• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابو بکر صدیق رض کا وصال اور ان کے لئے روضہء رسول ﷺ کا دروازے کا خود بخود کھل جانا۔۔

فرخ

رکن
شمولیت
مئی 01، 2013
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
46
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ۔
میں نہ چاہتے ہوئے بھی کبھی کبھی بحث میں اُلجھ جاتا ہوں۔ ابھی فیس بک پر ایک صاحب نے حضرت عمر رض کے عقیدے کے بارے میں یہ کہا کہ وہ عقیدہ رکھتے تھے کہ نبی کریم ﷺ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں اور سنتے اور جواب دیتے ہیں۔ اور اسکے ساتھ انہوں نے حضرت عمر رض کی شہادت والی روایت پیش کی کہ ، مگر مطلب یوں نکالا کہ حضرت عمر رض نے نبی کریم ﷺ سے اجازت مانگنے کا کہا تھا۔ اسکا لنک یہ ہے:
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=167739953391137&set=a.167739766724489.1073741969.142935202538279&type=1&theater&notif_t=photo_reply

مگر جب میں نے جواباً حضرت عمر رض کی شہادت کے واقعہ والی روایت مکمل پیش کی جس میں یہ اجازت انہوں نے اپنی زندگی میں حضرت عائشہ صدیقہ رض سے مانگی تھی اور صاف صاف وصیت فرمائی تھی کہ شہادت کے بعد اور دفنانے سے پہلے حضرت عائشہ رض سے ایک مرتبہ پھر اجازت لی جائے تو موصوف نے ایک اور پوسٹر پیش کر دیا جس کی رو سے حضرت ابوبکر صدیق رض کے لئے روضہ رسول ﷺ کا دروازہ خود بخود کھل گیا تھا اور آواز آئی تھی کہ حبیب بھی ملاقات حبیب کے لئے مشتاق ہے۔۔۔اسکا لنک یہ ہے:
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=158224224342710&set=a.158224144342718.1073741901.142935202538279&type=1&ref=nf

ساتھ ہی حیات بعد از وفات پر یہ بھی پیش کر دیا:
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=154139354751197&set=a.154139321417867.1073741879.142935202538279&type=1&ref=nf

مجھے ان روایات کی تخریج و تحقیق درکار ہے کہ ان کی اصل حقیقت کیا ہے؟

جزاک اللہ خیرا و کثیرا۔۔۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
موصوف نے ایک اور پوسٹر پیش کر دیا جس کی رو سے حضرت ابوبکر صدیق رض کے لئے روضہ رسول ﷺ کا دروازہ خود بخود کھل گیا تھا اور آواز آئی تھی کہ حبیب بھی ملاقات حبیب کے لئے مشتاق ہے۔۔۔اسکا لنک یہ ہے:
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=158224224342710&set=a.158224144342718.1073741901.142935202538279&type=1&ref=nf


۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
امام طبراني رحمه الله (المتوفى360)نے کہا:
حدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي قال: نا إبراهيم بن الحسن الثعلبي قال: نا شريك، عن منصور، عن ربعي بن حراش، عن حذيفة قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: «يكون في أمتي رجل يتكلم بعد الموت»
لم يرو هذا الحديث عن منصور إلا شريك، تفرد به إبراهيم بن الحسن الثعلبي "
[المعجم الأوسط للطبراني: 6/ 72]۔


یہ روایت ضعیف ہے ۔
سند میں شریک کا عنعنہ ہے اور یہ سئی الحفظ ہے۔
نیز یہ مدلس بھی ہے ۔
دیکھئے [طبقات المدلسين ت علي زئي: ص: 43]

نیز إبراهيم بن الحسن الثعلبي کی توثیق میں ابن حبان منفردہیں۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
امام بخاري رحمه الله (المتوفى256)نے کہا:
إِبْرَاهِيم بْن يحيى بْن زيد بْن ثابت، الأَنصاريّ.عَنْ أَبِي بكر بْن مَعمَر بْن عَبد اللهِ، وسَمِعَ جَدَّتَهُ أُمَّ سعد، أن زيد بْن خارجة تكلم بعد الموت.
قالهُ أَحْمَد بْن أَبي بكر، سَمِعَ ابْن دينار، عَنْ أَبي الزناد، سَمِعَ إِبْرَاهِيم.
[التاريخ الكبير للبخاري: 1/ 336]


یہ روایت بھی ضعیف ہے ۔

عبد الرحمن بن أبي الزناد ضعیف ہے۔
إبراهيم بن يحيى کی توثیق میں ابن حبان منفرد ہیں۔
اس کے علاوہ
أبو بكر بن معمر بن عبد الله کے حالات مجھے نہیں مل سکے واللہ اعلم
 
Top