• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آہ ! شیخ القرآن مولانا محمد حسین شیخوپورى رحمہ اللہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
آہ ! شیخ القرآن مولانا محمد حسین شیخوپورى رحمہ اللہ

يادِ رفتگاں
مولانا عبد الجبار سلفى​
چمنستانِ رسالت كا يہ بلبل تقريباً ستاسى سال قبل، یعنى ١٩١٨ء ميں اس دنيا ميں تشريف لايا اور تقريباً پینسٹھ سال تك مختلف گلستانوں ميں چہچہاتا رہا اور وما جعلنا لبشر من قبلك الخُلد كے ازلى قانون كے تحت ٦/اگست ٢٠٠٥ء ميں ہميشہ كے لئے خاموش ہوگيا- آپ كو اللہ تبارك و تعالىٰ نے لحن داوٴدى عطا فرمايا تها اور جب آپ اپنى رسیلى اور سُريلى آواز سے قرآن كى آيات اور حضرت رسالت مآب كى مدح ميں اشعار پڑهتے تو لاكهوں سامعين وجد ميں آكر جهومنے لگتے- آپ نے كراچى تا خيبر چاروں صوبوں ميں لاتعداد جلسوں سے خطاب كيا، آپ كى زبان ميں الله تبارك و تعالىٰ نے بلا كى تاثير ركهى تهى- جس جلسہ ميں آپ كا خطاب ہوتا اسے سننے كے لئے ديہاتوں كے گنوار اور شہروں كے متمدن لوگ يكساں طور پر كشاں كشاں چلے آتے- عموماً آپ كا وعظ رات ڈيڑھ دو بجے شروع ہوتا اور اذانِ فجر تك جارى رہتا- سامعين آپ كے وعظ كو يوں خاموش ہوكر سنتے جيسے ان كے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں اور اُنہيں يوں معلوم ہوتا تها كہ وحى الٰہى اب ہى نازل ہورہى ہے- بڑے سے بڑے مذہبى مخالف اپنے نرم و گرم بستروں كو چهوڑ كر آپ كى مجلس وعظ ميں آبیٹھتے تهے۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
آپ كے فرقہ پرست مخالف بهى آپ كے جادو اثر وعظ سے بڑے خوفزده رہتے تهے- ان كے خوف كى وجہ يہ نہ تهى كہ آپ اپنے وعظ ميں دشنام طرازى كريں گے بلكہ اس وجہ سے كہ آپ ان كى دھكائى ہوئى فرقہ پرستى كى آگ كو بجھا ديں گے۔ آپ نے اپنى سارى زندگى ميں مذہبى مخالفين كو مار كر سو شہيد كا ثواب حاصل كرنے كا فتوىٰ نہيں ديا او رنہ ہى آپ كے معتقدين نے زندگى بهر كسى مذہبى مخالف كے جذبات مجروح كئے- آپ نے زندگى بهر امر بالمعروف ونهى عن المنكر كا فريضہ احسن انداز ميں انجام ديا- آپ كا پُر اثر وعظ سن كر كتنے سود خوروں نے سود خورى سے اور رشوت خوروں نے رشوت خورى سے توبہ كرلى بلكہ آپ كے ايك وعظ ميں سولہ كے قريب پوليس افسروں نے وردياں اُتار كر پوليس ملازمت ہى چهوڑ دى جس كى وجہ سے آپ پر مقدمہ قائم ہوگيا۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
