• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آمین بالجھر

فارق

رکن
شمولیت
جون 11، 2011
پیغامات
39
ری ایکشن اسکور
132
پوائنٹ
58
مجھے ایک بات دریافت یہ کرنی ہے کہ حافظ زبیر علی زئی صاحب نے اپنی کتاب القول المتین فی الجھر بالتامین کے ص ٣١ پر ایک حدیث محمد بن بشار سے نقل کی ہے اب محمد بن بشار یوں تو بڑے مستند راوی ہیں اور شیخان کے استاد ہیں اور ان کی روایات مقبول ہیں لیکن ایک صاحب کا کہنا ہے کہ بشار کے بارے میں تہذیب التہذیب میں یہ موجود ہے کہ ابو فلاس حلف اٹھا کر کہنے کو تیار تھے کہ ابن بشار جب یحیٰ سے روایت کرتا تھا تو جھوٹ بولا کرتا تھا نیز تہذیب میں اور بھی جرح کے کلمات نقل کیے گئے ہیں کیا یہ بات درست ہے۔؟ اب القول امتین میں تو اس کی کوئی تصریح مجھے نظر آئی نہیں کیا ذرا جلد اس کاجواب کوئی صاحب دیں گے؟
 

آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
ایک صاحب کا کہنا ہے کہ بشار کے بارے میں تہذیب التہذیب میں یہ موجود ہے کہ ابو فلاس حلف اٹھا کر کہنے کو تیار تھے کہ ابن بشار جب یحیٰ سے روایت کرتا تھا تو جھوٹ بولا کرتا تھا
وہ صاحب صحیح کہ رہے ہیں
وہ عبارت کچھ اس طرح ہے

قال عبد الله بن محمد بن سيار : سمعت أبا حفص الفلاس , يحلف أن بندارا يكذب فيما يروي عن يحيى .
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جزاک اللہ آفتاب بھائی جان اللہ تعالی آپ کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور صراط مستقیم پر چلنےکی توفیق دے۔آمین۔ کیا آپ حوالہ پیش کرسکتے ہیں۔۔؟؟؟
 

آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
جزاک اللہ آفتاب بھائی جان اللہ تعالی آپ کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور صراط مستقیم پر چلنےکی توفیق دے۔آمین۔ کیا آپ حوالہ پیش کرسکتے ہیں۔۔؟؟؟
اس کا حوالہ اوپر آچکا ۔ تھذیب التھذیب سے عبارت لی گئی ہے
 
Top