• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپکی پسندیدہ آیت قرآنی!

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
( وان منکم الاواردھا ) مریم :71
تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو کہ اس (جہنم) پر وارد نہیں ہوجائے ۔
اس کے کئ تفاسیر ہیں ۔
یہ کہ ہر ایک جہنم میں جائے گا ۔ بعض عذاب کاٹنے کے لیے اوربعض جہنم کے عذاب دیکھنے کے لیے کہ کتنی شدید جگہ ہے عذاب کے لحاظ سے ۔ یعنی مومنین کو یہ جہنم دیکھانا تاکہ جنت کی جو قدر ان کے دل میں ہے اور بھی بڑھ جائے ۔اور جہنم کی عذاب سے بچنے کی خوشی اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے ۔
یعنی ہر ایک جہنم میں جائے گا ماسوائے ان کے جن کا الگ سے ذکر کیا گیا ہو ۔ثم ننجی الذین اتقوا ونذرالضالمین فیہا جثیا اور ایک تفسیر یہ ہے کہ چونکہ پل صراط جہنم کے عین اوپر واقع ہے ۔ اس لیے پل صراط کے اوپر گزرنا بھی اس سے مراد ہے ۔
واللہ اعلم ۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
إِنَّمَــا يَخْشَــى اللــَّـهَ مــِنْ عِبــَادِهِ الْعــُلَمَــاءُ ۗ إِنَّ اللّــَـهَ عَــزِيــزٌ غَفــُورٌ.
اللــَّـهَ ســے اس کــے وہــی بنــدے ڈرتــے ہیــں جــو علــم رکھتــے ہیــں واقعــی اللــَّـهَ تعــالــیٰ زبــردســت بــڑا بــخشنــے واﻻ ہــے
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
إِنَّمَــا يَخْشَــى اللــَّـهَ مــِنْ عِبــَادِهِ الْعــُلَمَــاءُ ۗ إِنَّ اللّــَـهَ عَــزِيــزٌ غَفــُورٌ.
اللــَّـهَ ســے اس کــے وہــی بنــدے ڈرتــے ہیــں جــو علــم رکھتــے ہیــں واقعــی اللــَّـهَ تعــالــیٰ زبــردســت بــڑا بــخشنــے واﻻ ہــے
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
إِنَّمَــا يَخْشَــى اللــَّـهَ مــِنْ عِبــَادِهِ الْعــُلَمَــاءُ ۗ إِنَّ اللّــَـهَ عَــزِيــزٌ غَفــُورٌ.
اللــَّـهَ ســے اس کــے وہــی بنــدے ڈرتــے ہیــں جــو علــم رکھتــے ہیــں واقعــی اللــَّـهَ تعــالــیٰ زبــردســت بــڑا بــخشنــے واﻻ ہــے
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
إِنَّمَــا يَخْشَــى اللــَّـهَ مــِنْ عِبــَادِهِ الْعــُلَمَــاءُ ۗ إِنَّ اللّــَـهَ عَــزِيــزٌ غَفــُورٌ.
اللــَّـهَ ســے اس کــے وہــی بنــدے ڈرتــے ہیــں جــو علــم رکھتــے ہیــں واقعــی اللــَّـهَ تعــالــیٰ زبــردســت بــڑا بــخشنــے واﻻ ہــے
(وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَاۗبِّ وَالْاَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ كَذٰلِكَ ۭ اِنَّمَا يَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰۗؤُا ۭاِنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ غَفُوْرٌ ) 28؀سورہ فاطر
اور اسی طرح انسانوں، جانوروں اور مویشیوں کے بھی رنگ مختلف ہیں ۔ بلاشبہ اللہ کے بندوں میں سے اس سے ڈرتے وہی ہیں جو علم رکھنے والے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ یقینا ہر چیز پر غالب اور بخشنے والا ہے۔

تفسیر علامہ عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ ::

