• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابتسام الہیٰ ظہیر آخر طاہر القادری صاحب کے دھرنہ میں پہنچ ہی گئے

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
qadri.gif

اللہ معاف کرے کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کون کس کے ساتھ ہے اور کون کس کے ساتھ نہیں۔
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
امرکی اخبار کو انٹرویو کب دیا۔؟ یہ روزنامہ امت بھی امت کو لڑانے کے چکر میں ہی رہتا ہے بہت ساری باتیں اس اخبارکی بے بنیاد بھی ہوتی ہیں۔ اویں ہی چھوڑ دیتا ہے۔بھلے ہی قادری کی یہ سوچ ہو لیکن کیا اس نے اخبا ر کو انٹرویو دیا بھی ہے یا نہیں ۔۔۔؟ اور دیا تو کب دیا اب دھرنے کے دوران کوئی ڈرون انٹرویو لے گیا آ کر۔۔؟
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
کوئ دن تھے جب امت اخبار نیا نیا آیا تھا تب ہم بھی اسے بے باک اخبار سمجھتے تھے، مگر وقت اور مطالعہ کے ساتھ ساتھ پتہ چلا کہ امت اخبار نہ صرف شدید متعصب ہے بلکہ اپنے تعصب کی آڑ میں یہ بے دریغ جھوٹ سے بھی اجتناب نہیں کرتا، کہیں سعودیہ کو اسرائیل کو ہم نوا بنا رہا ہوتا ہے تو کہیں انہیں فلسطینیوں پر مظالم کی وجہ بنا رہا ہوتا ہے، اب تو اسکے اتنے جھوٹ سامنے آچکے ہیں کہ اسکی کسی بھی خبر پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
My goal is to replace madrassas with ‘secular’ schools

September 12, 2014
SPECIAL CORRESPONDENT
61

NEW YORK - As his followers pressed on with their anti-government campaign, Pakistan Awami Tehreek (PAT) chief Dr Tahirul Qadri says his goal is to eliminate madrassas by replacing them with schools that teach secular subjects.

“I am trying to lead the Muslim world toward the right, moderate, path, to bring the leadership and the people out of this confusion of extremism and terrorism, towards humanism and a peaceful society,” he said in an interview with The Wall Street Journal, a major US financial newspaper.

In a dispatch from Islamabad, WSJ correspondent Yaroslav Trofimov said Qadri was proud of having been educated in a Catholic school, and the PAT chief went on to denounce Saudi Arabia as “the biggest problem of the Muslim world” for exporting its conservative strain of Islam.

“I am fighting to democratise, in a true sense, the Muslim world,” he said during the interview in a shipping container that serves as his home in the middle of the Islamabad protest encampment.

The WSJ dispatch said Qadri’s critics dismiss him as a “populist firebrand”, and allege his throngs of followers in the tent City are being paid for their support.

“The protests launched last month by Qadri and his ally, politician Imran Khan, have thoroughly shaken the administration of Prime Minister Nawaz Sharif, paralyzing the capital’s government quarter and prompting the country’s powerful Army to intervene by demanding that both sides refrain from violence,” the report said.

“Qadri and Imran Khan, the former cricket star who also operates from a shipping container in the tent City, share the goal of forcing Nawaz Sharif to resign, stating that the Prime Minister’s victory last year was illegitimate because of electoral law violations. Sharif, who denied the accusations, has refused to step down.”

The report cited Defence Minister Khawaja Asif, a close aide to the Prime Minister, as having dismissed the protesters camping out just outside his windows as a rent-a-mob of poor labourers who earn less than $2 a day rather than a genuine political force.

“This is a hired movement, people are there on daily wages, these so-called demonstrators,” he was quoted as saying. Qadri’s movement, according to the report, dismissed government allegations that it is paying protesters as a “complete lie.”

The report added, “among the protests’ two main leaders, Imran Khan possesses a much greater electoral appeal.

In last year’s elections, his party bagged 7.7 million votes, more than any other except Sharif’s.

