• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اجماع حجت ؟یا الله کے دین کا انکار !

شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
انا للہ و انا علیہ راجعون
یہ اب آپ کے فارم میں نقص عظیم ہے کہ تصحیح کا آپشن ختم ہو جاتا ہے -
لیجیے تصحیح ملاحظہ کیجیے :
انا للہ و انا الیہ راجعون
دوسروں کی غلطیاں پکڑنے سے پہلے اپنی غلطی دیکھ لیں۔۔۔ آپ کی غلطی سے تو مطلب بھی بدل رہا ہے۔۔۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
راشد صاحب ! آپ کو غلط فہمی ہورہی ہے ’ اجماع ‘ کی حقیقت سمجھنے میں ۔
اجماع دین میں کوئی نیا اضافہ نہیں کرتا ۔ بلکہ دین کے کسی حکم پر علماء کرام کے اتفاق کا نام ہے ۔
اجماع بمعنی دین میں اضافہ اس کا کوئی بھی قائل نہیں ، اور یہ شرعا عقلا دونوں طرح محال ہے ۔
 
Last edited:

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
محترمی راشد بھائی! ایک مسئلہ حل کیجیے۔
قرآن کریم ہمارے سامنے نازل نہیں ہوا۔ ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ یہ واقعی اللہ کی نازل کردہ کتاب ہے جو اللہ کے نبی پر نازل ہوئی ہے؟
شاید آپ کہیں کہ روایات میں آیا ہے لیکن وہ روایات خود بھی سچی ہیں یا نہیں، یہ کیسے معلوم ہوگا؟
 
شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
دوسروں کی غلطیاں پکڑنے سے پہلے اپنی غلطی دیکھ لیں۔۔۔ آپ کی غلطی سے تو مطلب بھی بدل رہا ہے۔۔۔
جناب ! اس بات کا جواب پہلے عرض کیا جا چکا ہے - بعض اوقات ٹائپنگ یعنی لکھتے وقت غلطی ہو جاتی ہے ---
اور جب غلطی ہوئی تو تدوین کا آپشن ختم ہو چکا تھا ---
اس لئے اگلے پیغام میں تصحیح کر دی گئی ---
 
شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
راشد صاحب ! آپ کو غلط فہمی ہورہی ہے ’ اجماع ‘ کی حقیقت سمجھنے میں ۔
جناب یہی بات ہم آپ سے عرض کریں گے -

غلط فہمی : -

اجماع دین میں کوئی نیا اضافہ نہیں کرتا ۔ بلکہ دین کے کسی حکم پر علماء کرام کے اتفاق کا نام ہے ۔
ازالہ : -
جناب ! بتائیے یہ کون سا اجماع ہے کہ اتنے فرقے بن چکے ہیں ؟؟؟
ہر ایک میں حلال اور حرام کا فرق ہے !
ہر کوئی حسب ضرورت مخالفین پر کفر و شرک و خارجیت کے فتوے صادر کرتا رہتا ہے !
دین کے احکام تو الله کی طرف سے نازل ہوۓ --- اور الله نے ایسا کوئی حکم نازل نہیں فرمایا کہ جس میں کسی قسم کی کجی ہو ---
اب آپ سے پھر وہی سوال ہے کہ یہ کیسا اتفاق ہوا کہ ہر ایک میں ١٨٠ ڈگری کا فرق ہے ؟؟؟
ایک جس چیز کو حلال کہتا ہے !؟ تو دوسرا اسی کو حرام !؟
اور تیسرا اٹھ کر کہتا ہے کہ نہ تم صحیح اور نہ تم ! بلکہ یہ بات یوں ہے !
اب یہ کیسا اجماع ہے ؟؟؟

کیا الله کا دین نا مکمل ہے کہ اسے اجماع مکمل کرے گا ؟؟؟ نعوذباللہ

غلط فہمی : -

اجماع بمعنی دین میں اضافہ اس کا کوئی بھی قائل نہیں ، اور یہ شرعا عقلا دونوں طرح محال ہے ۔
ازالہ : -
جناب ! جو کوئی بھی دین کے متعلق کام کرتا ہے قرآن اور حدیث سے ہٹ کر ! تو وہ اسے گناہ سمجھ کر نہیں کرتا !
آج جو بدعتیں ایجاد ہیں انہیں کوئی بھی برا سمجھ کر عمل نہیں کرتا بلکہ اس کے لئے انہوں نے بدعت کی اقسام کا ہتھیار ایجاد کر رکھا ہے ساتھ ! جس سے سادہ لوح لوگوں کو دوکھا دیا جاتا ہے ---
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
بتائیے یہ کون سا اجماع ہے کہ اتنے فرقے بن چکے ہیں ؟؟؟
ہر ایک میں حلال اور حرام کا فرق ہے !
آپ اجماع کے رد میں فقہی اختلافات کی مثالیں دے رہے ہیں ، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کو اجماع کا علم ہی نہیں ،
اس لئے گذارش ہے کہ پہلے طے کرلیں کہ اجماع کیا ہے ، پھر اس کا کھل کر دلائل کے ساتھ رد کریں ،
فی الحال آپ فقہی اختلافات اور شاید بدعات و محدثات کو بنیاد بناکر ۔۔ اجماع ۔۔ کو رد کر رہے ہیں ؛
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
میری ایک درخواست راشد صاحب سے ۔۔۔
یہ حدیث جو میں ابھی لکھوں گا اس کو غور سے اور حق کی طلب کی نیت سے پڑھیں ۔اور یہ حدیث صحیح ہے اور اس حدیث میں جو الفاظ ہیں وہ ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں جنہوں نے تنزیل قرآن کا مشاہدہ کیا اور وہ مجھ سے اور آپ سے کہیں زیادہ "قرآن وسنت" کو جانتے تھے، بلکہ ہمارا ان کا تو کوئی مقارنہ نہیں ۔(رضی اللہ عنہ) اب ان کی بات کا تو آپ انکار نہیں کرسکتے نا!
اور یہ حدیث صحیح سند سے مروی ہے ۔

