• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آسان لفظوں میں مکمل تفصیل

شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
مجھے اس حوالے تفصیل آسان الفاظ میں لکھی ہوئی تحریر چاہیے کہ محدیثین کی پیش کردہ اسناد کو قبول کرنا تقلید نہیں ہے اور اسناد کے معاملے میں ہم تقلید نہیں کرتے۔اگر کوئی مضمون موجود ہے تو مجھے اسکا لنک دے دیں یا کوئی بھائی آسان لفظوں میں بحوالہ مکمل تفصیل دے دے۔
 
شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
بھائی جان میرے اس تھریڈ کو اس کی اصلی جگہ شفٹ کردیں میں نے غلطی سے اسکو یہاں پوسٹ کردیا ہے۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
مجھے اس حوالے تفصیل آسان الفاظ میں لکھی ہوئی تحریر چاہیے کہ محدیثین کی پیش کردہ اسناد کو قبول کرنا تقلید نہیں ہے اور اسناد کے معاملے میں ہم تقلید نہیں کرتے۔اگر کوئی مضمون موجود ہے تو مجھے اسکا لنک دے دیں یا کوئی بھائی آسان لفظوں میں بحوالہ مکمل تفصیل دے دے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی بھائی!
محترم شیخ @خضر حیات بھائی!
رہنمائی درکار ہے۔۔
جزاکم اللہ خیرا!
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
مجھے اس حوالے تفصیل آسان الفاظ میں لکھی ہوئی تحریر چاہیے کہ محدیثین کی پیش کردہ اسناد کو قبول کرنا تقلید نہیں ہے اور اسناد کے معاملے میں ہم تقلید نہیں کرتے۔اگر کوئی مضمون موجود ہے تو مجھے اسکا لنک دے دیں یا کوئی بھائی آسان لفظوں میں بحوالہ مکمل تفصیل دے دے۔
روایت : کسی بات ، واقعہ یا حادثے کو کسی سے سن کر آگے بیان کردینا مثلا آپ کو سوال کا جواب چاہیے تھا ، آپ کی اس بات کو ہم تک محترم محمد نعیم یونس صاحب نے پہنچایا ۔
محمد ارسلان سلفی صاحب سے ایک بات کو محمد نعیم یونس صاحب نے سن کر محترم اسحاق سلفی اور خضرحیات تک پہنچایا ۔
اس مثال کو ذہن میں رکھ کر آپ احادیث کی اسانید یا روایات کو بھی سمجھ سکتے ہیں ، مختلف لوگ مختلف لوگوں سے باتیں سن کر مشاہدہ کرکے بعد والوں تک پہنچا دیتے ہیں ۔
تقلید : کسی کے شرعی نقطہ نظر کا خود کو پابند کرلینا ۔ اس کو آپ کسی کی شرعی مسائل میں رائے سے بھی تعبیر کرسکتے ہیں ۔
روایت میں ہم راوی کی نقل کردہ بات کو مانتے ہیں ، جبکہ رائے میں ہم بیان کرنے والے کے نقطہ نظر کو مانتے ہیں ۔
چونکہ روایت کے اندر کسی کے شرعی نقطہ نظر کو نہیں بلکہ اس کی نقل کردہ بات کو مانا جاتا ہے ، اس لیے روایت تقلید نہیں ۔
واللہ أعلم
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
محدیثین کی پیش کردہ اسناد کو قبول کرنا تقلید نہیں ہے اور اسناد کے معاملے میں ہم تقلید نہیں کرتے
اگر آپ کے سوال کی نوعیت وہی ہے جس کےپیش نظر محترم شیخ خضر حیات صاحب حفظہ اللہ نے جواب دیا ہے ،تو
انہی کے نہج پر ہم آپ کو اس سلسلے میں قرآنی دلیل پیش کرتے ہیں ؛
سیدنا موسی علیہ السلام کے ہاتھ سے قوم فرعون کا ایک فرد قتل ہوگیا ۔فرعونیوں کو جب پتا چلا تو انہوں نے جناب موسی کے قتل کا پلان بنایا ۔
اس منصوبے کی خبر ایک آدمی نے سیدنا موسی کو دی ،اور ساتھ ہی وہاں سے فرار کا مشورہ بھی دیا ،اور
سیدنا موسی علیہ السلام اس آدمی کی بات کو مان کر وہاں سے نکل کر دوسرے ملک چلے گئے ۔تو اگر راوی کو سچا سمجھ کر اس کی روایت تسلیم کرنا تقلید ہے
تو کیا سیدنا موسی علیہ السلام نے اس خبر دینے والے کی تقلید کی ؟
’’ وَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ يَسْعَى قَالَ يَا مُوسَى إِنَّ الْمَلَأَ يَأْتَمِرُونَ بِكَ لِيَقْتُلُوكَ فَاخْرُجْ إِنِّي لَكَ مِنَ النَّاصِحِينَ (سورۃ القصص : 20)
اور (اس واقعہ کے بعد) ایک شخص شہر کے پرلے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا اور کہنے لگا : ''موسیٰ ! اہل دربار تیرے متعلق مشورہ کر رہے ہیں کہ تمہیں قتل کر ڈالیں لہذا یہاں سے نکل جاؤ۔ میں یقینا تمہارا خیرخواہ ہوں''
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412

