• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احادیث مبارکہ میں تفقہ فی الدین کی اہمیت

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
سیدنا معاویہ﷜سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریمﷺ سے سنا، آپ فرما رہے تھے:
« مَن يُرِدِ اللهُ بِه خَيرًا يُفَقِّهْهُ في الدِّيْنِ » ۔۔۔ البخاري ومسلم
کہ ’’اللہ تعالیٰ جس سے خیر کا ارادہ فرماتے ہیں، اسے دین (کتاب وسنت) کی سمجھ بوجھ عطا کر دیتے ہیں۔‘‘

سیدنا ابو ہریرہ﷜ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:
« خياركم في الجاهلية خياركم في الإسلام إذا فقهوا » ۔۔۔ صحيح البخاري
کہ ’’تم میں جاہلیت میں بہترین، اسلام میں بھی بہترین ہیں اگر وہ (دین میں) فقاہت حاصل کریں۔‘‘

نبی کریمﷺ نے سیدنا ابن عباس﷜ کو دُعا دیتے ہوئے فرمایا:
« اللهم فقهه في الدين » ۔۔۔ صحيح البخاري
کہ ’’اے اللہ! اسے دین کی فقاہت عطا کر دیں۔‘‘

الله تعالیٰ ہمارے علم میں اضافہ فرمائیں اور ہمیں دین کی سمجھ بوجھ عطا کریں!
آمین یا رب العٰلمین!
 
Top