’‘ علم صرف وہ مفید ہے جس سے اللہ کا خوف پیدا ہو اور حقیقی عالم وہ ہے جو اللہ سے ڈرتا بھی ہو :۔ ایک باشعور انسان جب ان باتوں میں غور کرتا ہے تو اس صانع حقیقی کی عظمت اس کے دل میں جاگزیں ہوتی جاتی ہے۔ اسے اس ہستی سے محبت ہوجاتی ہے۔ جو اتنی قدرتوں کی مالک ہے پھر اس کے سامنے سجدہ ریز ہونے میں اسے مزا آنے لگتا ہے اور یہی وہ نتیجہ ہے جسے قرآن ان الفاط میں پیش کرتا ہے کہ اللہ کے بندوں میں سے صرف عالم لوگ ہی اللہ سے ڈرتے ہیں'' اور اس جملہ سے کئی باتیں مستفاد ہوتی ہیں مثلاً۔
١۔ جتنا بھی ان مظاہر قدرت میں غور و فکر کیا جائے گا اتنی اس سے اللہ کی معرفت پیدا ہوگی اور اتنی ہی اللہ کی خشیت پیدا ہوگی۔
٢۔ علوم کی بھی تین قسمیں ہیں ایک وہ علم جس سے اللہ کی خشیت پیدا ہوتی ہے یہ علم کا اعلیٰ درجہ ہے۔ خواہ ایسا شخص اصطلاحی معنوں میں پڑھا لکھا ہو یا نہ ہو ۔ دوسرے وہ علوم ہیں جو خشیت تو پیدا نہیں کرتے تاہم انسانیت کے لئے مفید ہیں جیسے حساب اور مختلف زبانوں کا علم ان پر بھی علم کا اطلاق ہوسکتا ہے اور جو علم اللہ سے دور کردے وہ علم نہیں بلکہ ضلالت ہے۔
٣۔ کیا علماء سے مراد سائنٹسٹ ہیں؟ ہر شخص اللہ کی آیات میں غور کرنے کے بعد ایک ہی نتیجہ پر نہیں پہنچتا
مثلاً پرویز صاحب انہی آیات کا نتیجہ یہ پیش کرتے ہیں کہ ''ان آیات میں نباتات، جمادات اور حیوانات کا ذکر ہے اور یہی چیزیں علم سائنس کی بڑی بڑی شاخیں ہیں لہذا ان علوم کے ماہر ہی حقیقتاً ''عالم'' ہیں ۔ جنہیں آج کی اصطلاح میں سائنٹسٹ کہا جاتا ہے۔''(اسباب زوال امت ص ٩٥)

اب ان حضرات سے سوال یہ ہے کہ کیا یہ عالم یا سائنٹسٹ حضرات اللہ سے ڈرتے بھی ہیں؟ اصل شرط تو خشیۃ اللّٰہ ہے نہ کہ ان علوم میں مہارت۔ اگر وہ ڈرتے بھی ہیں تو پھر وہ فی الواقع عالم ہیں ۔ ورنہ نہیں ۔
٤۔ اس آیت میں لفظ علماء سے مراد وہ اصطلاحی علماء بھی مراد نہیں ہیں جو قرآن و حدیث اور فقہ و کلام کا علم رکھنے کی بنا پر علمائے دین کہلاتے ہیں وہ اس آیت کے مصداق صرف اس صورت میں ہوں گے جبکہ ان کے اندر اللہ کی خشیت موجود ہو ۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 01، 2019
پیغامات
29
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
40
ایک آیت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا و مافیہا سے زیادہ پسند ہے

"آپ فرمائیے اے میرے بندو ! جنہوں نے زیادتیاں کی ہیں اپنے نفسوں پر، مایوس نہ ہو جاؤ اللہ کی رحمت سے ۔ یقینا اللہ تعالی بخش دیتا ہے سارے گناہوں کو ۔ بلاشبہ وہی بہت بخشنے والا، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔ (53) اور (سچے دل سے) لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور سر خم کر دو اس کے سامنے اس سے پہلے کہ آ جائے تم پر عذاب پھر تمہاری مدد نہ کی جائے گی ۔(54) اور پیروی کرو عمدہ کلام کی جو اتارا گیا ہے تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اس سے پیشتر کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں خبر تک نہ ہونے پائے ۔ (55)

تفسیر ابن کثیر
سورۃ زمر
آیت 53, 54, 55

امام احمد رحمہ اللہ نے بروایت ثوبان مولا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیان کیا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا : مجھے دنیا اور مافیہا سے یہ آیت زیادہ پسند ہے (آیت 53)

اللہ تعالی کی رحمت اور توبہ کا دروازہ وسیع ہے اللہ تعالی ہمیں رجوع کرنے کی توفیق عطا فرمائے
 
Top