• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ کیا کہے گے اس ویڈیو کے بارے میں : پولیو کے بارے میں

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
  • اس کا تفصیلی جواب فورم کے موجودہ قواعد و ضوابط کے پابندی کی وجہ نہیں دیا جاسکتا ؛
ویسے ایک سوال ہے :
میڈیکل سائنس کے اتنے اہم انکشافات ،اور کئی مسلم ممالک کے مسلمانوں کے خلاف
اتنی بڑی سازش منظر عام پر لانے کیلئے اتنے مجہول ذرائع ہی کیوں ؟

کیا پاکستان کے تمام ماہر اور سپیشلسٹ ڈاکٹر اس حقیقت سے بے خبر ہیں ،یا لالچ اور خوف نے انکی زبانوں پر تالے لگا دیئے ہیں،
جسکی وجہ ایسے پردہ نشینوں کو یہ عالمی انکشاف کرنے پڑ رہے ہیں ؟
وہ بھی جدید لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے ساتھ آڈیو مائیک علیحدہ رکھ کر ؟
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
اتنی بڑی سازش منظر عام پر لانے کیلئے اتنے مجہول ذرائع ہی کیوں ؟
کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ ان جہاد مخالف ایجنسیوں کا کام ہی یہی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو راستے سے ہٹانے کے لیے ہر قدم اٹھاتے ہیں ۔
اس لیے حفاظتی تدبیربھی ضروری ہوتی ہے ۔
نبی علیہ السلام جب کسی جہاد یا عام سفر پر روانہ ہوتے تو جس علاقے کو جاتے اس کے برعکس علاقوں کے بارے میں معلومات لیتے تھے ۔ یہ تائثر دینے کے لیے کہ دشمن کو درست جگہ معلوم نہ ہوجائے ۔
کیا پاکستان کے تمام ماہر اور سپیشلسٹ ڈاکٹر اس حقیقت سے بے خبر ہیں ،یا لالچ اور خوف نے انکی زبانوں پر تالے لگا دیئے ہیں،
جسکی وجہ ایسے پردہ نشینوں کو یہ عالمی انکشاف کرنے پڑ رہے ہیں ؟ وہ بھی جدید لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے ساتھ آڈیو مائیک علیحدہ رکھ کر ؟
کئ ڈاکٹرکو پتہ ہیں ۔ ہر ایک کی اپنی اپنی مجبوری ہوتی ہے ۔
ایک مثال دیتا ہوں ۔ ہمارے ایک جاننے والے ہیں ۔ وزیرستان سے اس کا تعلق ہے ۔خبریں اور ساتھ ایک ٹی وی نیوز کے لیے بھی کام کرتا ہے ۔ آج ہی اس کے ساتھ ایک بحث ہورہی تھی ۔ تو میں نے پوچھا کہ یہاں پر قریبی ٹریفک پولیس ہیں جو ایک غریب ریڑی والے کو اور غریبوں کے کمزور گاڑیوں کو چالان کرتی ہیں ، لیکن اسی روڈ پر سودخور افسران بنک کے بالکل سامنے سڑک پر تقریباً شام 5بجے تک گاڑی کھڑی کرتے ہیں ۔اور ان کوکوئی کچھ کہنے والا نہیں ہے ۔
میں نے مزید کہا کہ آو میرے ساتھ میں خود ہی اس کی ایک ویڈیو بناکر آپ کو دے دیتا ہوں اس کو نشر کرنے کے لیے آگے بھیجو ۔
لیکن وہ بولا کہ نوکری سے نکالنے کا ارادہ ہی کیا ۔
 
Top