• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابوداؤد میں تعویذ لٹکانے سے متعلق حدیث :: وضاحت

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
نبیل ارشد بھائی نے کہا
اعمش مدلس ھے اس کی عن والی روایات صحاح میں موجود ھیں تو اس کے سماع کی تصریح کیسے ھو گی؟؟ اصل پریشانی یہ ھے کہ علامہ البانی نے ابوداؤد کتاب الطب باب تعلیق التمائم عبداللھ بن مسعود والی روایت کو صحیح کہا ہے جب کہ زبیر زئی نے اعمش کی تدلیس کی وجہ سے اسے ٖ ضعیف کہا ہے اب ان میں کس کا موٖقٖف ٹھیک ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شیخ کفایت اللہ نے فرمایا

اس حدیث کی سند میں امام اعمش ہیں ہی نہیں اس لئے امام اعمش رحمہ اللہ کی تدلیس پر بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں ۔
البتہ اس کی سند میں ایک دوسرے مدلس راوی ہیں اور محمدبن اسحاق ہیں ۔
ملاحظہ یہ روایت مع سند ومتن :
امام أبوداؤد رحمه الله (المتوفى275)نے کہا:
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُهُمْ مِنَ الْفَزَعِ كَلِمَاتٍ: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ غَضَبِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ» وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يُعَلِّمُهُنَّ مَنْ عَقَلَ مِنْ بَنِيهِ، وَمَنْ لَمْ يَعْقِلْ كَتَبَهُ فَأَعْلَقَهُ عَلَيْهِ[سنن أبي داود 4/ 12 رقم 3893 ایضا سنن الترمذي ت شاكر 5/ 541]۔
وضاحت:

عرض ہے کہ حافظ زبیر علی زئی صاحب نے بھی اس کو ابن اسحاق کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف قرار دیا ہے۔ ملاحضہ ہو انوار الصحیفہ جدید ایڈیشن صفحہ 139

جزاک اللہ
 

نبیل ارشد

مبتدی
شمولیت
اپریل 07، 2013
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
89
پوائنٹ
23
بھائی میں نے ابوداود کی عبد اللہ بن مسعود والی روایت کے بارے میں پوچھا تھا جس میں اعمش راوی ہیں ابن اسحاق والی کے بارے میں نہیں پوچھا
 
Top