
    ارض اللہ الواسعہ
    شمولیت:
    ‏اگست 26، 2013
    پیغامات:
    1,789
    موصول شکریہ جات:
    1,264
    تمغے کے پوائنٹ:
    326

    بہنا! کل رات میں نے "ماش کی شاہ پسند" بنائی تھی۔جزاک اللہ خیرا۔۔بہت مزیدار تھی۔اخت ولید پسند بھی ہو گئی!!)
    آج لوبیا اور چاول بنیں گے۔ان شاءاللہ
     
  5. ‏ستمبر 08، 2014 #15
    نسرین فاطمہ

    نسرین فاطمہ سینئر رکن رکن انتظامیہ
    جگہ:
    حیدرآباد سندھ
    شمولیت:
    ‏فروری 21، 2012
    پیغامات:
    1,279
    موصول شکریہ جات:
    3,218
    تمغے کے پوائنٹ:
    396

    قدیمی شامی کباب


    اجزء

    گوشت بغیر چکنائی والا ۔۔۔۔۔ آدھا کلو
    ادرک لہسن پسا ہوا۔۔۔۔۔۔دو کھانے کے چمچ
    چنے کی دال۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
    ثابت لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔5 سے 6 عدد
    گرم مصالحہ ۔۔۔۔۔ایک کھانے کاچمچ
    نمک حب ذائقہ
    آلو ۔۔۔۔۔۔ 2عدد
    پیاز ۔۔۔۔۔۔ 2 عدد
    ہری مرچ۔۔۔۔۔4 سے 5 عدد
    پودینہ ۔۔۔۔۔۔ آدھی گھٹی
    انڈے ۔۔۔۔۔۔۔ 2 عدد
    کوکنگ آئل تلنے کے لئے
    ترکیب
    گوشت کو دھو کر دیگچی میں ڈال دیں اور اس میں نمک مرچ لہسن ادرک ، گرم مصالحہ اور پانی ڈال کر چولھے پہ چڑھادیں جب گوشت گلنے پہ آ ئے تو اس میں دال اور آلو شامل کر کے ہلکی آنچ پہ پکنے دیں جب گوشت اور دال اچھی طرح گل جائیں تو دیگچی کو اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور چوپر میں ہر گز نہ پیسیں بلکہ سل پہ پیس لیں یا ڈنڈے کونڈے میں باریک پیس لیں اب اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ہری مرچ اور پودینہ شامل کر کہ گول ٹکیاں بنالیں اب پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کر کے درمیانی آنچ پہ تل لیں ۔
    ان شامی کبابوں کو املی کی چٹنی یا رائتے کے ساتھ مسنون طریقے سے سے نوش فرمائیں ۔
    نوٹ !! چوپر میں پیسنے سے گوشت کے ریشے ٹوٹ جاتے ہیں اور لذت کے ساتھ اس کی خوبصورتی میں بھی کمی آجاتی ہے ۔
     
    • پسند پسند x 3
    • شکریہ شکریہ x 1
    • لسٹ
  6. ‏ستمبر 09، 2014 #16
    اخت ولید

    اخت ولید سینئر رکن
    جگہ:
    ارض اللہ الواسعہ
    شمولیت:
    ‏اگست 26، 2013
    پیغامات:
    1,789
    موصول شکریہ جات:
    1,264
    تمغے کے پوائنٹ:
    326

    جزیت خیرا اختی!
    میں نے پرسوں اسی ترکیب پر بنائی تھی۔۔(پر بتانے کا وقت ابھی ملا ہے)صرف دم اپنے طریقے پر لگایا تھا،چاول ایک کنی ابال کربہت زبردست بنی تھی۔۔سب کو پسند آئی۔۔شکریہ قبولیے!!)
     
  7. ‏ستمبر 09، 2014 #17
    نسرین فاطمہ

    نسرین فاطمہ سینئر رکن رکن انتظامیہ
    جگہ:
    حیدرآباد سندھ
    شمولیت:
    ‏فروری 21، 2012
    پیغامات:
    1,279
    موصول شکریہ جات:
    3,218
    تمغے کے پوائنٹ:
    396

    شملہ مرچ کا سالن مصالحے والا


    اجزاء
    لمبی باریک کٹی شملہ مرچ ۔۔۔ 3 عدد
    لہسن کے جوئے۔۔۔۔باریک کٹے 3 عدد
    کوکنگ آئل ۔۔۔۔۔ایک چمچ
    رائی ۔۔۔۔آدھی چمچ
    ہلدی پاؤڈر۔۔۔ایک چوتھائی چمچ
    پسی لال مرچ ۔۔۔۔آدھی چمچ
    ہری مرچ لمبائی میں کٹی ہوئی۔۔۔۔2 سے 3 عدد
    گرم مصالحہ۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ۔۔۔۔ایک چمچ
    کڑی پتے چند عدد
    ترکیب