“Qadri’s movement lacks that kind of voting power, but those who have signed on have done so with cultlike dedication: the vast majority of the tent City’s inhabitants are his disciples.

“It is Qadri’s supporters, many of them young women, students or recent graduates, who provided the muscle for clashes with police late last month that left three protesters dead and hundreds injured. Now, they guard entrances to the tent City, frisking visitors, and provide food distribution to the hundreds of tents. Some run a temporary school for the
protesters children.”

http://nation.com.pk/national/12-Sep-2014/my-goal-is-to-replace-madrassas-with-secular-schools
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
علامہ قادری صاحب سے بالواسطہ یا بلا واسطہ ”محبت“ ہو اور ”کوئی“ علامہ صاحب کو ایکسپوز کرے تو یہ ”کوئی“ جھوٹا ہی قرار پائے گا۔ سچ کہا ہے کسی نے کہ ”محبت اندھی ہوتی ہے“ خواہ یہ محبت علامہ قادری صاحب سے ہی کیوں نہ ہو۔ ابتسامہ
 
بس اتنی سی بات تھی جزاکم اللہ خیرا۔
 
فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
مندرجہ ذیل کالم روزنامہ دنیا میں ابتسام صاحب نے اسی پس منظر میں لکھا ہے۔یہاں اس لیے پیش کیا ہے،
کہ ان کا مؤقف بھی اسی دھاگے میں موجود رہے، تاکہ فیصلہ کرنے والے کو آسانی رہے۔​