راقم الحروف بذاتِ خود بہت سے ايسے افراد كو جانتا ہے جو كسى دور ميں كٹر قسم كے بدعتى تهے اور لاوٴڈ سپيكروں پر اپنے مخالفين كو منكر اور گستاخ كے القاب دے كر كوستے تهے ليكن وہ آپ كى تقرير سن كر توحيد و سنت كے داعى بن گئے- غالبا ً ١٩٧٤ء كى بات ہے كہ ميں نے ديپالپور كے جلسہ عام ميں ايك صاحب كو آپ كى تقرير ريكارڈ كرتے ديكھ كر پوچها كہ آپ نے يہ ٹيپ ريكارڈ كتنے ميں خريدى ہے؟ تو وہ كہنے لگا كہ ميں نے بھینس بيچ كر يہ ٹيپ خريدى اور صرف مولانا محمد حسین كى تقارير ريكارڈ كرنے كے لئے خريدى ہے اور مزيد بتانے لگا كہ ميں ابتدا ميں اہل توحيد كا جانى دشمن تها اور مختلف جلسوں ميں ان كے خلاف نظمیں پڑهتا اور انہيں مغلظات سناتاتها ليكن اتفاق كہ ميں نے مولانا محمد حنيف شيرنگرى كى مسجد واقع بهائى پھیرو میں مولانا محمدحسین شیخوپورى كا شانِ مصطفى پر وعظ سنا تو اپنے جذبات پرقابو نہ ركھ سكا اور فرطِ عقيدت سے آنسو بہانے لگا اور اس دن سے قافلہ توحيد ورسالت ميں شامل ہوگيا اور گهر والوں سے لڑ بهڑ كر اُنہيں بھینس فروخت كرنے پر راضى كرليا اور اس كى قیمت سے يہ ٹيپ خريدلى ہے اور اب جہاں كہيں مولانا كا وعظ ہوتا ہے، اسے ٹيپ كرنے آجاتا ہوں۔
آپ بنيادى طور پر زميندار تهے اور راجپوت فیملى سے آپ كا تعلق تها اور نہايت ہى بے تكلف قسم كے انسان تهے- ابتدا ميں آپ بذاتِ خو دہى ہل چلا كرفصل كاشت كرتے تهے اور جب گوجرانوالہ، راولپنڈى، جہلم وغيرہ كے جلسوں ميں خطاب كا وعدہ لينے والے آپ كے گاوٴں آتے تو وہ انہيں كهيتوں ميں كام كرتے ديكھ كر يقين نہ كرتے كہ آپ ہى مولانا محمد حسين شيخوپورى ہيں- آپ صرف واعظ نہ تهے بلكہ دانشمند مناظر بهى تهے- ايك مرتبہ گرين ٹاوٴن لاہور كے حاجى عبدالرشيد صاحب نے اپنے ہاں تقرير كے لئے مولانا محمد حسين شيخوپورى سے وعدہ لے ليا، جب آپ وقت ِمقررہ پر تشريف لائے تو مقامى عالم نے لوگوں كو مولانا كے خلاف بهڑكا ديا اور ان ميں سے ايك آدمى جو كہ قتل كے مقدمے ميں ضمانت پر رِہا تها، اس نے ضمانت كنفرم ہونے كى صورت ميں مولانا كو قتل كرنے كا عہد كرليا- ليكن اللہ كا كرناايسا ہوا كہ اس نوجوان كى ضمانت كینسل ہوگئى اور الله نے اس كے شر سے آپ كو بچا ليا- چنانچہ اسى رات خطاب سے قبل گاوٴں كے سربرآوردہ حضرات نے آپ كو اپنے مقامى عالم سے مناظرہ كرنے كى دعوت دى، آپ نے فوراً قبول كرلى اور اس محفل ميں اس مقامى عالم كے علم كى جو قلعى كھلى وہ ايك نہايت ہى مضحكہ خيز كہانى ہے جس كى تفصیل كا يہاں موقعہ نہيں ہے جو شخص دلچسپى ركهتا ہو وہ آپ كى خدمات پر مشتمل كتاب والدى ومُشفقى(ناشر: جامعہ محمديہ، توحيد آباد شيخوپورہ) كا مطالعہ كرے- چنانچہ اس رات آپ كى تقرير سے آدهے سے زياده گاوٴں كے باشندوں كے سينے صاف ہوگئے اور بعد ازاں وہ نوجوان بهى داعيانِ كتاب و سنت كا جانباز سپاہى بن گيا۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
