• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آیہ درود میں صحابہ پر درود کا ذکر نہیں

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
السلام علیکم
ایک شیعہ کے مطابق آیہ درود
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴿56﴾
اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجو اور خوب سلام (بھی) بھیجتے رہا کرو۔
(33-الأحزاب:56)
میں صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین پر دورد کا ذکر نہیں تو ہم سنی ان کو درود میں کیوں شامل کرتے ہیں ۔ اور قران کے خلاف کرتے ہیں۔(سنیوں کے اس درود پر اعتراض ہے" صلی اللہ تعالیٰ محمد علی خیر خلقہ اہلہ واصحابہ وازواجہ و ذریاتہ
عربی ٹائپ نہیں کر سکتا اس لئے درود کا شروع کا حصہ ٹائپ کیا ہے
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُجْمِرِ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدٍ، هُوَ الَّذِي كَانَ أُرِيَ النِّدَاءَ بِالصَّلَاةِ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي مَجْلِسِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، فَقَالَ لَهُ بَشِيرُ بْنُ سَعْدٍ: أَمَرَنَا اللهُ تَعَالَى أَنْ نُصَلِّيَ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى تَمَنَّيْنَا أَنَّهُ لَمْ يَسْأَلْهُ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُولُوا اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ فِي الْعَالَمِينَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَالسَّلَامُ كَمَا قَدْ عَلِمْتُمْ«
نعیم بن عبد اللہ مجمر سے روایت ہے کہ محمد بن عبد اللہ بن زید انصاری نے (محمد کے والد عبد اللہ بن زید وہی ہیں جن کو نماز کے لیے اذان خواب میں دکھائی گئی تھی) انہیں ابو مسعود انصاری﷜ کے متعلق بتایا کہ انہوں نے کہا: ہم سعد بن عبادہ﷜ کی مجلس میں تھے کہ رسول اللہﷺ ہمارے پاس تشریف لائے، چنانچہ بشیر بن سعد﷜ نے آپ سے عرض کی: اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے تو ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ انہوں نے کہا: اس پر رسول اللہﷺ خاموش ہوگئے حتیٰ کہ ہم نے تمنا کی کہ انہوں نے آپ سے یہ سوال نہ کیا ہوتا، پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ کہو:اے اللہ! رحمت فرما محمد اور محمد کی آل پر، جیسے تو نے رحمت فرمائی ابراہیم کی آل پر اور برکت نازل فرما محمد اور محمد کی آل پر، جیسے تو نے سب جہانوں میں برکت نازل فرمائی ابراہیم کی آل پر، بلاشبہ تو سزا وار حمد ہے، عظمتوں والا ہے اور سلام اسی طرح ہے جیسے تم (پہلے) جان چکے ہو۔‘‘
صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ»» بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ ﷺ بعْدَ التَّشهُّدِ

وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَأَنْجَيْنَاكُمْ وَأَغْرَقْنَا
آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ (سورة البقرة 50)

اور جب ہم نے تمہارے لیے سمندر کو پھاڑ دیا پھر تمہیں تو بچا لیا اور تمہارے دیکھتے دیکھتے فرعوینوں کو ڈبو دیا

اب جس طرح ابو لہب اور ابو جہل ذریت ابراہیم علیہ السلام میں ہونے کے باوجود، یہاں درود ابراہیمی میں ابراہیم علیہ السلام کی آل میں شامل نہیں، اسی طرح ذریت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہونے کے باوجود بہت سے اس درود ابراہیمی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل میں شامل نہیں! مثلا کریم آغا خان وغیرہ!
اور جس طرح قرآن کی اس آیت میں صرف فرعون کی ذریت ہی فرعون کی آل میں شامل نہیں بلکہ اس کے پیروکار بھی اس آل میں شامل ہیں، اسی طرح درود ابراہیمی میں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل میں صرف ذریت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی نہیں بلکہ وہ بھی شامل ہیں جو ان کے پیروکار ہیں۔
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام علیکم
ایک شیعہ کے مطابق آیہ درود
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴿56﴾
اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجو اور خوب سلام (بھی) بھیجتے رہا کرو۔
(33-الأحزاب:56)
میں صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین پر دورد کا ذکر نہیں تو ہم سنی ان کو درود میں کیوں شامل کرتے ہیں ۔ اور قران کے خلاف کرتے ہیں۔(سنیوں کے اس درود پر اعتراض ہے" صلی اللہ تعالیٰ محمد علی خیر خلقہ اہلہ واصحابہ وازواجہ و ذریاتہ
عربی ٹائپ نہیں کر سکتا اس لئے درود کا شروع کا حصہ ٹائپ کیا ہے
قرآن مجید نبی کریم ﷺ پر درود کیلئے لفظ ’’ صلاۃ ‘‘ استعمال کیا گیا ہے :
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴿56﴾
جس کا سادہ سا ترجمہ ہے :
اللہ تعالی اور اس کےفرشتے نبی اکرم پر ’’ صلاۃ ‘‘ بھیجتے ہیں ، تو اے ایمان والو ! تم بھی ان پر ’’ صلاۃ ‘‘ اور سلام بھیجو ‘‘
اور اللہ تعالی نے قرآن کریم میں یہی حکم صحابہ کرام کیلئے پیارے نبی ﷺ کو دیا ہے :
خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلَاتَكَ سَكَنٌ لَهُمْ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (103)سورۃ التوبۃ ۱۰۳ )
(اے نبی ! آپ ان صحابہ کے اموال سے زکوٰۃ وصول کیجئے اور اس صدقہ کے ذریعہ ان (کے اموال) کو پاک کیجئے اور ان (کے نفوس) کا تزکیہ کیجئے، پھر ان پر ’’ صلاۃ ‘‘ بھی بھیجئے۔ بلاشبہ آپ کی ’’ صلاۃ ‘‘ ان کے لئے تسکین کا باعث ہے اور اللہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے ،
بات واضح ہے کہ :
نبی مکرم ﷺ کی لئے بھی قرآن میں ( صَلِّ عَلَيْهِ ) کا حکم ہے
اور صحابہ کرام کیلئے بھی ( صَلِّ عَلَيْهِمْ ) کے الفاظ سے حکم ہے
 
Last edited:

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
السلام علیکم
یہ درود کیسے رائج ہوا۔ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے زمانے میں بھی میرے سوال میں ذکر کردہ درود تھا؟ کیوں کہ ابن داؤد بھائی کی تحقیق کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کے تحت صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کو درود ابراہیمی سکھایا تھا۔
 
Top