• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آنکھ کیوں پھڑکتی ہے؟

شمولیت
دسمبر 21، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
46
کیا کسی صحیح حدیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آنکھ گناہوں کی وجہ سے پھڑکتی ہے؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
کیا کسی صحیح حدیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آنکھ گناہوں کی وجہ سے پھڑکتی ہے؟
متفرق توہمات سے مزید اضافہ :
آنکھ کا پھڑکنا:
اگر دائیں آنکھ پھڑکیں تو کسی مہمان کے آنے کا شگون لیا جاتا ہے اور اگر بائیں آنکھ پھڑکے تو اس سے یہ شگون لیا جاتا ہے کہ کوئی مرنے والا ہے یا کوئی مصیبت آنے وای ہے۔
واللہ اعلم ان چیزوں پر مشتمل کوئی حدیث نہیں ملی ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
کہتے ہیں جو آدمی جھوٹ بولتا ہے ، اس وقت اس کی آنکھ حرکت کرتی ہے ، شاید اس سے کسی سے استدلال کیا ہو کہ جو جھوٹ بولتا ہے وہ گناہ کو چھپانے کے لیے ایسے کرتا ہے ، لہذا جو زیادہ آنکھ جھپکائے وہ گناہ گار ہوگا ۔ ( مسکراہٹ )
 
شمولیت
دسمبر 21، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
46
جی محترم بھائی جان مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے کچھ سال پہلے محمد بن جمیل زینو حفظہ اللہ کی ایک کتاب میں ایک حدیث پڑھی تھی جس کے آخر میں یہ الفاظ تھے کہ آنکھ گناہوں کی وجہ سے پھڑکتی ہے اور اللہ تعالٰی تو بہت سے گناہوں سے درگزر فرما لیتا ہے،، لیکن مجھے افسوس ہے کتاب اور حدیث کی کتاب کا حوالہ میرے زہن سے محو ہو گیا ہے اور حدیث بھی پوری طرح یاد نہیں رہی،،
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جی محترم بھائی جان مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے کچھ سال پہلے محمد بن جمیل زینو حفظہ اللہ کی ایک کتاب میں ایک حدیث پڑھی تھی جس کے آخر میں یہ الفاظ تھے کہ آنکھ گناہوں کی وجہ سے پھڑکتی ہے اور اللہ تعالٰی تو بہت سے گناہوں سے درگزر فرما لیتا ہے،، لیکن مجھے افسوس ہے کتاب اور حدیث کی کتاب کا حوالہ میرے زہن سے محو ہو گیا ہے اور حدیث بھی پوری طرح یاد نہیں رہی،،
محمد بن جمیل زینو کی مترجم اردو ’’ ارکان اسلام ‘‘ معروف ہے ۔ وہ تو نہیں ؟
 
شمولیت
دسمبر 21، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
46
جی نہیں میں نے اسے چیک کیا، اس کتاب کو دارلبلاخ نے چھاپا ہے،،
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جی نہیں میں نے اسے چیک کیا، اس کتاب کو دارلبلاخ نے چھاپا ہے،،
كتاب كا نام ؟
اور مطلب آپ کو اس کتاب میں وہ مطلوبہ عبارت نہیں ملی ؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

حدیث مبارکہ سے ہٹ کر، آنکھ کا پھڑکنا ، دائیں آنکھ کا پھڑکنا دولت ہاتھ آنے کا تصور اور بائیں آنکھ کا پھڑکنا کسی مصیبت کی نشاندہی جیسے تہمات سے ہے۔ مزید اس سے بھی ہٹ کے!

آنکھ کا پھڑکنا ایک بے ضرر عمل ہے عام طور پر ضرورت سے زیادہ تھکان، جینیاتی خرابی، آنکھوں میں دائمی خراش یا نظر کے مسائل وغیرہ کی وجہ سے پھڑکتی ہیں۔ میری رائے کے مطابق زیادہ دن تک ایسا ہو تو نظر چیک کروا لیں تو بہتر ہے، کیونکہ نظر کمزور ہونے کی علامت بھی ہے۔

ایک ہے بچوں کا آنکھیں جھپکنا، جسے اکثر گھر والے اسے بچہ کی بری عادت سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں مگر ایسا نہیں کرنا چاہئے بلکہ فوراً ڈاکٹر سے اس کی آنکھیں چیک کروائیں اور ڈاکٹر کے بتائے ہونے نسخہ کے مطابق ڈاپس استعمال کریں کیونکہ یہ بھی کمزوری کی علامت ہے اس سے آنکھیں خشک ہو جاتی ہیں جس سے بچہ انہیں جھپکتا ھے۔ اگر وقت پر ایسا نہ کیا گیا تو مرض بڑھنے سے آنکھیں اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

والسلام
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
اس سلسلے میں احادیث ہوں تو وہ الگ بات ہے، میرا مشاہدہ یہ بھی ہے کہ بعض اوقات اگر کمپیوٹر سکرین برائٹنس زیادہ رکھی ہو اور مسلسل اسے کچھ دن تک اسی زیادہ سکرین برائٹنسمیں استعمال کیا جائے تو آنکھ پھڑکنا شروع ہو جاتی ہے۔
 
Top