• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آدم علیہ السلام کا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کووسیلہ بنانے والی حدیث کا باطل ہونا

ناصف

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
94
پوائنٹ
0
آدمؑ کا محمدﷺکووسیلہ بنانے والی حدیث کا باطل ہونا

آدم علیہ السلام کا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کووسیلہ بنانے والی حدیث کا باطل ہونا
سوال
میں نے مندرجہ ذيل حدیث پڑھی ہے میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ صحیح ہے یا نہیں ؟
( جب آدم علیہ السلام نے غلطی کا ارتکاب کیا توکہنے لگے : اے میرے رب میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے معاف کردے ، تواللہ تعالیٰ نے فرمایا اے آدم علیہ السلام تونے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوکیسے جان لیا حالانکہ میں نےابھی تک اسے پیدا بھی نہیں کیا ؟
توآدم علیہ السلام کہنے لگے اے رب اس لیے کہ جب تونے مجھے اپنے ہاتھ سے بنا کرروح پھونکی تومیں نے اپنا سراٹھایا توعرش کے پایوں پر لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ لکھا ہوا دیکھا تومجھے علم ہوگيا کہ تو اپنے نام کے ساتھ اس کا نام ہی لگاتا ہے جوتیری مخلوق میں سے تجھے سب سے زيادہ محبوب ہو، تواللہ تعالیٰ نے فرمایااے آدم توسچ کہہ رہا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم مجھے مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب ہیں ، مجھے اس کے واسطے سے پکاروتومیں تجھے معاف کرتا ہوں ،اوراگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہوتے تومیں تجھے بھی پیدا نہ کرتا ) ۔
جواب
یہ حدیث موضوع ہے ، اسے امام حاکم عبداللہ بن مسلم کے طریق سے بیان کرتے ہیں :
حدثنا اسماعیل بن مسلمة انبا عبدالرحمن بن زيد بن اسلم عن ابيه عن جدہ عن عمربن الخطاب رضی الله تعالی عنه قال رسول الله صلی الله عليه وسلم : جب آدم علیہ السلام نے غلطی کا ارتکاب کیا ۔۔۔ پھر حدیث کو انہی الفاظ کے ساتھ ذکر کیا ہے جوکہ سائل نے ذکرکیے ہیں ۔
امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد کہا ہے ۔
امام حاکم رحمہ اللہ تعالیٰ کے اس قول کا علماء کرام کی کثرت نے تعاقب کیا اور اس حدیث کی صحت کا انکار کیا ہے اور اس حدیث پرحکم لگایا ہے کہ یہ حدیث باطل اورموضوع ہے ، اوریہ بیان کیا ہے کہ امام حاکم رحمہ اللہ تعالی خود بھی اس حديث میں تناقض کا شکار ہیں ۔
علماء کے کچھ اقوال پیش کیے جاتے ہیں :
امام حاکم رحمہ اللہ کی کلام کا امام ذھبی رحمہ اللہ تعاقب کرتے ہوئے کہتے ہیں : بلکہ یہ حديث موضوع ہے اور عبدالرحمن واہی ہے اور عبداللہ بن مسلم کا مجھے علم ہی نہیں وہ کون ہے ۔
اورمیزان الاعتدال میں امام ذھبی رحمہ اللہ تعالی اس طرح لکھتے ہیں یہ خبر باطل ہے ۔
اورحافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالی نے لسان المیزان میں اسی قول کی تائيد کی ہے ۔
اورامام بیھقی رحمہ اللہ تعالیٰ کہتے ہیں : اس طریق سے عبدالرحمن بن زید بن اسلم نے یہ روایت متفرد بیان کی ہے اور عبدالرحمن ضعیف ہے اورحافظ ابن کثیر رحمہ اللہ تعالیٰ نے اسی قول کو صحیح کہا ہے دیکھیں البدایۃ والنھایۃ ( 3 / 323 )
اورعلامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے الضعیفة میں اسے موضوع قرار دیا ہے دیکھیں السلسلة الضعیفة ( 25 ) ۔
اورامام حاکم - اللہ تعالی انہیں معاف فرماۓ – نے خود بھی عبدالرحمن بن زيد کومتھم بوضع الحدیث کہا ہے ، تواب اس کی حدیث صحیح کیسے ہوسکتی ہے ؟ !
شیخ الاسلام ابن تیميه رحمہ اللہ تعالیٰ " القاعدۃ الجللية فی التوسل والوسیلة ص ( 69 ) " میں کہتے ہیں :
اورامام حاکم کی روایت انہیں روایات میں سے ہے جس کا ان پرانکار کیا گیا ہے ، کیونکہ انہوں نے خود ہی کتاب " المدخل الی معرفة الصحیح من السقیم " میں کہا ہے کہ عبدالرحمن بن زيد بن اسلم نے اپنے باپ سے موضوع احادیث روایت کی ہیں جوکہ اہل علم میں سے غوروفکر کرنے والوں پرمخفی نہيں اس کا گناہ اس پر ہی ہے ، میں کہتا ہوں کہ عبدالرحمن بن زيد بن اسلم بالاتفاق ضعیف ہے اوربہت زيادہ غلطیاں کرتا ہے ۔
دیکھیں " سلسلۃ الاحادیث الضعیفة للالبانی رحمہ اللہ ( 1 / 38 - 47 ) ۔
واللہ تعالی ٰاعلم .
ماخوذ:الاسلام سوال وجواب
 
Top