محترم شیخ!
آپ کی بات بالکل سمجھ میں آچکی ھے.
جزاکم اللہ خیر۔ شیخ محترم اللہ آپ کے علم وعمل میں برکت عطا فرماۓ.
کل واٹساپ پر ایک صاحب پیچھے ھی پڑ گۓ اور تقلید پر بحث شروع کر دی.
خیر بات ھوئ تو انھوں نے کہا کہ تقلید کی تعریف کرو. میں نے اشرف علی تھانوی کی تعریف کر دی تو انھوں نے کہا کیا آپ اشرف رحمہ اللہ کے مقلد ھو جو انکی تعریف پیش کر دی؟ دلیل دو.
میں نے انکو سمجھایا لیکن افسوس کہ کم علمی کی بنا پر نہیں سمجھا پایا یا کہ لیجۓ وہ سمجھنا نہیں چاھتے.
براہ کرم اسکا جواب عنایت فرمائیں.
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
تو انھوں نے کہا کہ تقلید کی تعریف کرو. میں نے اشرف علی تھانوی کی تعریف کر دی تو انھوں نے کہا کیا آپ اشرف رحمہ اللہ کے مقلد ھو جو انکی تعریف پیش کر دی؟ دلیل دو.
میں نے انکو سمجھایا لیکن افسوس کہ کم علمی کی بنا پر نہیں سمجھا پایا یا کہ لیجۓ وہ سمجھنا نہیں چاھتے
مخالف کو وہی دلیل دی جاتی ہے جو اس کے ہاں معتبر ہو ۔
مولوی اشرف علی تھانوی صاحب دیوبندیوں کے ہاں معتبر ، مستند عالم ہیں ،اس لئے مولوی اشرف علی کا حوالہ ان کیلئے معتبر ہونا چاہئے ،
اور اگر ان کو مولوی اشرف علی صاحب کا حوالہ قبول نہیں ،تو صاف لفظوں میں بتائیں کہ وہ انہیں اپنا معتبر و مستند عالم نہیں مانتے ،
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
مخالف کو وہی دلیل دی جاتی ہے جو اس کے ہاں معتبر ہو ۔
مولوی اشرف علی تھانوی صاحب دیوبندیوں کے ہاں معتبر ، مستند عالم ہیں ،اس لئے مولوی اشرف علی کا حوالہ ان کیلئے معتبر ہونا چاہئے ،
اور اگر ان کو مولوی اشرف علی صاحب کا حوالہ قبول نہیں ،تو صاف لفظوں میں بتائیں کہ وہ انہیں اپنا معتبر و مستند عالم نہیں مانتے ،
شیخ انکا تو کہنا ھی یہی ھے کہ ھم مقلد ھیں اور وہ یہ بھی کہتے ھیں کہ مولوی تھانوی صاحب کا قول صحیح ھے لیکن آپ کیوں انکا قول بتا رھے ھیں جبکہ آپ کا کہنا ھے کہ آپ کسی کی تقلید نہیں کرتے
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
انکا تو کہنا ھی یہی ھے کہ ھم مقلد ھیں اور وہ یہ بھی کہتے ھیں کہ مولوی تھانوی صاحب کا قول صحیح ھے لیکن آپ کیوں انکا قول بتا رھے ھیں جبکہ آپ کا کہنا ھے کہ آپ کسی کی تقلید نہیں کرتے
ہم ان کو اشرف علی صاحب کا قول بتا کر مولوی اشرف علی صاحب کی تقلید نہیں کر رہے ،کیونکہ ہم تو سرے سے تقلید ہی کے منکر ہیں ،
تقلید کیا ہے ؟ اس کا جواب پہلے تو خود مقلدین سے لیا جائے گا ۔کیونکہ وہی اس زلف گرہ گیر کے اسیر ہیں ،
 
Top