آپ كى زندگى كے آخرى دنوں ميں ڈاكٹر غلام مرتضىٰ ملك او رپروفيسر عطاء الرحمن ثاقب قتل كيس كے مجرموں نے انكشاف كيا كہ ہمارے پروگرام ميں مولانا محمد حسين شیخوپورى كو قتل كرنا بهى شامل تها اور اس كى منصوبہ بندى ميں ہى تهے كہ ہم حيرت انگيز طريقے سے دهر لئے گئے- حضرت مولانا محمد حسين شیخوپورى،ڈاكٹر غلام مرتضىٰ ملك اور پروفيسر عطاء الرحمن ثاقب كے متعلق اسلاميانِ پاكستان گواہ ہيں كہ يہ علما فرقہ پرستى سے كوسوں دور تهے اور حسبة اللہ لوگوں كو قال اللہ وقال الرسول كى طرف دعوت ديتے تهے ليكن ستياناس ہو آتش حسد كا كہ اس نے سينكڑوں بے گناہ علما كى طرح ان دو بے گناہ علما كو بهى اپنا لقمہ بنا ليا-
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
جب مولانا كو اپنے قتل كے منصوبے پر تبصرہ كرنے كو كہا گيا تو آپ نے فرمايا: ہم اپنے قتل ہونے سے كب ڈرنے والے ہيں بلكہ ہم تو اس شہادت كو قبول كرنے پر تيار ہيں ليكن سوچنے كى بات يہ ہے كہ مخالف مسلك علما كے قتل كے بدلے سو شہيد كے ثواب كا فتوىٰ دينے والے مولوى بذاتِ خود يہ ثواب كيوں نہيں حاصل كرتے؟ اور بے سمجھ جذباتى نوجوانوں سے ايسے بھیانك جرم كا ارتكاب كيوں كرواتے ہيں؟ ظاہر ہے كہ فرقہ پرست مولويوں كے پاس اس كا كوئى جواب نہيں اور وہ خوب سمجھتے ہيں كہ اس طرح كسى بے گناہ كو قتل كرنے والا ابدى جہنمى ہے، اس كى دنيا بهى برباد اور آخرت بهى ليكن پهر بهى وه قابيل كى طرح حسد سے جلتے رہتے ہيں- ليكن طبعى بزدلى كى وجہ سے بذاتِ خود اس گھناوٴنے جرم كا ارتكاب كرنے سے ڈرتے ہيں، البتہ بے سمجھ نوجوانوں كو اپنا آلہ كار بنا كر پهانسى لگوا ديتے ہيں۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
مولانا مرحوم اللہ تعالىٰ كى توفيق وعنايت سے سارى زندگى اتحاد بين المسلمین كے داعى رہے اور مكّے كى مثال دے كر سمجھاتے رہے كہ مسلمانوں ايك مُكے كى طرح متحد ہوجاؤ، ديكهو اكيلى انگشت ِشہادت، وسطىٰ، بنصر، خنصر اور انگوٹها كچھ نہيں كرسكتے ليكن جب يہ متحد ہوجاتے ہيں تو مُكا بن كر بہت كچھ كرسكتے ہيں- لہٰذا اے مسلمانوں تم مُكے كى طرح متحد ہوجاوٴ اور بنيانِ مرصوص بن كر دشمن كا مقابلہ كرو اور باہم ايك دوسرے كو قتل كركے يہود و ہنود كا راستہ صاف نہ كرو- آپ نہ صرف يہ كہ اسلاميانِ پاكستان كے خطيب تهے بلكہ آپ اسلاميانِ برطانيہ، امريكہ، كويت اور سعودى عرب كے مقبول عام خطيب بهى تهے اور جہاں كہيں آپ كا خطاب ہوتا ٹيپ ريكارڈز كے انبار لگ جاتے،بقول متنبى:
وما الدهر إلامن رواة قصائدي إذا قلت شعرًا أصبح الدهر منشدا

” زمانہ ميرے قصيدوں كا راوى ہى تو ہے- جب ميں كوئى شعر كہتا ہوں تو زمانہ اسے گانے لگتا ہے-“