    پہلے ایک فرائی پین میں کوکنگ آئل گرم کریں اور اس میں رائی دانہ ڈال کر فرائی کریں اور پھر سلائس کیئے ہوئے لہسن کے جوئے اس میں ڈالیں اور اب لمبی کٹی شملہ مرچ اس میں شامل کر کے نمک بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پہ فرائی کریں تقریباََ 6 سے 8 منٹ تک ۔اب اس میں لال مرچ پسی ہوئی ہلدی پاؤڈر گرم مصالحہ اور زیرہ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح چمچے سے ملائیں اب اس میں چند کڑی پتے شامل کر کے 3 سے 4 منٹ پکائیں اور نمک وغیرہ چکھ کر پین کو چولھے سے اتار لیں اب اسے ڈش میں نکال کر بوائل چاول کے ساتھ سرو کریں بچے بڑے سب شوق سے کھائیں گے ان شاء اللہ
     
    • شکریہ شکریہ x 2
    • پسند پسند x 2
    • لسٹ
  8. ‏ستمبر 10، 2014 #18
    اخت ولید

    اخت ولید سینئر رکن
    جگہ:
    ارض اللہ الواسعہ
    شمولیت:
    ‏اگست 26، 2013
    پیغامات:
    1,789
    موصول شکریہ جات:
    1,264
    تمغے کے پوائنٹ:
    326

    پرسوں توری بنی تھی،کل آلو گوبھی اور آج ان شاء اللہ کالے چنے اور چاول بنیں گے۔ان کی ترکیب تو کسی کو نہیں ناں چاہیے!!)؟؟
     
  9. ‏ستمبر 10، 2014 #19
    نسرین فاطمہ

    نسرین فاطمہ سینئر رکن رکن انتظامیہ
    جگہ:
    حیدرآباد سندھ
    شمولیت:
    ‏فروری 21، 2012
    پیغامات:
    1,279
    موصول شکریہ جات:
    3,218
    تمغے کے پوائنٹ:
    396

    نیکی اور پوچھ پوچھ
    بہنا آپ تر کیب تو لگادیں اپنے گھر کی توری کھا کھا کر بچے بیزار ہوجاتے ہیں اگر" ورسٹائل" ہوئی تو ہم بھی سیکھ لیں گے ۔
     
    • شکریہ شکریہ x 2
    • متفق متفق x 1
    • لسٹ
  10. ‏ستمبر 10، 2014 #20
    نسرین فاطمہ

    نسرین فاطمہ سینئر رکن رکن انتظامیہ
    جگہ:
    حیدرآباد سندھ
    شمولیت:
    ‏فروری 21، 2012
    پیغامات:
    1,279
    موصول شکریہ جات:
    3,218
    تمغے کے پوائنٹ:
    396

    بینگن کا بھرتہ

    صاف ستھرے گول بینگن۔۔۔۔۔۔4 عدد
    درمیانی پیاز ۔۔۔۔2 عدد
    ہری مرچ ۔۔۔۔4 عدد
    لال مرچ کٹی ہوئی ۔۔۔۔ آدھی چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سفید زیرہ ۔۔۔۔۔۔ آدھی چمچ
    ادرک لہسن پسا ہوا۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
    ٹماٹر درمیانے ۔۔۔۔۔۔ 4 عدد
    ہلدی۔۔۔۔۔ آدھی چمچ
    کوکنگ آئل ۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
    ترکیب
    سب سے پہلے بینگنوں کو دھو کر ایک پین میں پانی ڈال کر ابال لیں جب ابل جائیں تو انھیں ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور چھلکا پتلی چھری سے اتار لیں اب بینگن کے گودے کو میش کر کے ایک باؤل میں رکھ لیں اب ایک پین میں کوکنگ آئل ڈالیں اور
    اس میں زیرہ کا بگھار لگا کر ادرک لہسن کا پیسٹ ہلدی نمک اور لال مرچ ڈال کر خوب بھونیں جب 2 دفعہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں میش کیا ہوا بینگن کا گودا ڈال کر ٹماٹر بھی کاٹ کر ڈال دیں اور دھیمی آنچ پہ پکنے دیں جب ٹماٹر گل جائیں اور بینگن تیل چھوڑ دیں تو باریک کٹی پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر دم لگا دیں تقریباََ دس منٹ کے لئے ۔اب ایک ڈش میں نکال کر اوپر سے ہرا دھنیا اور باریک کٹی ادرک سے گارنش کردیں اور لیموں چھڑک کر چٹخارے دار بینگن کا لطف اٹھائیں ۔۔
     
    • پسند پسند x 2
    • شکریہ شکریہ x 1
    • لسٹ
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں