• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آج کیا پکائیں

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
زیرہ بسکٹ



اجزاء:

*میدہ دو کپ
کوکنگ آئل 3/4 کپ
*پسی ہوئی چینی 1/4 کپ
*نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
*زیرہ دو کھانے کے چمچ
*بیکنگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
*انڈہ ایک عدد


ترکیب:

1/4 کپ پسی ہوئی چینی اور 3/4 کپ کوکنگ آئل کو مکس کرلیں۔۔
اب اس میں ایک عدد انڈہ شامل کر کے اچھا سا مکس کرلیں۔۔ پھر دو کپ میدہ ، دو کھانے کے چمچ زیرہ ، ڈیڑھ چائے کا چمچ نمک اور ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے اس کی ڈوھ گوندھ لیں۔۔
اس کے بعد کٹر کی مدد سے بسکٹ کی شیپ میں کٹنگ کر لیں ، پھر گریس کی ہوئی بیکنگ ٹرے پر رکھ کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں دس سے پندرہ منٹ بیک کر لیں۔۔
گولڈن براون ہوجائیں تو اوون سے نکال کر جالی پر رکھیں اور ٹھنڈا کر گرم گرم چائے کے ساتھ سرو کریں۔۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
گاجر کا اچار

اجزاء
1 کپ گاجریں۔ لمبائی میں باریک کاٹ لیں
۱چائے کے چمچ رائی دانہ
۱ چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی۔
۱ چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ۔
1چائے کا چمچ کلونجی۔
1چائے کا چمچ ہینگ۔
-دو چائے کے چمچ میتھی دانہ
1 چائے کا چمچ نمک
دو کھانے کا چمچ سرسوں کا تیل۔

ترکیب
1تمام اجزائے ترکیبی ایک پیالے میں باہم یکجا کریں ماسوائے سرسوں کا تیل۔
-2 بخوبی مکس کریں۔
-3 ایک پین میں سرسوں کا تیل گرم کریں حتیٰ کہ وہ دھواں دینے لگے۔
-4 سرسوں کے تیل کو گاجر مکسچر میں شامل کریں۔
5 اچار کھانے کے لیے پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسے فورا کھا سکتے...
بہت مزے کا بنتا ہے. اگر زیادہ مقدار میں بنانا ہو تو اجزاء زیادہ کر لیں اور سرسوں کا تیل بھی تھوڑا زیادہ اگر محفوظ کرنا ہو.
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ بہن!
ہماری برادری جو بھارتی گجرات کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتی ہے، اس کا ایک ٹریڈیشن ہے کہ ہر جمہ تقریباً سب کے ہاں ہی گوشت والی دال اور چاول پکا کرتے ہیں!
اور اس کے ساتھ اکثر یہی گاجر کا تازہ اچار بنایا جاتا ہے!
واقعی بہت لذیذ ہوتا ہے!
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
گوشت ساگ والا



اجزاء

بکرے کا گوشت آدھا کلو
پالک آدھا کلو
ہری مرچ چھ عدد
ٹماٹر ایک عدد
میتھی دو چھوٹی گٹھی
تیل آدھا کپ
(پیاز آدھا کپ (تلی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
(دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسا ہوا
دہی ایک کپ
دودھ آدھا کپ
قصوری میتھی دو چائے کے چمچ

ترکیب:

پالک کو صاف کرکے ابال لیں۔
اب پالک کو ہری مرچ، ٹماٹر اور میتھی کے ساتھ بلینڈ کرکے رکھ لیں۔
پھر تیل گرم کرکے اس میں تلی پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا، نمک اور بکرے کا گوشت ڈال کر دس منٹ کے لیے فرائی کریں۔
اب اس میں دہی شامل کرکے اچھی طرح فرائی کر لیں۔
اس کے بعد ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر ڈھکیں اور پکالیں، یہاں تک کہ گوشت تقریباً پک جائے۔
اب بلینڈ کیا ہوا پالک کا مکسچر شامل کرکے ڈھکیں اور پکالیں، یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔
آخر میں دودھ اور قصوری میتھی ڈال کر فرائی کریں اور نکال لیں۔
 
Top