• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آٹے کے ساتھ بھوسا کھانا مفید

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَخْبَرَنِي بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ أَنَّ حَنَشَ بْنَ عَبْدِاللَّهِ حَدَّثَهُ، عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ أَنَّهَا غَرْبَلَتْ دَقِيقًا، فَصَنَعَتْهُ لِلنَّبِيِّ ﷺ رَغِيفًا، فَقَالَ: " مَا هَذَا؟ " قَالَتْ: طَعَامٌ نَصْنَعُهُ بِأَرْضِنَا،فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَصْنَعَ مِنْهُ لَكَ رَغِيفًا، فَقَالَ: رُدِّيهِ فِيهِ ثُمَّ اعْجِنِيهِ۔(ابن ماجہ 3336)

ترجمہ : ام ایمن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے آٹا چھانا، اور نبی اکرم ﷺ کے لئے اس کی روٹی بنائی، آپ نے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا: یہ وہ کھانا ہے جو ہم اپنے علاقہ میں بناتے ہیں، میں نے چاہا کہ اس سے آپ کے لئے بھی روٹی تیار کروں ، آپ ﷺ نے فرمایا:'' اسے (چھان کر نکالا گیا بھوسا ) اس میں ڈال دو، پھر اسے گوندھو ''۔


اس حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا نے آٹا سے جس بھوسے کو بے فائدہ سمجھ کر نکال دی تھی اسے نبی ﷺ نے اسی آٹے میں ملانے کا حکم دیا ۔

آج کا میڈیکل سائنس( اناج کے اوپری حصہ جسے بھوسا کہتے ہیں جو مکمل حصے کا 5-12 حصہ بنتا ہے اور یہ دانے کا موٹاپا باہری حصہ ہوتا ہے) کہتا ہے کہاس میں دانے کے حساب سے پچاس سے اسی فیصد معدنیات ہوتی ہے جس میں لوہا ، کوپر، زنگ اور میگنیزیم کے ساتھ ساتھ کافی مقدار میں فائبر،بی وٹامن ،کچھ پروٹین،فوٹو کیمیکل اور دیگر بائیوایکٹو اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ڈاکٹر اسے شوگر، بلڈ پریسر،دل کی بیماری، کلسٹرول اور پیٹ کی متعدد امراض میں نفع بخش بتلاتے ہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا۔ معلوماتی و مفید۔
 
Top