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
بہت سے خطبا نے آپ كى زندگى ميں آپ كا سا بننے كى كوشش كى بلكہ ايك احمق خطيب نے آپ كے سامنے اپنى اس احمقانہ خواہش كا اظہار بهى كرديا كہ كاش ايك آل پاكستان كانفرنس كا انعقاد ہو اور اس ميں آپ كا خطاب ہو- جب آپ كا خطاب جوبن پر ہو تو آپ يكايك اپنا خطاب بند كركے اپنى پگڑى ميرے سر پر ركھ ديں اور اعلان كرديں كہ آج كے بعد يہ خطيب پاكستان ہے- آپ اس كى اس خواہش پر مسكرا كر خاموش ہوگئے۔
آپ اكثر و بيشتر توحيد ور سالت كى عظمت بيان كرتے اور آياتِ قرآنيہ اتنى سريلى آواز سے پڑهتے كہ سننے والے وجد ميں آجاتے اور جب شانِ مصطفى بيان فرماتے تو آپ كے سر مبارك سے لے كر پاوٴں مبارك تك كے اوصاف پر مبنى اشعار پڑھ كر اس انداز سے بيان كرتے كہ سامعين فرطِ عقيدت سے جهومنے لگتے- شانِ رسالت ميں آپ درج ذيل اشعار دلكش انداز ميں پڑهتے تهے:
سہپن نفاست پُهلاں دا سہرا واہ سبحان اللہ محمد دا چہرہ
مصور نے بس انتہا كر سٹى بڑى ریجھ دے نال تصوير كٹى
حسيناں جميلاں دا منہ موڑ دِتا محمد بنا كے قلم توڑ ديتا


وأحسن منك لم تر قط عين وأجمل منك لم تلد النساء
خلقت مبرأ من كل عيب كأنك قد خلقت كما تشاء
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
اور شانِ اوليا كا نقشہ ان اشعار ميں بيان كرتے:
تجلى چهرياں تے فاغسلوا دا تے جلوہ نور سيماهم وجوه دا
اُجالا لا إله إلا هو دا تے شعلہ واركعوا تے واسجدوا دا
زبان وچ ذوق شيريں فاقرء وا دا تے وظيفہ فاذكروا تے واشكرو دا
ہتھاں وچ فيض حتى تُنفقوا دا جسم وچ زور بهريا وجاهدوا دا
اكهاں وچ نير فليبلوا دى جو دا بهروسہ صرف حرف اك لاتقنطوا دا
اوہ عامل ما أتىٰ تے فانتهوا دے فلا تدعوا مع الله،لا تعبدوا دے

اس دو ر ميں واعظ تو بے شمار ہيں، جن ميں شيريں بيانى اور اثر آفرينى بهى اپنى اپنى جگہ بہت ہے، ليكن مولانا شیخوپورى جيسا خلوص ركهنے والے اور شب ِزندہ دار مبلغ خال خال ہيں- مولانا كے ساتھ سفر وحضر كے ساتهى بيان كرتے ہيں كہ رات ٢ بجے بهى طويل خطاب سے فارغ ہونے كے بعد آپ چند لمحے آرام كے بعد دوبارہ تين بجے نمازِ تہجد كے لئے جائے نماز پر آكهڑے ہوتے-آپ نے سارى زندگى توحيد وسنت كى دعوت وتبليغ ميں صرف كردى اور اس كے لئے پاكستان كا قريہ قريہ چهان مارا۔
آپ نے اپنى تعليم كا آغاز حافظ عبد اللہ محدث روپڑى كى زير نگرانى كمیرپور ميں قائم درسگاہ سے كيا، جہاں ان كے برادرِ خورد حافظ عبدالرحمن روپڑى سے آپ نے پہلا سبق ليا اور صرف ونحو كى كتب بهى اُنہيں سے پڑھیں- اس دور كے عظيم خطیب مولانا حافظ محمداسمٰعيل روپڑى نے آپ كو خطابت كے رموز واسرار سكهائے اور اس فن ميں طاق كيا- مولانا شيخوپورى لكھتے ہيں:
