• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایات کی تعدار پر شیعہ اعتراض کی حقیقت

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
ایک وقت تھا جب تحقیقی کام مہینوں اور سالہا سال کی محنت کے بعد ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا تھا۔ کمپیوٹر کی ایجاد کے بعد یہ صورتحال تیزی کے ساتھ تبدیل ہوئی ہے۔ المکتبۃ الشاملۃ اور اس قسم کے دوسرے سافٹ ویئرز کی مدد سے اب تلاش اور تحقیق صرف ایک کلک کے فاصلے پر ہے۔ پچھلے دنوں اہل حدیث ڈاٹ کام پر کمپیوٹر کی مدد سے حاصل کیے گئے کچھ دلچسپ نتائج پڑھنے کو ملے ہیں جن کا تعلق ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی احادیث کی تعداد کے ساتھ ہے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ وہ صحابی ہیں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی احادیث کو کثرت کے ساتھ یاد رکھنے اور امت تک پہنچانے کا شرف حاصل ہے۔ دوسرے صحابہ کرام کی طرح شیعہ حضرات اس صحابی سے بھی شدید بغض رکھتے ہیں، ان پر احادیث گھڑنے کا الزام لگاتے ہیں ۔ ان کی سب سے بڑی دلیل یہ ہوتی ہے کہ بھلا ایک آدمی پانچ ہزار یا آٹھ ہزار حدیثیں کیسے یاد رکھ سکتا ہے۔
اہل حدیث ڈاٹ کام پر جو تحقیق پیش کی گئی ہے وہ اس الزام کی حقیقت بالکل واضح کر دیتی ہے۔ اس کے مطابق:
کتب ستہ میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی احادیث کی کل تعداد 5374 ہے جن میں مکررات کی تعداد 4074 ہے۔ مکررات کا مطلب ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی بیان کی ہوئی حدیث کو بعد میں اگر دس راوی بیان کریں تو حدیث کا متن اور مفہوم تو ایک ہی رہے گا لیکن علم حدیث میں اسے ایک نہیں دس حدیثیں کہا جاتا ہے یوں ان کی غیر مکرر احادیث کی تعداد 1300 بنتی ہے۔ یہ تیرہ سو احادیث بھی وہ ہیں جنہیں صرف انہوں نے ہی بیان نہیں کیا بلکہ مختلف مواقع پر دوسرے صحابہ کرام نے بھی روایت کیا ہے اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جن احادیث کو بیان کرنے میں منفرد ہیں وہ دس سے بھی کم ہیں۔
تحقیق کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے کتب تسعہ تک پھیلا دیا جائے تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منسوب کل روایات 8960 ہیں۔ ان میں سے 8510 سند متصل کے ساتھ مروی اور 450 کی سند منقطع ہے۔ مکررات کو نکال دیا جائے تو ان کی مرویات 1475 بنتی ہیں جن میں سے ان احادیث کو بھی خارج کر دیا جائے جنہیں دوسرے صحابہ نے بھی بیان کیا ہے تو مکررات 253 اور بغیر تکرار کے صرف 42 روایات ہیں۔
یہ حقائق آج ہر شخص کی پہنچ میں ہیں۔ جسے شک ہو وہ خود پرکھ لے۔ بغیر تحقیق کے الزام لگاتے چلے جانا انصاف پسند لوگوں کا شیوہ نہیں ہوتا۔
اہل حدیث ڈاٹ کام پر موجود آرٹیکل کا لنک یہ ہے:
http://www.ahlalhdeeth.com/vb/showthread.php?t=264965
 
Top