• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اتحاد نہ کرنا :۔ ۔ اہلسنت کا منہج تعامل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اتحاد نہ کرنا :
علامہ ناصر الدین البانیلکھتے ہیں۔ ''اتحاد کا مطلب ہے طرفین میں کچھ ایسے امور پر اتفاق ہونا جس کی بابت دونوں ایک دوسرے کی نصرت اور پشت پناہی کریں یہ اتحاد اسلام میں حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ظالموں کی طرف صرف جھکنے پر ہی جہنم کی وعید دی۔ فرمایا:

﴿وَلَا تَرْكَنُوْٓا اِلَى الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ۝۰ۙ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ اَوْلِيَاۗءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ۝۱۱۳ ﴾ (ھود :۱۱۳)
''اور جو لوگ ظالم ہیں ان کی طرف مائل نہ ہونا۔ نہیں تو تمہیں دوزخ کی آگ آلپٹے گی اور اﷲ کے سوا تمہارا کوئی کار ساز نہ ہوگا پھر تم مدد نہیں کئے جائو گے۔''

مزید برآں یہ کہ اس اتحاد کے لوازم میں یہ بات شامل ہے کہ یہ ایک دوسرے سے اظہار قربت و مودت کریں جبکہ یہ امر اسلامی عقیدہ الولاوالبرا میں خلل انداز ہوتا ہے۔ یہ الولاء (اﷲ کے دوستوں سے دوستی) اورالبراء (اﷲ کے دشمنوں سے برأت) ایمان کی زنجیر کے مضبوط ترین جوڑ ہیں۔ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

﴿ وَمَنْ يَّتَوَلَّہُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ۝۰ۭ ﴾ (الماۗئدۃ: ۵۱)
''اور تم میں جو شخص ان سے دوستی رکھے گا وہ انہی میں سے ہوگا۔''

رسول اﷲ ﷺنے فرمایا''المرء مع من احب''(بخاری ، مسلم)''آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔''(سیاست شرعیہ کے متعلق دور حاضر کی کچھ مسائل ،ص:۸)

شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب اس جھکاؤ کی تفسیریوں بیان کرتے ہیں :

''ابن عباس ؄ فرماتے ہیں :(لَا تَرْکَنُوا)سے مراد ہے میلان بھی نہ رکھو ۔عکرمہ  فرماتے ہیں مراد ہے کہ تم ان کی بات نہ مانو ان سے محبت اور لگاؤ نہ رکھو ،نہ انہیں (مسلمانوں کے)امور سونپو 'مثلاً کسی فاسق 'فاجر کوکوئی عہدہ سونپ دیا جائے۔ امام سفیان ثوری  فرماتے ہیں ۔''جو ظالموں کے ظلم کے لیے دوات بنائے یا قلم تراش دے یا انہیں کاغذ پکڑا دے وہ بھی اس آیت کی وعید میں آتا ہے ۔'' (مجموعۃ التوحید :۱۱۸-۱۱۹)
 
Top