• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احادیث کے متعلق سوالات و جوابات

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: حدیث کسے کہتے ہیں؟
جواب: (اصطلاح میں) "حدیث سے مراد ہر وہ خبر ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کی گئی ہو۔"
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: نوعیت کے اعتبار سے حدیث کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب: نوعیت کے اعتبار سے حدیث کی تین قسمیں ہیں۔
1۔ حدیث قولی
2۔ حدیث فعلی
3۔ حدیث تقریری
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: حدیث قولی کسے کہتے ہیں؟
جواب: "حدیث قولی اس حدیث کو کہتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول یعنی (زبانی ارشاد مبارک) پر مبنی ہو"۔
مثال:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم اسی طرح نماز پڑھنا جیسے تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔" (صحیح بخاری)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: حدیث فعلی کسے کہتے ہیں؟
جواب: "حدیث فعلی اس حدیث کو کہتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل مبارک پر مبنی ہو۔"
مثال:
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب ہم نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صفیں درست فرماتے، جب ہم سیدھے کھڑے ہو جاتے تو "اللہ اکبر" کہہ کر نماز شروع فرماتے۔" (ابوداؤد)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: حدیث تقریری کسے کہتے ہیں؟
جواب: "حدیث تقریری اس حدیث کو کہتے ہیں جونہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہو اور نہ فعل، بلکہ وہ قول اور عمل ہے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا گیا ہو، اور جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار کی،جس کی نہ تو تردید کی اور نہ انکار کیا۔ ایسا قول اور عمل جائز ہوتا ہے، اگر یہ ناجائز ہوتا تو آپ منع فرما دیتے"۔
مثال:
سیدنا قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو صبح کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھتے دیکھا تو فرمایا : "صبح کی نماز تو دو رکعت ہے" اس آدمی نے جواب دیا میں نے فرض نماز سے پہلے کی دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں ، لہذا اب پڑھی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ جواب سن کر خاموش ہو گئے۔ (یعنی اس کی اجازت دے دی)(ابوداؤد)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: حدیث کی اقسام جان لینے کے بعد حدیث کی ایک اور تعریف کیسے کی جائے گی ؟
جواب: "حدیث سے مراد ہر وہ خبر ہے جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول، فعل، یا تقریر پر مبنی ہو"۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: سنت کسے کہتے ہیں؟
جواب: "سنت کا مطلب ہے طریقہ یا راستہ، شرعی اصطلاح میں سنت کا مطلب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے"۔
مثال:
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس نے میرے طریقہ پر چلنے سے گریز کیا وہ مجھ سے نہیں"۔(صحیح بخاری)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: صحابی کسے کہتے ہیں؟
جواب: "صحابی انہیں کہا جاتا ہے جن کو ایمان کی حالت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شرف ملاقات یا آپ کا دیدار نصیب ہوا ہو، اور ایمان ہی پر ان کی وفات ہوئی ہو"۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: تابعی کسے کہتے ہیں؟
جواب: "تابعی انہیں کہا جاتا ہے جن کی بحالت ایمان صحابی سے
ملاقات یا ان کا دیدار حاصل ہوا ہو، اور ایمان ہی پر ان کی وفات ہوئی ہو"۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: تبع تابعی کسے کہتے ہیں؟
جواب: "تبع تابعی انہیں کہا جاتا ہے جن کو بحالت ایمان تابعی سے ملاقات یا ان کا دیدار حاصل ہوا ہو"۔
 
Top