اسلام آباد کا سیاسی منظر نامہ

حالیہ بارشوں کی وجہ سے ملک کے کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔سیلاب زدگان حکومت اور معاشرے کی بھرپور توجہ کے طلب گار ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ آئی ڈی پیز کی صورتحال بھی انتہائی تشویشناک ہے ۔لاکھوں کی تعداد میں بے گھر افراد حکومت اور سماج کی توجہ سے محروم ہیں ۔اس ساری عدم توجہ کا سبب ملک میں جاری سیاسی بحران بھی ہے جو کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود تاحال حل نہیں ہو سکا ۔
اخبارات اور نجی چینلز کے ذریعے پاکستانیوں کی اکثریت حکومت ،عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے موقف سے آگاہی حاصل کر چکی ہے ۔اس صورتحال کا حقیقی اور غیر جانبدارانہ تجزیہ کرنے اور مسلم لیگ(ن)،عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کو اپنی رائے سے آگاہ کرنے کے لیے میں نے بھی اسلام آباد جانے کا ارادہ کیا ۔اس سفر کی بڑی وجہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے رہنما ؤں کے مسلسل رابطے بھی تھے ۔ وہ چاہتے تھے میں اسلام آباد آکر خودساری صورتحال کا جائزہ لوں ۔
7ستمبر کی رات ایک بجے میںالہ آباد ضلع قصور میں ایک کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعد لاہور پہنچا اور اپنے قریبی رفقاء محمد عمران اور حافظ محمد علی یزدانی کے ہمراہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا ۔اسلام آباد میں درجنوں کنٹینروں کو عبور کرتے اور متبادل راستوں کو اختیار کرتے ہوئے ہم تقریباً چھ بجے مری روڈ پہنچ گئے۔ ہم نے ایک ہوٹل میں چند گھنٹوں کے لیے کمرہ بک کروایا اور محو آرام ہو گئے ۔مسلم لیگ (ن)کے چیئرمین راجا ظفر الحق سے دو بجے ملاقات کا وقت طے تھا ۔لاہور سے قصور اور قصور سے لاہور اورپھر لاہور سے اسلام آباد تک کے لیے لمبا سفرکرنے کی وجہ سے گہری نیند آچکی تھی ،جب آنکھ کھلی تو ظہر کا وقت ہو چکا تھا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد راجاظفر الحق سے ملاقات کے لیے پہنچے تو کچھ تاخیر ہو چکی تھی اور وہ اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو چکے تھے۔انہوں نے اگلے دن ملاقات کا وقت طے کرلیا ۔ہم نے راجا ظفر الحق کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کرنی تھی ۔چنانچہ کھانا کھانے کے بعدہم احتجاجی دھرنوں کی طرف روانہ ہوگئے ۔عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اس دوران ہم سے تین دفعہ رابطہ کر چکے تھے۔ پارلیمنٹ کے بالکل سامنے پاکستان عوامی تحریک کا احتجاجی دھرنا اور اس سے دوسری سمت کچھ ہی دورڈی چوک کی طرف پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا تھا ۔چار بجے کے قریب ہم دھرنوں تک پہنچ چکے تھے۔دونوں میں حاضری بہت زیادہ نہیں تھی ۔غالباً دھرنوں کے طویل دورانیے اور پولیس کے ساتھ ہونے والے تصادم کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد گھروں کو واپس لوٹ چکی تھی لیکن اس باوجود کئی ہزار لوگ دھرنوں میں موجود تھے۔دھرنوں کے مقامات پر پہنچنے پر عوامی تحریک کے رہنماؤں نے ہمارا استقبال کیا اور ہمیں ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس لے گئے ۔
یاد رہے عوامی تحریک کے سربراہ نے انقلاب مارچ سے قبل بھی مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے بوجوہ انقلاب مارچ میںشرکت سے معذرت کر لی تھی۔ میں بطور حلیف یہاں نہیں پہنچا تھا بلکہ میرے جانے کا مقصد ڈاکٹر صاحب کے سامنے اس بات کو رکھنا تھا کہ عوام سیاسی بحران سے پریشان ہیں چنانچہ ڈیڈلاک کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ میںنے ڈاکٹر صاحب کے سامنے اپنے جذبات کو رکھا اور ان سے استفسار کیا کہ سیاسی بحران کے خاتمے میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر کٹ چکی ہے لیکن وزیر اعلیٰ کے استعفے پر ڈیڈ لاک ہے ۔وہ چاہتے تھے کہ میاں شہباز شریف مستعفی ہو جائیں تاکہ وہ عدالتی تحقیقات پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔ البتہ میں نے وزیر اعظم کے استعفے کے مسئلے پر ان میںلچک دیکھی ۔ اس موقع پر میں نے ان کے سامنے یہ بات بھی رکھی کہ انہیں سبز انقلاب کی بجائے کتاب و سنت اور نظام خلافت راشدہ کے نفاذ کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا ۔اگر ملک میں اسلام نافذ ہو تو کسی کا خون ناحق نہیں ہو سکتا اور ہر شخص کو اس کے دروازے پر انصاف مل سکتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے مجھے کہا کہ آپ ملکی مسائل کے حل کے لیے اپنا نقطہ نظر اس پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ میں نے اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قتل خواہ کسی کا بھی ہو‘ اس کی مذمت ہونی چاہیے اور میں نے قومی مسائل کے حل کے لیے کتاب و سنت کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان اور قرارداد مقاصدنفاذ اسلام کی ضمانت دیتے ہیں لیکن بدقسمتی سے 67برس بیت جانے کے باوجود ہم اس منزل سے بہت دور ہیں۔ملک میں اگر کتاب و سنت اور خلافت راشدہ کے نظام کو نافذ کر دیا جائے تو پاکستان حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بن سکتا ہے ۔
انقلاب مارچ سے فارغ ہو کر ہم نے نماز عصر ادا کی اور طے شدہ شیڈول کے مطابق آزادی مارچ کی طرف روانہ ہو گئے جہاں ہمارے استقبال کے لیے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری موجود تھے ۔اعجاز چوہدری ہمیں عمران خان کے کنٹینر میں لے گئے جہاں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور میرے بچپن کے دوست عبدالعلیم خان نے ہمارا پرتپاک استقبال کیا۔ تھوڑی دیر کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی آگئے ۔
میری عمران خان سے بڑے عرصے کے بعد ملاقات ہو رہی تھی، انہوں نے متبسم چہرے،خندہ پیشانی اور گرمجوشی سے ملاقات کی۔رسمی بات چیت کے بعدمیں نے سیاسی بحران کو جلد حل کرنے کے حوالے سے اپنے جذبات کوان کے سامنے رکھا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد کا مقصدملک کو دھاندلی سے پاک کرنا تھا۔ وہ اپنی جدوجہد پر مطمئن تھے اور سمجھ رہے تھے کہ سارے احتجاج کے نتیجے میں ملک میں ووٹ کا تقدس بحال ہو جائے گا ۔میں نے اس موقع پر ان کے سامنے وہ بات بھی رکھی جو ڈاکٹر طاہر القادری کے سامنے رکھی تھی۔ میں نے کہا خان صاحب آپ سوشل ویلفیئر اسٹیٹ کی بات تو کرتے ہیں لیکن آپ کو اسلامی ویلفیئراسٹیٹ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا چاہیے ۔خان صاحب نے میری اس بات کو بڑی توجہ سے سنا اور مجھے یقین دلایا کہ وہ اپنی آئندہ تقریروں میں اس نکتے کو بھی ضرور اٹھائیں گے ۔9ستمبر کی رات خان صاحب نے اپنے خطاب میں اسلامک ویلفیئر اسٹیٹ کے مطالبے کو بھی رکھا ۔میں نے خان صاحب کے رفقاء کے سامنے عوام الناس کے اضطراب کو رکھااور توقع ظاہر کی کہ وہ بحران کے جلد حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔میرا مشاہد ہ ہے آئندہ آنے والے ایام میں تحریک انصاف کے رہنما بھی وزیر اعظم کے استعفے سے دستبردار ہو جائیں گے اور اپنی توجہ انتخابی اصلاحات کی طرف منتقل کریں گے۔
عمران خان صاحب سے ملاقات کے بعد ہم نے نماز مغرب ادا کی اور مری روانہ ہوگئے۔ اگلے روز ظہر کی نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے فارغ ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن)کے چیئرمین راجا ظفر الحق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔میں نے اس موقع پر راجا ظفر الحق کے سامنے دینی طبقات کے تحفظات رکھے کہ مسلم لیگ کئی مرتبہ برسراقتدار آچکی لیکن آئین میںکرائی گئی یقین دہانی کے باوجود اسلام عملی طور پر نافذ نہ ہو سکا جس کے سبب آج ہم اللہ تعالیٰ کی تائیداور رحمت سے محروم ہیں ۔راجا صاحب کے سامنے اس بات کو بھی رکھا کہ مسلم لیگ (ن)کو عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے جائز مطالبات کو تسلیم کرلینا چاہیے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف انکوائری اور دھاندلی کی روک تھا م کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے تاکہ عوام کا اضطراب دور ہو سکے ۔راجا ظفر الحق نے ان باتوں سے اتفاق کیا اور یہ بھی بتایا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بہت سی باتوں پر اتفاق ہو چکا ہے اور جلد سیاسی بحران حل ہو جائے گا۔