”دعوتى ميدان ميں اللہ تعالىٰ نے مجهے د و بہترين ساتهى عطا كرديے تهے: حافظ عبد القادر روپڑى اور حافظ محمد اسمٰعيل روپڑى- دونوں بهائى مجهے اپنا تيسرا بهائى قرار دے كر اكثر جلسوں ميں ساتھ ركهتے، پہلے ميرى تقريركراتے- ميں اكثر سنتا كہ ميں تقرير كررہا ہوتا اور حافظ محمد اسمٰعيل ميرے پیچھے بیٹھے ميرے لئے دعا كررہے ہوتے: اللهم أيده بروح القدس
ان كى پرخلوص دعاؤں كا نتيجہ ہے كہ اللہ تعالىٰ نے بہت تيزى سے مجهے سٹيج پر آنے كى توفيق بخشى-“
(والدى ومشفقى از مولانا عطاء الرحمن بن مولانا شيخوپورى: ص ٨٥)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
آپ نے اپنى زندگى ميں بے شمار داعى اور خطيب تيار كرنے، ان كو پروان چڑهانے اور منبر رسول كے تقدس كے رموز سكھانے كے علاوہ كئى دينى مراكز بهى قائم كئے- شیخوپورہ ميں آپ كا معمول يہ تها كہ كسى ايك دينى مركز كو تعمير كركے، آباد كرنے اور اس ميں اسلام كى تبليغ و تعليم كا خاطرخواہ انتظام كرنے كے بعد آپ اگلى جگہ كى راہ ليتے او راس مركز كو بهى يوں ہى تعمير كرتے، آباد كرتے اور اس كو تو حيد وسنت كا گہوارہ بناتے-مولانا شیخوپورى كے خطاب ميں تمثیلى انداز بڑا موٴثر ہوتا اور آپ كئى مثالوں سے ، اشعار سے اور خوبصورت لے ميں تلاوت كئے گئے قرآن كريم سے سامعين تك اپنا پيغام پہنچانے ميں خوب كامياب رہتے- آپ كى ذات اس دو رميں ايك مخلص داعى اسلام كا ايك جيتا جاگتا نمونہ تهى۔
عمر مبارك كى چلتے پهرتے ستاسى بہاريں گزارنے كے بعد آپ كو مختصر سا بخار ہوا، جوكہ مومن كى كوتاہيوں كاكفارہ ہوتا ہے اور آپ نے جان ، جانِ آفرين كے سپرد كردى- آپ كى وفات كى خبر جنگل كى آگ كى طرح ملك او ربيرونِ ملك ميں پھیلى، دور دور سے آپ كے عقیدت مند اور ميرے جيسے روحانى فرزند ہزاروں كى تعداد ميں آپ كى نمازِ جنازہ ميں شريك ہوئے- پہلى نمازِ جنازہ حضرت مولانا معين الدين لكھوى نے نہايت رقت سے پڑهائى كہ لوگوں كى آہيں نكل گئيں اور وہ سسكياں بهركر رو رہے تهے - دوسرى مرتبہ كمپنى باغ شيخوپورہ ميں آپ كى نمازِ جنازہ حافظ محمد یحیىٰ ميرمحمدى نے پڑهائى- بلا شبہ آپ كا جنازہ تاريخى تها، اگر اس دن بارش نہ ہوتى تو بلا معاوضہ لاكھ نہيں بلكہ لاكهوں نے شموليت كرنى تهى تاہم پهر بهى عقیدت مند نصف پنڈليوں تك پانى ميں صفیں باندھ كر نمازِ جنازہ ميں دعائيں مانگتے رہے۔
اللہ تعالىٰ آپ كو اپنے جوارِ رحمت ميں جگہ نصيب فرمائے اور ان كے پسماندگان مولانا عطاء الرحمن، حافظ محمد خالد، مولانا عزيز الرحمن وغيرہم كو صبر جميل عطا فرمائے- آمين!
”سلام الله عليك محمد حسين ورحمته ماشاء أن يترحما
وما كان هلك حسين هلك واحد ولكن بنيان القوم تهدما“
 
Top