• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابن حجر عسقلانی کی غلطی یا ؟

شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
91
السلام علیکم
یہاں موجود شیوخ سے عرض ہے کہ فیس بک یہ پوسٹ دیکھی یہاں کے شیوخ بھی اس پر توجہ دیں

اہل علم کی خدمت میں ایک اشکال (کیا بن حجر سے غلطی ہوئی ہے؟)
ابن حجر رحمہ اللہ نے لسان المیزان میں ابن جریر طبری پر ایک جرح یہ نقل کی ہے کہ ہمارے شیخ الشیوخ ابو حیان نے اپنی تفسیر میں صراط کی لغوی تحقیق میں ابن جریر طبری کو "امام من ائمۃ الامامیہ "کہا ہے ۔(اور صراط کی تحقیق کا طبری کی طرف منسوب مقولہ بھی نقل کیا)جب ہم نے ابو حیان الاندلسی کی تفسیر کی طرف رجوع کیا،تو وہاں صراط کی تحقیق میں ابو جعفر الطبری کی بجائے ابو جعفر الطوسی(جو واقعی امامیہ کے امام ہیں ) لکھا ہوا ہے ،اور اسی سے صراط کی تحقیق نقل کی ہے ۔اب ابن حجر کہہ رہے ہیں کہ ابو حیان نے طبری کی عبارت نقل کی ہے ،لیکن ابو حیان کی تفسیر میں الطوسی کی عبارت نقل ہوئی ہے ۔
اس تضآد کے بعد جب طبری صاحب کی تفسیر دیکھی ،تو وہاں صراط سے متعلق اس قسم کی کوئی تحقیق نہیں لکھی ہوئی تھی،جبکہ الطوسی کی تفسیر التبیان کی طرف رجوع سے معلوم ہوا کہ وہ عبارت اس میں درج ہے ،جو ابو حیان نے ان کے سے نقل کیا ہے ۔۔۔
اب سوال یہ ہے کہ ابن حجر کے زمانے میں واقعی ابو حیان کی تفسیر میں "ابو جعفر طبری"لکھا ہوا تھا ،جو بعد میں تصحیف کا شکا ر ہوا ،یا ابن حجر نے ابو جعفر طوسی کو غلطی سے طبری بنا دیا ؟دوسرے احتمال کی تائید طوسی کی تفسیر سے ہوتی ہے ۔۔لیکن اتنی بڑی غلطی پر انتباہ کسی نے کیا ہے؟یا لسان المیزان کے کسی محقق نے اس کی طرف توجہ دلائی ہے؟اگر کسی کی نظر میں ہو تو بتا دیں ۔۔
نوٹ:اس سے ایک نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ کتب جرح و تعدیل میں جن ائمہ کی طرف جرح و تعدیل منسوب ہیں ،ان کی تحقیق بھی ضروری ہے ،ورنہ اس طرح کی اخطاء سے بسا اوقات غلط اقوال بھی ائمہ کی طرف منسوب ہو جاتے ہیں ۔واللہ اعلمنام
ibnhajr.jpg


Top of Form
 

اٹیچمنٹس

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
ابن حجر رحمہ اللہ نے لسان المیزان میں ابن جریر طبری پر ایک جرح یہ نقل کی ہے کہ ہمارے شیخ الشیوخ ابو حیان نے اپنی تفسیر میں صراط کی لغوی تحقیق میں ابن جریر طبری کو "امام من ائمۃ الامامیہ "کہا ہے ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ !
پیارے بھائی ۔۔۔پہلے تو یہ تصحیح کرلیں کہ علامہ ابن حجر نے امام ابن جریر الطبری پر جرح نہیں کی ،
بلکہ ۔۔لسان المیزان ۔۔میں انکی زبردست شان بیان کی ہے ، مثلاً کہتے ہیں :
’’ بل بن جرير من كبار أئمة الإسلام المعتمدين ‘‘ یعنی ابن جریر تو اسلام کے معتمد اور بڑے ائمہ میں شمار ہوتے ہیں ‘‘
اور امام ابوحیان کے کلام کو نقل کرنے سے قبل ہی انہوں نے بتادیا کہ ’’ وقد اغتر شيخ شيوخنا أبو حيان بكلام السليماني ‘‘
کہ ابوحیان ؒ نے ۔۔سلیمانی کے کلام سے ’’ دھوکہ کھاتے ہوئے ابن جریر کو شیعہ کے ائمہ میں داخل کردیا ‘‘

ہاں آپ کی یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ ابوحیان کی تفسیر میں۔۔ابن جریر الطبری۔۔نہیں ،بلکہ ۔۔ابن جریر الطوسی ہیں ؛
اور یہ سہو ابن حجر ؒ سے ہوا یا کوئی اور صورت ہے ۔۔۔اللہ اعلم بالصواب
 
Top