• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابن ابی حاتم کے تعدیل کے متعلق الفاظ کی وضاحت

قاضی786

رکن
شمولیت
فروری 06، 2014
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
70
پوائنٹ
75
السلام علیکم

حافظ ابن ابی حاتم الجرح و التعدیل میں فرماتے ہیں؎

وإذا قيل للواحد إنه ثقة أو متقن ثبت فهو ممن يحتج بحديثه , وإذا قيل له إنه صدوق أو محله الصدق أولا بأس به فهو ممن يكتب حديثه , وينظر فيه وهي المنزلة الثانية , وإذا قيل شيخ فهو بالمنزلة الثالثة , يكتب حديثه وينظر فيه إلا أنه دون الثانية , وإذا قيل صالح الحديث فإنه يكتب حديثه للاعتبار , واذا أجابوا في الرجل بلين الحديث فهو ممن يكتب حديثه وينظر فيه اعتبارا , وإذا قالوا ليس بقوي فهو بمنزلة الأولى في كتبة حديثه, إلا إنه دونه

یعنی جب کسی کے متعلق کہا جائے کہ وہ ثقہ ، متقن ثبت ہے، تو اس کی حدیث سے دلیل کی جا سکے گی

اور جب کہا جائے کہ وہ صدوق، محلہ صدق یا اس میں کوئی برائی نہیں، تو اس کی حدیث لکھی جائے گی، اور اس پر نظر کی جائے گی، اور یہ دوسری منزل ہے

اور اگر کہا جائے کہ وہ شیخ ہے، تو یہ تیسری منزل ہے، اس کی حدیث لکھی جائے گی، اور اس پر نظر کی جائے گی، بس یہ کہ یہ دوسری منزل نہیں

اگر کہا جائے کہ صالح الحدیث ہے، تو اعتبار کے لیے اس کی حدیث لکھی جائے گی

اگر کہا جائے کہ لین الحدیث ہے، تو حدیث لکھی جائے گی اور اس پر اعتبار کے لیے نظر کی جائے گی

اگر کہا جائے کہ قوی نہیں، تو وہ پہلی منزل کی طرح ہے، سوا اس کے کہ اس سے الگ ہے

اب میرے سوالات درج ذیل ہیں

1- جب حافظ صدوق کے لیے کہتے ہیں ""فهو ممن يكتب حديثه , وينظر فيه" - یہاں پر نظر کرنے سے کیا مراد ہے؟

2-ایسے راوی کی حدیث کس درجے کی ہو گی؟

3- محلہ صدق کا کیا مطلب ہے؟

4- کیا صرف شیخ کہنا بھی تعدیل کے ذمرے میں آتا ہے؟ کیا یہ صرف ابن ابی حاتم کا نظریہ ہے یا اوروں کا بھی؟

5- جس کو شیخ کہا جائے، اس کی حدیث کس درجے کی ہو گی؟

6- يكتب حديثه للاعتبار کا کیا مطلب ہے؟

7- "واذا أجابوا في الرجل بلين الحديث فهو ممن يكتب حديثه وينظر فيه اعتبارا"-اس قول میں اعتبار میں نظر کا کیا مطلب ہے؟

8-"وإذا قالوا ليس بقوي فهو بمنزلة الأولى في كتبة حديثه , إلا إنه دونه" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قوی نہیں، یہ کونسی پہلی منزل کی مانند ہے؟

سوال کافی کر ڈالے

معذرت

امید ہے کوئی بھائی جواب دے گا

شکریہ
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
1- جب حافظ صدوق کے لیے کہتے ہیں ""فهو ممن يكتب حديثه , وينظر فيه" - یہاں پر نظر کرنے سے کیا مراد ہے؟
صدوق جب کہا جائے تو راوی حسن الحدیث ہوتا لیکن ثقہ سے نیچے ہونے کی وجہ سے اس کا حافظہ اتنا تیز نہیں ہوتا اس لئے ینظر فیہ کا حکم ہے جس سے مراد یہ دیکھنا ہے کہ آیا اس نے کسی ثقہ راوی کی مخالفت تو نہیں کی، یا اس میں کوئی علت قادحہ تو نہیں، یا اس نے اضطراب تو نہیں کیا، یا اس نے متن میں نکارت تو نہیں کی وغیرہ۔ ایسی صورت میں اس کی وہ خاص روایت ضعیف ہو گی۔

2-ایسے راوی کی حدیث کس درجے کی ہو گی؟
حسن درجے کی ہو گی الا یہ کہ اس کا ضعف واضح ہو جائے۔

3- محلہ صدق کا کیا مطلب ہے؟
یہ صدوق سے نیچے والا درجہ ہے۔ صدوق اور محلہ الصدق کو ایک ہی درجے میں بیان کرنے میں امام ابن ابی حاتم منفرد ہیں اور ان کی یہ بات ٹھیک نہیں۔

4- کیا صرف شیخ کہنا بھی تعدیل کے ذمرے میں آتا ہے؟ کیا یہ صرف ابن ابی حاتم کا نظریہ ہے یا اوروں کا بھی؟
شیخ تعدیل ہے لیکن اس سے نہ جرح ثابت ہوتی ہے اور نہ توثیق۔ محض راوی کے صالح یا دین دار ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے، اس کی حدیث کی صلاحیت کی طرف اشارہ نہیں کرتا۔

5- جس کو شیخ کہا جائے، اس کی حدیث کس درجے کی ہو گی؟
اس کا کوئی درجہ نہیں ہوتا، الا یہ کہ صراحتا توثیق ثابت ہو جائے۔

6- يكتب حديثه للاعتبار کا کیا مطلب ہے؟
یعنی اگر کوئی دوسرا راوی اس کی متابعت کرے تو اس کی حدیث قابل قبول ہو گی ورنہ نہیں۔

7- "واذا أجابوا في الرجل بلين الحديث فهو ممن يكتب حديثه وينظر فيه اعتبارا"-اس قول میں اعتبار میں نظر کا کیا مطلب ہے؟
اس کا بھی وہی حکم ہے جواب # 6 میں بتایا گیا ہے۔

8-"وإذا قالوا ليس بقوي فهو بمنزلة الأولى في كتبة حديثه , إلا إنه دونه" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قوی نہیں، یہ کونسی پہلی منزل کی مانند ہے؟
پہلی منزل یعنی لین الحدیث، اور لیس بقوی لین الحدیث سے نچلے درجے کی جرح ہے۔ ایسا راوی بھی ضعیف ہوتا۔
 
Top