• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آخرت سے جاہل اور دنیا کا علم رکھنے والا انسان

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
آخرت سے جاہل اور دنیا کا علم رکھنے والا انسان

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِنَّ اللّٰہَ تَعَالیٰ یُبْغِضُ کُلَّ عَالِمٍ بِالدُّنْیَا، جَاھِلٍ بِالْآخِرَۃِ۔ ))1
'' بے شک اللہ تعالیٰ ہر دنیا کا علم رکھنے والے اور آخرت سے جاہل انسان سے نفرت رکھتا ہے۔ ''
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
{یَعْلَمُوْنَ ظَاھِرًا مِّنَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَھُمْ عَنِ الْاٰخِرَۃِ ھُمْ غٰفِلُوْنَ o} [الروم: ۷]
'' کہ دنیا کی زندگانی سے ظاہر کو تو جانتے ہیں (مگر) آخرت سے وہ غافل ہیں۔ ''
شرح ...: وہ شخص مراد ہے جو اپنی معیشت اور دنیا کے معاملات کی خبر رکھنے والا اور ان کے حصول پر حریص ہے مگر آخرت اور اس کی تیاری سے اندھا ہے۔ ایسے انسان سے اللہ تعالیٰ عداوت، بغض اور نفرت رکھتے ہیں۔ یہ اس انسان کی حالت ہے جو دنیوی مباح معاملات طے کرتا ہے مگر آخرت کے مطابق نہیں کرتا تو جو شخص دنیا کی مذموم اور حرام اشیاء کے حصول کی کوشش کرتا ہے، جو اللہ سے دور لے جاتی ہیں اور ایسے امور سے بے خبر ہے جو آخر ت کے قریب کردیتے ہیں تو ایسے انسان کی کیا حالت ہوگی؟
علم ایسا شرف ہے جو کبھی بھی زائل نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ ہمیشہ رہتا ہے اور جو انسان ابد الآباد تک رہنے والی عمدہ چیز پر قدرت رکھنے کے باوجود ردی اور آخر کار فنا ہونے والی چیز کو پسند کرتا ہے تو اپنی بدبختی اور اغراض کی وجہ سے قابل نفرت ہے۔ علم تک چوروں کا نہ پہنچنا اور نہ ہی بادشاہوں کا اسے الگ کرنے کی طاقت رکھنا یہی اس کا ایک شرف رہ جائے تو کافی ہے لیکن جب وہ سعادت دارین کا بھی کفیل ہو تو پھر اس خوش بختی کے کیا ہی کہنے۔2
فرمان خداوندی ہے:
{بَلِ ادّٰرَکَ عِلْمُھُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ بَلْ ھُمْ فِیْ شَکٍّ مِّنْھَا بَلْ ھُمْ مِّنْھَا عَمُوْنَ o}[النمل: ۶۶]
'' بلکہ آخرت کے بارے میں ان کے علم ختم ہوچکے ہیں بلکہ یہ اس سے شک میں ہیں بلکہ یہ اس سے اندھے ہیں۔ ''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۱۸۷۹۔
2 فیض القدیر للمناوی ج: ۲ ، ص:۲۸۵۔

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
درج بالا حدیث ضعیف ہے ۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس کی تصحیح سے رجوع کرلیا ہے۔
 
Top