• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آہ! شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ رحمہ اللہ

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
ڈاکٹر صاحب ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے

کراچی کے باسی کے لیے یہ انتہائی تعجب خیز بات تھی، وقت کی نامور شخصیت محض ملاقات کے غرض سے آنے والوں سے گھنٹوں محفل جمائے رکھے، دوستانہ ماحول میں اپنے بچپن، مزدوری اور طالب علمی کے دل چسپ واقعات سنائے، حاضرین کی بات غور سے سن کر اسے اہمیت دیں، یہ اکابرینِ حقانیہ کا خاص وصف ہے.

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نوشہرہ کے امیر مولانا قاری اسلم صاحب کی معیت میں ان کے دولت کدہ پر بعد نماز عصر حاضر ہوئے، انہوں نے خندہ پیشانی سے ہمارا استقبال کیا، میرا کراچی سے تعلق جان کر مسکراتے ہوئے اردو میں پوچھنے لگے پشتو بھی بول لیتے ہو یا ہمیں اردو ہی بولنا پڑے گی؟ بعد نماز عصر شروع ہونے والی یادگار محفل مغرب کی اذان نے ہی برخاست کی، ان کا اتنی آسانی سے ملاقات کے لیے دستیاب ہونا اور پھر طویل ساعات ساتھ بِتانا یہ سب کراچی کے باسی کے لیے حیرت انگیز تھا.
ان کا تعلق سادات خاندان سے تھا، والد صاحب زمین دار تھے، ڈاکٹر صاحب خود بھی بحالی صحت تک شوقیہ کھیتی باڑی کیا کرتے تھے، جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک سے ابتدا سے دورہ حدیث تک تعلیم حاصل کی، ۱۹۵۵ء میں سند فراغت حاصل کرنے کے بعد شیخ الحدیث مولانا عبد الحق کی خواہش پر جامعہ سے منسلک ہوئے، ۱۹۷۳ء میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ تشریف لے گئے، وہاں سے پی ایچ ڈی ڈگری سمیت شعبہ قضاة میں ایم فل کیا، تقریباً بارہ سال مدینہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد کراچی تشریف لائے اور دار العلوم کورنگی جامعہ احسن العلوم گلشن اقبال میں دوسال استاذ الحدیث کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے، ازاں بعد شیخ الحدیث مولانا محمد فرید کے انتقال کے بعد شیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہے، انہوں نے شیخ التفسیر مولانا احمد احمد لاہوری اور حافظ الحدیث مولانا عبد اللہ درخواستی سے قرآن کی تفسیر پڑھی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سرپرستوں میں ان کا شمار ہوتاتھا، انہیں عربی، اردو، پشتو، فارسی اور انگلش زبان پر عبور حاصل تھا، وہ پاکستان اور افغانستان کے ہزاروں علماء ومشائخ کے استاذ تھے، افغانستان میں روس کے خلاف جہاد میں بنیادی کردار ادا کیا، ان کے ہاتھوں تفسیر وحدیث کے علاوہ دیگر علوم میں متعدد اہم تصانیف منصہ شہود پر آئیں.

شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ رحمہ اللہ کئی ماہ سے مختلف امرض میں مبتلا تھے، کل بعد نماز جمعہ حالت نازک ہوگئی اور عصر کے بعد لاکھوں لوگوں کو سوگوار چھوڑ اس دار فانی سے کوچ کرگئے، ڈاکٹر صاحب ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے.
(منقول)

abc.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
انا للہ وانا الیہ راجعون!

اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
رحمہ اللہ و غفرلہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
انا للہ وانا الیہ راجعون!
اللہ تعالی موصوف کی مغفرت فرمائے۔۔آمین!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
مولانا شیر علی شاہ ، مسلکا دیوبندی تھے ، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے تعلیم پائی ، البتہ یہ کہا جاتا ہے کہ مولانا تعصب اور تقلید جامد سے گریز کرتے تھے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جامعہ اسلامیہ میں تعلیم کے دوران ، افغانی پاسپورٹ کے ذریعے اسرائیل گئے ، وہاں فلسطین میں قبلہ اول کی زیارت کا شرف حاصل کیا ، کہتے ہیں : وہاں ایک فلسطینی نے میری لمبی داڑہی دیکھی تو پکارنے لگا : اوئے سکھ !
شیخ کہتے ہیں ، مجھے بہت افسوس ہوا کہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس قدر بے خبری ، لہذا یہ حادثہ وجہ بنا کہ آپ نے بعد میں داڑہی کے موضوع پر مستقل کتاب تصنیف کی ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
شیخ کی صفات حمیدہ میں بیان کیا جاتا ہے ، کہ بہت مہمان نواز تھے ، باوجودیکہ شاگرد اور بیٹون سے مدد لے سکتے تھے ، لیکن مہمان نوازی خود اپنے ہاتھوں سے سر انجام دیا کرتے تھے ۔
 
Top