• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آسمانی اور زمینی جنت کا فرق

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
آسمانی اور زمینی جنت کا فرق

جو جنت اللہ نے بنا رکھی ہے،اہل توحید جب اس کے دروازوں کے پاس پہنچیں گے تو ان کے استقبال کا منظر کچھ اس طرح ہو گا:
حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُوهَا وَفُتِحَتْ أَبْوَٰبُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَٰمٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَٱدْخُلُوهَا خَٰلِدِينَ ﴿73﴾
ترجمہ: یہاں تک کہ جب وہ اس کے پا پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوئے ہوں گے اور ان سے اس کے داروغہ کہیں گے تم پر سلام ہو تم اچھے لوگ ہو اس میں ہمیشہ کے لیے داخل ہو جاؤ (سورۃ الزمر،آیت 73)
گرمی کا موسم ہے،دربار سے لے کر شہر کے بازار سے ہوتے ہوئے چند کلومیٹر تک لوگ ساری ساری رات ،سارا سارا دن بھوکے پیاسے،"بہشتی لائن" میں لگے ہوئے ہیں،پسینے میں شرابور ہیں،گرمی نے بُرا حال کر رکھا ہے،اور ادھر ان میں سے جو کوئی "بہشتی دروازے" کے قریب پہنچتا ہے تو وہاں کے انسانی داروغے رش کی وجہ سے "بہشتیوں" پر لاٹھیاں برساتے ہیں !!۔۔۔۔جو آگے پہنچ جاتے ہیں انہیں متعدد ہاتھ اچک لیتے ہیں۔۔۔کوئی دھکا دیتا ہے۔۔۔۔کوئی اٹھا کر اندر دربار میں پھینک دیتا ہے۔۔۔۔اور کوئی انہیں جلدی سے "نوری" دروازے سے باہر دھکیل دیتا ہے۔۔۔۔اس دوران کئی بے ہوش ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔کپڑے پھٹ جاتے ہیں،چشمے ٹوٹ جاتے ہیں۔۔۔۔کئی زخمی ہو جاتے ہیں اور کئی دم گھٹ کر مر بھی جاتے ہیں۔
(کتاب آسمانی جنت اور درباری جہنم از امیر حمزہ)​
 
Top