• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آن لائن کتابوں کے حقوق کا مسئلہ

رامش راقم

مبتدی
شمولیت
فروری 16، 2018
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
22
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مکتبہ جبریل کی ویب سائٹ سے بہت ساری کتابیں جو کچھ عرصہ پہلے موجود تھیں، غائب ہو چکی ہیں اور وہاں پر یہ پیغام لکھا ہوا ہے:

"السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

امید ہے علم دین ویب سائٹ اور مکتبہ جبریل کے تمام صارفین خیر و عافیت سے ہوں گے ۔

دسمبر 2018 میں اتحاد و تنظیم ناشران دینی کتب پنجاب پاکستان کی طرف سے انتباہ سامنے آیا کہ جن ویب سائٹس پر ایسی کتب موجود ہیں جن کے حقوق پاکستان کے قانون کے مطابق محفوظ ہیں اور ان کے نشر کی باقاعدہ اجازت حاصل نہیں کی گئی ان کو رضاکارانہ طور پر ہٹا دیا جائے ورنہ تنظیم قانونی کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

علم دین ویب سائٹ اور مکتبہ جبریل اپنی دانست میں سمجھ رہے تھے کہ کتابوں کی ڈیجیٹل اشاعت سے کاغذ کی اشاعت کو فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ اس سے کتاب کی خوب تشہیر ہوتی ہے ، پوری دنیا میں کتاب کا تعارف ہوتا ہے ، ڈیجیٹل سکرین پر پوری پوری کتاب پڑھنا مشکل کام ہے ، ہر شخص نہیں کر سکتا تو لا محالہ کتاب کا تعارف ہو جانے کے بعد قاری ، کاغذ کی کتاب خریدے گا ، مگر اتحاد تاجران کے مذکورہ انتباہ کے سامنے آنے کے بعد خدشہ پیدا ہوا کہ جو غلط فہمی پیدا ہوئی ہے وہ مزید بڑھ نہ جائے اس لیے علم دین ویب سائٹ اور مکتبہ جبریل نے کتب کے حذف کا فیصلہ کیا ، بالآخر حذف عمل میں لایا گیا ہے ، جس کی وجہ سے یہ کتاب اب دستیاب نہیں ہے ۔

اگر آپ ناشرین و مصنفین سے نشر و اشاعت کی تحریری اجازت علم دین ویب سائٹ اور مکتبہ جبریل کو دلوا سکتے ہیں تو ضرور اپنا کردار ادا کیجیے تاکہ کتب کے حذف سے جو ایک اجتماعی علمی نقصان ہوا ہے اس کی تلافی ممکن ہو سکے اور آپ کا براہ راست تعاون ہمیں مل سکے جس کی اس وقت ہمیں شدید ضرورت ہے ۔

جزاکم اللہ خیرا ۔"

کیا محدث لائبریری کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا ہے یا سامنا درپیش آسکتا ہے؟
 
شمولیت
جون 29، 2017
پیغامات
129
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
64

بالکل نہ صرف آ سکتا ہے بلکہ ضرور آئے گا۔ میرا مشورہ ہے کہ علم دین ویب سائیٹ کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر اس کا کوئی حل کرنا چاہیے اور جو کتب بغیر اجازت اپ لوڈ کی گئی ہیں ان کو فی الحال ہٹا دینی چاہییں والسلام
 
Top