عمران خان، راجا ظفر الحق اور ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد یہ امید ہو ئی کہ جلد ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو گا اور حکومت اور سیاسی رہنما دوبارہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپناکردار ادا کرسکیں گے جس سے بے یقینی کی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔​
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
میں نے اس سارے معاملے کو بہ نظر غائر دیکھا ہے؛میری راے میں:
(1)ابتسام صاحب کی وہاں گفت گو تو بہت اچھی تھی اور اس میں منہج اہل حدیث کے خلاف کوئی بات نہیں۔
(2)لیکن اصل نکتہ یہ ہے کہ کیا ایسے اہل بدعت کی مجلس میں جانا درست ہے یا نہیں؟تو یہ مصالح و مفاسد کے باب سے متعلق ہے۔
(3)سوال یہ ہے کہ کیا ایسے بدعتی کی مجلس میں شرکت اسے تقویت پہنچانے کے مترادف ہے یا نہیں؟میرا خیال ہے کہ اس عمل سے اہل حدیث کے بجاے قادری صاحب ہی کو فائدہ ہوا ہے لہٰذا اس سے گریز ہی بہتر تھا۔
(4)لیکن حافظ ابتسام صاحب کی نیت و ارادہ چوں کہ نیک ہی تھی ان شا ءاللہ ،اس لیے ان پر طعن مناسب نہیں گو اختلاف کیا جا سکتا ہے اور ان کی تغلیط بھی ہو سکتی ہے؛یہ بہ ہرحال ایک اجتہادی معاملہ ہے۔
(5)بعض احباب مرکزی جمعیت کی جانب سے نون لیگ کی حمایت کو بھی ارباب شرک وبدعت کی تائید قرار دے رہے ہیں اور یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ان کا عمل بھی یہی ہے اس لیے وہ اعترض نہیں کر سکتے لیکن یہ صحیح نہیں کہ نون لیگ اصلاً بریلوی مسلک یا کسی بھی خاص مذہب کی نمایندہ نہیں بل کہ وہ ایک عام سیاسی جماعت ہے جب کہ قادری صاحب ایک بریلوی اسکالر ہیں اور ان کی اصل اٹھان اور اساس بریلویت ہی کا نیا اڈیشن ہے؛پس دونوں کو ایک دوسرے پر قیاس نہیں کیا جا سکتا۔والسلام(فیس بک پر میری راے)
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
(2)لیکن اصل نکتہ یہ ہے کہ کیا ایسے اہل بدعت کی مجلس میں جانا درست ہے یا نہیں؟تو یہ مصالح و مفاسد کے باب سے متعلق ہے۔
(3)سوال یہ ہے کہ کیا ایسے بدعتی کی مجلس میں شرکت اسے تقویت پہنچانے کے مترادف ہے یا نہیں؟میرا خیال ہے کہ اس عمل سے اہل حدیث کے بجاے قادری صاحب ہی کو فائدہ ہوا ہے لہٰذا اس سے گریز ہی بہتر تھا۔
(4)لیکن حافظ ابتسام صاحب کی نیت و ارادہ چوں کہ نیک ہی تھی ان شا ءاللہ ،اس لیے ان پر طعن مناسب نہیں گو اختلاف کیا جا سکتا ہے اور ان کی تغلیط بھی ہو سکتی ہے؛یہ بہ ہرحال ایک اجتہادی معاملہ ہے۔
۔ ماشاء اللہ کیا دو ٹوک اور درست رائے دی ہے حافظ صاحب آپ نے۔ قادری صاحب کے دھرنے میں شرکت اور دھرنے سے خطاب ۔۔۔ یہ قادری صاحب کی تحریک (اور ان کے نظریات) کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہے اور اسی بات پر علامہ ابتسام صاحب سے اختلاف رائے کیا جارہا ہے اور کیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ ایک مرتبہ قادری صاحب نے مولانا شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ (قائد بریلویت ) سے کہا تھا کہ انسان (روئے سخن اپنی طرف تھا) سے غلطیاں ہوجایا کرتی ہیں۔ ہم دونوں ایک ہی مسلک کے علمبردار ہیں لہٰذا آئیے ساتھ مل کر چلتے ہیں۔ مولانا نورانی صاحب نے دوٹوک انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے غلطیاں نہیں بلکہ بلنڈرز کئے ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ کیسے چل سکتے ہیں۔ (مفہوم)

موجودہ بحران میں غالباً علامہ ابتسام صاحب کو کسی نے ”ثالثی “ کا کردار ادا کرنے کی دعوت نہیں دی بلکہ قادری صاحب نے اپنے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی تھی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ اب وہاں جاکر جو مرضی ”خطاب“ فرمائیں، آپ کے اس عمل کا ”کفارہ“ نہیں بن سکتا جو آپ نے توہین رسالت کے مرتکب شخص کا ”ساتھ“ دے کر کیا ہے۔ کل کلاں کو ایسی ہی کوئی تحریک کوئی رافضی یا احمدی گروپ چلائے تو ان کی دعوت پر کیا آپ ان کے پروگرام میں شریک ہوکر اسی طرح ”اپنا خطاب“ فرمائیں گے ؟
 
Top