جاء في كتاب عمر رضي الله عنه إلى شريح رحمه الله حيث قال له: اقضِ بما في كتاب الله، فإن لم تجد فبما في سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإن لم تجد فبما قضى به الصالحون قبلك. ، وفي رواية: فبما أجمع عليه الناس. أخرجه ابن أبي شيبة في المصنف 7/240، و البيهقي 10/1155، والنسائي 8/231 .
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترمی راشد بھائی! ایک مسئلہ حل کیجیے۔
قرآن کریم ہمارے سامنے نازل نہیں ہوا۔ ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ یہ واقعی اللہ کی نازل کردہ کتاب ہے جو اللہ کے نبی پر نازل ہوئی ہے؟
شاید آپ کہیں کہ روایات میں آیا ہے لیکن وہ روایات خود بھی سچی ہیں یا نہیں، یہ کیسے معلوم ہوگا؟
اشماریہ بھائی کو غالبا یہ ابھی معلوم نہیں کہ @راشد محمود صاحب کسی امتی کے قول کو نقل کرنے کے قائل نہیں، وہ اور علم اسماء الرجال تو اقوال الرجال ہیں، وہ صرف اپنے اقوال امت پر لاگو اور صادر فرمانا چاہتے ہیں! راشد محمود صاحب کی صحت کے لئے دعا کیجئے!
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جناب یہی بات ہم آپ سے عرض کریں گے -

غلط فہمی : -

ازالہ : -
جناب ! بتائیے یہ کون سا اجماع ہے کہ اتنے فرقے بن چکے ہیں ؟؟؟
ہر ایک میں حلال اور حرام کا فرق ہے !
ہر کوئی حسب ضرورت مخالفین پر کفر و شرک و خارجیت کے فتوے صادر کرتا رہتا ہے !
دین کے احکام تو الله کی طرف سے نازل ہوۓ --- اور الله نے ایسا کوئی حکم نازل نہیں فرمایا کہ جس میں کسی قسم کی کجی ہو ---
اب آپ سے پھر وہی سوال ہے کہ یہ کیسا اتفاق ہوا کہ ہر ایک میں ١٨٠ ڈگری کا فرق ہے ؟؟؟
ایک جس چیز کو حلال کہتا ہے !؟ تو دوسرا اسی کو حرام !؟
اور تیسرا اٹھ کر کہتا ہے کہ نہ تم صحیح اور نہ تم ! بلکہ یہ بات یوں ہے !
اب یہ کیسا اجماع ہے ؟؟؟

کیا الله کا دین نا مکمل ہے کہ اسے اجماع مکمل کرے گا ؟؟؟ نعوذباللہ

غلط فہمی : -

ازالہ : -
جناب ! جو کوئی بھی دین کے متعلق کام کرتا ہے قرآن اور حدیث سے ہٹ کر ! تو وہ اسے گناہ سمجھ کر نہیں کرتا !
آج جو بدعتیں ایجاد ہیں انہیں کوئی بھی برا سمجھ کر عمل نہیں کرتا بلکہ اس کے لئے انہوں نے بدعت کی اقسام کا ہتھیار ایجاد کر رکھا ہے ساتھ ! جس سے سادہ لوح لوگوں کو دوکھا دیا جاتا ہے ---
راشد بھائی ! آپ کی جرأت کو سلام ہے ، جس ’ اصطلاح ‘ کی آپ کو تعریف تک معلوم نہیں ، اس کی حقیقت اور تصور تک واضح نہیں ہے ، اس کے جواز ، عدم جواز پر ایک تحریر رقم فرما چکے ہیں ۔
 
شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35

راشد بھائی ! آپ کی جرأت کو سلام ہے ، جس ’ اصطلاح ‘ کی آپ کو تعریف تک معلوم نہیں ، اس کی حقیقت اور تصور تک واضح نہیں ہے ، اس کے جواز ، عدم جواز پر ایک تحریر رقم فرما چکے ہیں ۔
جناب ! ہوائی باتیں نہ کیجیے - بلکہ موضوع کے متعلق قرآن اور احادیث سے دلائل دیجیے -
ہم تحریر رقم فرما چکے ہیں تو آپ اس کا مدلل جواب تحریر فرمانے کا شرف حاصل کر لیجیے !؟
اور اگر مدلل نہ ہو تب تحریر کا فائدہ ہی نہیں ہے ، اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنے آپ کو کامل سمجھنے کی بجائے دوسروں کے بھی دلائل سنیے اور حق بات کو قبول کیجیے !
"آنا خیرا " کے الفاظ نہیں ہونے چاہییں - جیسا کہ آپ کہ انداز بیان سے ظاہر ہو رہا ہے !؟
 
Top