• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ خود کو اہلحدیث کیوں کہتے ہیں؟

شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
مجھے کسی نے پوچھا آپ خود کو اہلحدیث کیوں کہتے ہیں؟ میں نے کہا
پاکستان میں اختلاف بہت زیادہ ہے اس لئے اس کی ضرورت ہے، میں سعودی عرب میں رہتا ہوں وہاں مجھے اہلحدیث کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ یہاں اختلاف نہیں ہے
مثال:-
نیچے دی گئی تصویر میں سب آم ہیں پھر ان سب کو مختلف نام دے کر علیحدہ علیحدہ کیوں رکھا گیا ہے؟ اس لئے کہ دوکاندار کے پاس مختلف میعار کے آم ہیں، اگر اس کے پاس صرف ایک ہی میعار کے آم ہوتے تو انہیں مختلف نام دے کر علیحدہ علیحدہ رکھنے کی ضرورت نہ پڑتی، اسی طرح پاکستان میں مختلف عقائد کے لوگ ہیں اور ہر ایک جماعت نے اپنی پہچان کیلئے کچھ نہ کچھ نام ضرور رکھا ہوا ہے اور ہم نے اپنی پہچان کیلئے اپنی جماعت کا نام اہلحدیث(یعنی قرآن اور حدیث والے) رکھا ہوا ہے

اب کونسے آم سب سے اچھے ہیں یہ آپ دوکاندار سے پوچھ سکتے ہیں اور کونسی جماعت صراط مستقیم پر ہے آپ قرآن اور صحیح احادیث کی کتابوں کے ذریعے جان سکتے ہیں
۔۔۔
 
اٹیچمنٹس

Last edited by a moderator:

