• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اثبات رفع الیدین

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
رسول اللہ ﷺ کا صحابہ و امت کو ارشاد

77۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اَمَرْتُکُمْ بِہٖ فَخُذُوْہُ
کہ میں جس کام کا تم کو حکم دوں اس پر عمل کیا کرو۔ (ابن ماجہ ص3)
78۔
نیز فرمایا:
اُمِرَتْ اُمَّتِیْ اَنْ یَاخُذُوْا بِقَوْلِی وَیُطِیْعُوْا اَمْرِیْ وَ یَتَّبِعُوْا سُنَّتِیْ
کہ میری امت کو حکم دیا گیا ہے کہ میرے قول پر عمل کریں۔ میرے حکم کی اطاعت کریں اور میری سنت کی اتباع کریں (شفا قاضی عیاض جلد 2، ص 9)
79۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
صَلُّوْا کَمَا رَاَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ
کہ تم نماز اس طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو (بخاری)
80۔
ذَھَبَ الْاَوْزَاعِیُّ وَالْحمیْدِیُّ وَ جَمَاعَۃٌ وَغَیْرُھُمَا اِلٰی اَنَّہٗ وَاجِبٌ وَاَنَّہٗ تَفْسُدُ الصَّلوٰۃُ بِتَرْکِہٖ
امام اوزاعی اور حمیدی اور ایک جماعت کا یہ مذہب ہے کہ رفع الیدین واجب ہے۔ اور اس کے چھوڑنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے۔
81۔
وَمِنَ الدَّلِیْلِ لِوَجوبہٖ اَنَّ مَالِکَ بْنَ الْحُوَیْرِثِ رَاَی النَّبِیّ ﷺ یَفْعَلُہٗ فِی الصَّلوٰۃِ وَقَالَ لَہٗ وَ لِاَصْحَابِہٖ صَلُّوْا کَمَا رَاَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ وَالْاَمْرُ لِلْوَجُوْب (جزء سبکی ص 11)۔
اور رفع الیدین کے وجوب کی دلیل یہ ہے کہ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کو نماز میں عندالرکوع رفع الیدین کرتے دیکھا۔ بعدہ نبی کریم ﷺ نے مالک بن حویرث و دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو فرمایا تم بھی اسی طرح نماز پڑھا کرو جس طرح میں نے پڑھی ہے اور حکم وجوب کے لئے ہوتا ہے لہٰذا رفع الیدین واجب ہے۔
82۔
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی ﷺ میں صحابہ کو فرمایا:
اُصَلِّیْ بِکُمْ صَلوٰۃَ رَسُوْل اﷲِ ﷺ الَّتِیْ یُصَلِّی وَ یَأْمُرُ بِھَا
آؤ میں تم کو وہ نماز پڑھاؤں جس طرح رسول اللہ ﷺ پڑھا کرتے اور جس کا حکم دیا کرتے تھے۔ پھر سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے شروع نماز اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کر کے دکھایا۔ اور تمام صحابہ نے تصدیق کی (ھٰکَذَا یُصَلِّی بِنَا) اور کہا اسی طرح نبی کریم ﷺ پڑھتے تھے اور اسی طرح پڑھنے کا حکم دیا کرتے تھے۔ (تخریج الہدایہ ذیلعی تحقیق الراسخ ص 38)۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کاطرزِ عمل

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رفع الیدین کیاکرتے تھے
83۔
وَعن عبداللہ بن الزبیر قال صلیت خلف ابی بکر فکان یرفع یدیہ اذا افتتح الصلوۃ و اذا رَکع و اذا رفع راسہ من الرکوع و قال صلیت خلف رسول اللہ ﷺ فذکر مثلہ رواہ بیہقی ورجالہ ثقات (جلد 2ص73)
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز ادا کی آپ ہمیشہ شروع نماز اور رکوع جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے اور فرماتے اب ہی نہیں بلکہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ بھی آپ کو رفع الیدین کرتے دیکھ کر اسی طرح نماز پڑھا کرتا تھا۔(تلخیص ص82سبکی ص6)
84۔
اس حدیث میں بھی صیغہ استمرار ( کَانَ یَرْفَعُ) موجود ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی رفع الیدین کیا کرتے تھے

85۔
وَ عَنْ عُمَرَ نَحَوَہٗ رَوَاہُ الدَّارُ قُطْنِیْ فِیْ غَرَائِبِ مَالِک وَالبَیْہَقِیْ وَ قَاَلَ الْحَاکِمُ اَنَّـہٗ مَحْفُوْظٌ ۔
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی طرح عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی رفع الیدین کیا کرتے تھے ۔ (تلخیص الحبیر ابن حجر ص82)
86۔
عبدالمالک بن قاسم فرماتے ہیں :
بَیْنَمَا یُصَلُّوْنَ فِیْ مَسْجِدِ رَسُوْلِ اﷲِ ﷺ اِذَا خَرَجَ عَلَیْہِمْ عُمَرُ فَقَالَ اَقْبِلُوْا عَلَیَّ بِوُجُوْہِکُمْ اُصَلِّی بِکُمْ صَلوٰۃ رَسُوْلِ اﷲِ الَّتِیْ یُصَلِّیْ وَ یَامُر بِہَا فَقَامَ وَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی حَاذٰیْ بِہِمَا منکبیہِ ثمَّ کَبَّر ثُمَّ رَفَعَ وَ رَکَعَ وَ کَذٰلِکَ حِیْنَ رَفَعَ ۔
کہ لوگ مسجد نبوی ﷺ میں نماز پڑھ رہے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور فرمایا میری طرف توجہ کرو میں تم کو رسول اللہ ﷺ کی طرح نماز پڑھاتا ہوں جس طرح رسول اللہ ﷺ پڑھا کرتے تھے اور جس طرح پڑھنے کا حکم دیا کرتے تھے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ قبلہ رو کھڑے ہو گئے اور تکبیر تحریمہ اور رکوع میں جاتے اور سر اٹھاتے ہوئے اپنے ہاتھ کندھوں تک اٹھائے فَقَالَ الْقَوْمُ ھٰکَذَا رَسُوْلُ اﷲِ ﷺ یُصَلِّی بِنَا پھر سب صحابہ نے کہا بیشک نبی کریم ﷺ ایسا ہی کرتے۔ (اخرجہ البیھقی فی الخلافیات تخریج زیلعی و قال الشیخ تقی الدین رجال اسنادہ معرفون (تحقیق الراسخ ص 38)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سیدنا عمر فاروق ، سیدنا علی رضی اللہ عنہما و دیگرصحابہ رضی اللہ عنہم

87۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
1۔ عمر بن الخطاب
2۔ و علی بن ابی طال
3۔ و عبداﷲ بن عباس
4۔ و ابوقتادہ
5۔ و ابواسید
6۔ و محمد بن مسلمہ
7۔ و سہل بن سعد
8۔ و عبداﷲ بن عمر
9 ۔ و انس بن مالک
10۔ و ابوہریرۃ
11۔ و عبداﷲ بن عمرو
12۔ و عبداﷲ بن الزبیر
13۔ وائل بن حجر
14۔ و ابوموسٰی
15۔ و مالک بن حویرث
16۔ وابو حمید الساعدی
17۔ و ام درداء
انہم کانوا یرفعون ایدیہم عند الرکوع (جز ء بخاری ص 6)
کہ یہ سب کے سب رکوع میں جانے اور سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما

88۔
کَانَ یَرْفَعْ یَدَیْہِ اِذَا کَبَّرَ وَ اِذا رَفَعَ رَاسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ
ابو جمرہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہمیشہ عندالرکوع رفع الیدین کیا کرتے تھے۔(جزء بخاری ص 12)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما

89۔
کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اَذَا افْتَتَحَ الصَّلوٰۃَ وَاِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَاسَہٗ مِنَ الرُّکوع (بیہقی ج 2 ص 73)
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما شروع نماز، رکوع میں جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سیدنا عبداللہ بن عمر فاروق رضی اللہ عنہما

90۔
عَنْ نَافِعٍ اَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ اِذَا دَخَلَ فِیْ الصَّلوٰۃ کَبَّرَ وَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رَکَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا قَالَ سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَفَعَ یَدَیْہِ
نافع کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب تکبیر کہہ کر نماز میں داخل ہوتے تو رفع الیدین کرتے اور جب رکوع کرتے تو بھی رفع الیدین کرتے اور جب (سمع اﷲ لمن حمدہ) کہتے تب بھی رفع الیدین کرتے۔ (بخاری ص 103، موطا امام مالک ص 126، موطا امام محمد ص 89، تنویر الحوالک جلد 1 ص 98، منتقی الاخبار صفحہ 55، ابوداود جلد 1ص197، بیہقی جلد 2 ص71، مسند شافعی ص 73، جز رفع الیدین سبکی ص 9، جز رفع الیدین امام بخاری ص 10، کتاب الام للشافعی جلد 8 ص 186، مشکوٰۃ تحفۃ الاحوذی ص 219، فتح الباری جلد 2، ص 187، عمدۃ القاری جلد 3 ص 12)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
طاؤس و عطا بن رباح کی شہادت(گواہی)

91۔
عطاء بن رباح فرماتے ہیں میں نے
(1)عبداللہ بن عباس،
(2)عبداللہ بن زبیر،
(3)ابو سعید،
اور
(4)جابر رضی اللہ عنہم کو دیکھا: یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیہُمْ اِذَا افْتَتَحُوْا الصَّلوٰۃ وَاِذا رَکَعُوْا کہ یہ شروع نماز اور عندالرکوع رفع الیدین کیا کرتے تھے۔(جزء بخاری ص 11)
92۔
جناب طاؤس کہتے ہیں
رَأَیْتُ عَبْدُاللّٰہِ وَ عبدَا اللّٰہِ وَ عَبْد الّٰہِ یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیْہِمْ کہ میں نے عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن عباس اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا یہ تینوں نما زمیں رفع الیدین کیاکرتے تھے ۔(جزء بخاری ص13)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ

93۔
عَنْ عَاصِمٍ قَالَ رَأَیْتُ اَنْسَ بْنَ مَالِکٍ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلوٰۃ کَبَّرَ و رَفَعَ یَدَیْہِ و یَرْفَعُ کُلَّمَا رَکَعَ و رَفَعَ رَأسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ
عاصم کہتے ہیں کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ کو دیکھا جب تکبیر تحریمہ کہتے اور رکوع کرتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کیا کرتے تھے۔ (جزء بخاری ص 12)۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ

94۔
اَنَّہٗ کَانَ اِذَا کَبَّرَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَاسَہٗ مِنَ الرَّکُوْعِ
عبدالرحمن کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب تکبیر تحریمہ کہتے اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کیا کرتے تھے۔ (جز بخاری ص 11)۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top