• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ائمہ حرمین کے لہجوں میں تلاوت کرنے والے پاکستانی قاری کی شیخ عبدالرحمان السدیس سے ملاقات --- !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ائمہ حرمین کے لہجوں میں تلاوت کرنے والے پاکستانی قاری کی شیخ عبدالرحمان السدیس سے ملاقات، امام کعبہ نے فرط جذبات میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا

07 فروری 2017 (20:21)

مکہ مکرمہ (غلام نبی مدنی) آئمہ حرمین شریفین کے لہجوں میں قران پاک کی تلاوت کرنے والے پاکستان کے مشہور قاری مولانا سعد نعمانی نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے قرآن پاک کی ورکشاپس کا تذکرہ کیا تو امام کعبہ نے نہ صرف پاکستانیوں کو عظیم قوم قرار دیا بلکہ فرط جذبات میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگادیا ۔ امام کعبہ نے قاری سعد نعمانی کی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ان کی مسجد نبوی ﷺ میں تعیناتی کے حوالے سے بھی خصوصی احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق آئمہ حرمین شریفین کے لہجوں میں تلاوت کرنے والے اور دنیا بھر میں ” سفیر ِ آئمہ حرمین شریفین“ کے نام سے مشہورپاکستانی مولانا قاری محمد سعد نعمانی نے حرمین شریفین کے نگران اعلیٰ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس سے ان کے دفتر میں خوشگوار ماحول میں ملاقات کی جس دوران امام کعبہ نے قاری محمد سعد نعمانی کو آئمہ حرمین کا تعارف اور قرآن پاک کا پیغام دنیا بھر میں عام کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دوران ِملاقات امام کعبہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لوگ حرمین شریفین کے چند مشہور اماموں کو جانتے ہیں جس کا انہوں نے برطانیہ اور دیگر ممالک کے سفر کے دوران خود مشاہدہ کیا ہے ، لیکن آپ تو تمام آئمہ کا مجموعہ ہیں اور اپنی تلاوت کے ذریعے نہ صرف دنیا بھر میں قرآن پاک کا پیغام عام کررہے ہیں بلکہ لوگوں کو حرمین شریفین اور آئمہ حرمین سے بھی متعارف کروارہے ہیں جس پر آپ واقعی داد کے مستحق ہیں۔

اس موقع پر امام کعبہ نے قاری محمد سعد نعمانی سے اپنے لہجے میں تلاوت سننے کی فرمائش کی۔ قاری نعمانی نے جب شیخ عبدالرحمن السدیس کے سامنے ان کے مخصوص لہجے میں سورہ رحمن کی آیات سنائیں تو امام کعبہ ورطہ حیرت میں ڈوب کرکہنے لگے کہ ہم دونوں میں اصل سدیس کون ہے ؟ بہر حال آپ مجھ سے کہیں اچھا پڑھتے ہیں۔

دوران ِتعارف استاذ الشیخ محمد عبدالماجد ذاکر رحمہ اللہ کا تذکرہ ہوا تو امام کعبہ نے کہا کہ آپ تو میرے ساتھی ہوئے کیوں کہ ہم دونوں نے ایک ہی استاد سے پڑھا ہے۔ یاد رہے کہ الشیخ محمد عبدالماجد ذاکرکے تلامذہ کی تعداد سینکڑوں میں ہیں، جن میں امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس، امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید، سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ اور پاکستان کے شیخ قاری محمد سعد نعمانی بھی شامل ہیں۔

قاری محمد سعد نعمانی نے امام کعبہ کے سامنے مختلف ممالک میں قرآن کریم کی ورکشاپس منعقد کرنے کا تذکرہ بھی کیا، جس پر امام کعبہ نے بھرپورداد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی واقعی عظیم ہیں اور فرط جذبات میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔ امام کعبہ نے اپنے معاون خصوصی سے قاری سعد نعمانی کی مسجد نبویﷺ میں خدمات سے مستفید ہونے کا حکم بھی جاری کیا۔ آخرمیں امام کعبہ شیخ عبدالرحمن سدیس نے قاری سعد نعمانی کو ہدیتہً شیلڈ پیش کی۔

http://dailypakistan.com.pk/arabworld/07-Feb-2017/522599
 
Top