• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آیت کی وضاحت کر دیں

قاضی786

رکن
شمولیت
فروری 06، 2014
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
70
پوائنٹ
75
السلام علیکم

ایک بھائی سے آج ملاقات ہوئی تو وہ اب بات پر بحث کر رہا تھا کہ قرآن میں اللہ نے فرمایا ہے کہ

وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ
اور الله کے اذن کے سوا کوئی مر نہیں سکتا

تو جب مرنے والا اللہ کے اذن سے مر رہا ہے، پھر خود کشی کرنے والے کو سزا کیوں ملے؟ اس نے تو اللہ کے اذن سے یہ کیا ہے۔

میرا سوال یہ ہے کہ یہاں پر اللہ کے اذن سے کیا مراد ہے ؟

شکریہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
السلام علیکم
ایک بھائی سے آج ملاقات ہوئی تو وہ اب بات پر بحث کر رہا تھا کہ قرآن میں اللہ نے فرمایا ہے کہ
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ
اور الله کے اذن کے سوا کوئی مر نہیں سکتا
تو جب مرنے والا اللہ کے اذن سے مر رہا ہے، پھر خود کشی کرنے والے کو سزا کیوں ملے؟ اس نے تو اللہ کے اذن سے یہ کیا ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ یہاں پر اللہ کے اذن سے کیا مراد ہے ؟
شکریہ
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس بات کو علمی انداز میں یوں بیان کیا جاتا ہے کہ اللہ کا ایک ارادہ ہے کونیہ ہے ، دوسرا ہے شرعیہ ۔
کونیہ کا تعلق کائنات میں ہونے والی ہر چیز کا تعلق ہے ، جب ہم کہتے ہیں کہ کوئی چڑی بھی اللہ کی اجازت کے بغیر پر نہیں مار سکتی تو اس سے مراد یہی کونیہ ہوتا ہے ۔
ارادہ شرعیہ سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالی کسی چیز کو پسند کرتا ہے ، اللہ کے ہاں وہ افعال و اعمال مطلوب ہیں ، مثلا نماز پڑھنا ، روزہ رکھنا وغیرہ ، اسی ارادہ کے تحت اللہ کو کچھ اعمال ناپسندیدہ ہیں ، اللہ تعالی کی مرضی نہیں کہ اس کے بندے یہ کام کریں ۔
اگر اللہ تعالی تمام انسانوں کو اپنے ارادہ شرعیہ کا پابند بنا لیں تو پھر تو آزمائش اور امتحان اور اس پر اجر و وثواب سب بے معنی ہوجاتا ہے ، اس لیے اللہ تعالی نے انسان ک اس کا پابند نہیں بنایا ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی نہیں کہ کچھ کام اللہ کی مشیئت و ارادے کے بغیر ہوتے ہیں ، کیونکہ اللہ کے لیے کوئی مشکل نہیں کہ وہ گناہ گاروں کے اندر گناہ کرنے کی طاقت ہی سلب کرلے ، یا گناہ ہی ختم کردے ، لیکن امتحان کو برقرار رکھنے کے لیے یہ سب کچھ کرنے کی اجازت اللہ تعالی دیتے ہیں اپنے ’ ارادہ کونیہ ‘ کے تحت ۔
آیت میں جس اذن یعنی اجازت کی بات ہے ، اس سے خود کشی جائز نہیں ہوگی ، بلکہ خودکشی کرنے کی صلاحیت اللہ کے ارادہ کونیہ کے تحت ہے ، جبکہ اللہ کا ارادہ شرعیہ اور حکم یہی ہے کہ کوئی بندہ اس گناہ عظیم کا ارتکاب نہ کرے ، جیسا کہ شرعی نصوص سے بالکل واضح ہے ۔
گویا خود کشی کرنے والے کو مرنے دیا جائے گا ، تاکہ انسان مجبور محض نہ ہو ، البتہ اسے اس گناہ کی سزا ملے گی ، کیونکہ اس نے اللہ کے حکم اور ارادہ شرعیہ کی مخالفت کی ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب ۔
تفصیل کے لیے یہ تھریڈ ملاحظہ فرمائیں :
اللہ تعالی کا ارادہ کونیہ اور ارادہ شرعیہ
 
Top