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
پاکستان میں اختلاف بہت زیادہ ہے اس لئے اس کی ضرورت ہے، میں سعودی عرب میں رہتا ہوں وہاں مجھے اہلحدیث کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ یہاں اختلاف نہیں ہے
محترم! یہی بات ہے کہ بدعات کی شروعات ہونے پر ان سے ممیز ہونے کے لئے ”اہل السنت“ کا لفظ استعمال ہؤا۔ جب کچھ ناعاقبت اندیشوں نے صحابہ کی سنت کا انکار کیا تو ان سے خود کو جدا ظاہر کرنے کے لئے ”والجماعت“ استعمال کیا اور ”اہل السنت والجماعت“ کہلائے۔ اسی طرح جب فقہ میں اختلاف ہؤا تو ”فقہ حنفی“ کو منشاءِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق خیال کرنے والوں نے دوسروں سے ممیز کرنے کے لئے ”حنفی“ کا لفظ استعمال کیا۔ اسی طرح جناب کے فرمان کے مطابق جب بر صغیر ہند میںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے متعلق کچھ غلط نظریات ”تقیہ“ کرنے والوں کے اثر و نفوذ سے لوگوں میں پھیلنے شروع ہوئے تو اس پر نکیر کرنے والے ”دیو بندی“ کہلائے۔
بر صغیر میں اختلاف پیدا کرنے والا اصل طبقہ ”تقیہ“ کرنے والوں کا ہے۔ ان کے تھنک ٹینک اتنے ذہین ہیں کہ شیطان کے مسلک ”زُيِّنَ لَهُمْ سُوءُ أَعْمَالِهِمْ“ (القرآن)کی طرح بر صغیر میں مسلمانوں کو گروہ در گروہ میں تقسیم کرنے کے لیئے ایسا طبقہ پیدا کیا جس سے کسی کا بچنا تقریبا محال ہے الا ماشاء اللہ۔ اور ور طبقہ ہے ”لامذہبوں“ کا اور بڑی چابکدستی سے ان کا نام انگریز سے ”اہلِ حدیث“ رجسٹر کرویا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”حدیث“ پر نہیں بلکہ ”سنت“ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے۔
”حدیث“ تو منسوخ عمل بھی ہے اور اس پر عمل کرنے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنے والا ہے۔
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”حدیث“ پر نہیں بلکہ ”سنت“ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے۔
”حدیث“ تو منسوخ عمل بھی ہے اور اس پر عمل کرنے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنے والا ہے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت یعنی آپ کی عملی زندگی اور اُمت کے لیے عملی رہنمائی صرف آپ کے ' اَفعال' پر مبنی نہ تھی بلکہ آپ کی گفتگو اور اَقوال بھی اس کا اہم حصہ تھے ۔ اسی طرح کتب ِاحادیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے محض اَقوال ہی محفوظ نہیں کیے گئے بلکہ آپ کی سنت (عملی زندگی)بھی محفوظ کی گئی ہے یہاں تک کہ بہت سے موٴلفین نے اپنے مرتب کردہ احادیث کے مجموعوں کے نام ہی 'سنن' پر رکھے اور وہ 'سنن' کے نام ہی سے اہل علم میں معروف ہیں جیسے سنن ابی داود ، سنن ترمذی، سنن ابن ماجہ وغیرہ۔اس طرح اہل علم یہ جاننے کے باوجود کہ کتب ِاحادیث میں مذکور حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال و اعمال حضور کی سنت کا ریکارڈ ہیں، بعض اوقات انہیں صرف حدیث یا صرف سنت کہہ دیتے ہیں۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
کمال کچھ ایسا ہے کہ اویس صاحب کے نزدیک کوئی اور سنت مراد ہے اور بھٹی صاحب کے نزدیک کوئی اور۔ اور کر دونوں ایک دوسرے کا رد رہے ہیں (ابتسامہ)۔
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
محترم! یہی بات ہے کہ بدعات کی شروعات ہونے پر ان سے ممیز ہونے کے لئے ”اہل السنت“ کا لفظ استعمال ہؤا۔ جب کچھ ناعاقبت اندیشوں نے صحابہ کی سنت کا انکار کیا تو ان سے خود کو جدا ظاہر کرنے کے لئے ”والجماعت“ استعمال کیا اور ”اہل السنت والجماعت“ کہلائے۔ اسی طرح جب فقہ میں اختلاف ہؤا تو ”فقہ حنفی“ کو منشاءِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق خیال کرنے والوں نے دوسروں سے ممیز کرنے کے لئے ”حنفی“ کا لفظ استعمال کیا۔ اسی طرح جناب کے فرمان کے مطابق جب بر صغیر ہند میںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے متعلق کچھ غلط نظریات ”تقیہ“ کرنے والوں کے اثر و نفوذ سے لوگوں میں پھیلنے شروع ہوئے تو اس پر نکیر کرنے والے ”دیو بندی“ کہلائے۔
بر صغیر میں اختلاف پیدا کرنے والا اصل طبقہ ”تقیہ“ کرنے والوں کا ہے۔ ان کے تھنک ٹینک اتنے ذہین ہیں کہ شیطان کے مسلک ”زُيِّنَ لَهُمْ سُوءُ أَعْمَالِهِمْ“ (القرآن)کی طرح بر صغیر میں مسلمانوں کو گروہ در گروہ میں تقسیم کرنے کے لیئے ایسا طبقہ پیدا کیا جس سے کسی کا بچنا تقریبا محال ہے الا ماشاء اللہ۔ اور ور طبقہ ہے ”لامذہبوں“ کا اور بڑی چابکدستی سے ان کا نام انگریز سے ”اہلِ حدیث“ رجسٹر کرویا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”حدیث“ پر نہیں بلکہ ”سنت“ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے۔
”حدیث“ تو منسوخ عمل بھی ہے اور اس پر عمل کرنے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنے والا ہے۔
باقی آپ خود کو اہل سنت کہہ کر کس خوش فہمی میں ہیں؟ اہل سنت تو وہ ہیں جو سنت پر عمل کرتے ہیں جبکہ آپ لوگوں کے اعمال تو سنت کے خلاف ہیں۔
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
کمال کچھ ایسا ہے کہ اویس صاحب کے نزدیک کوئی اور سنت مراد ہے اور بھٹی صاحب کے نزدیک کوئی اور۔ اور کر دونوں ایک دوسرے کا رد رہے ہیں (ابتسامہ)۔
محترم اشماریہ ! میں نے رد نہیں کیا صرف حدیث و سنت میں فرق بتایا ہے۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
محترم اشماریہ ! میں نے رد نہیں کیا صرف حدیث و سنت میں فرق بتایا ہے۔
میرے محترم بھائی۔ آپ جس سنت کا ذکر کر رہے ہیں وہ محدثین کی اصطلاح کی سنت ہے۔ اور بھٹی بھائی جس سنت کا ذکر کر رہے ہیں وہ فقہاء کی اصطلاح کی ہے۔
فقہاء سنت اسے کہتے ہیں جس پر نبی کریم ﷺ نے مواظبت فرمائی ہو۔ ظاہر ہے یہ عمل منسوخ میں ممکن نہیں۔ جب کہ محدثین کے نزدیک سنت کو چاہے حدیث سے عام مانا جائے یا مترادف (علی اختلاف الاقوال) وہ نبی ﷺ کے اقوال و افعال سے متعلق ہوتی ہے چاہے وہ منسوخ ہو یا نہیں۔
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
باقی آپ خود کو اہل سنت کہہ کر کس خوش فہمی میں ہیں؟ اہل سنت تو وہ ہیں جو سنت پر عمل کرتے ہیں جبکہ آپ لوگوں کے اعمال تو سنت کے خلاف ہیں۔
جناب کی آپ لوگوں سے کیا مراد ہے۔ بات جناب سے میں ایک فردِواحد کر رہا ہوں اور میرے کسی فعل کو جناب جانتے نہیں تو یہ کیوں کر ارشاد ہؤا؟
باقی اب تک کی میری تحریروں میں کوئی ایک بات خلافِ سنت ثابت کریں وگرنہ ”بہتان“لگانے سے باز آئیں۔
 
Top