• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احترام علماء

شمولیت
مارچ 03، 2018
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
3
شیخ سلیمان الرحیلی حفظہ اللہ فرماتے ہیں
مجھے اپنے مشایخ کے کلام سے جو بہت پسند آیا اس میں ایک وصیت ہے جو مجھے میرے ایک شیخ نے فرمائی.
انہوں نے فرمایا:
اے سلیمان! اپنے لیے اس بات کو پسند نہ کرو کہ تمہارا درجہ جانور سے بھی کم ہوجائے.
میں نے کہا: کیسے؟
انہوں نے فرمایا:
علمائے ربانیین جو توحید وسنت پر چلنے میں معروف ہوں ان کی تنقیص کرنے سے بچو، بلکہ تمہیں ہمیشہ ان کی فضیلت بیان کرتے رہنا چاہیے اور ان کے لیے استغفار کرتے رہنا چاہیے.
بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
[وَإِنَّ العَالِمَ لَيَسْتَغْفِرُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ حَتَّى الحِيتَانُ فِي المَاءِ] (سنن الترمذی: 2682)
"عالم کے لیے آسمان و زمین کی تمام مخلوق استغفار کرتی ہے، یہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں بھی".
اور دوسری حدیث آیا ہے:
[إِنَّ اللَّهَ، وَمَلَائِكَتَهُ، وَأَهْلَ السَّمَاوَاتِ، وَالْأَرَضِينَ، حَتَّى النَّمْلَةَ فِي جُحْرِهَا، وَحَتَّى الْحُوتَ ؛ لَيُصَلُّونَ عَلَى مُعَلِّمِ النَّاسِ الْخَيْرَ] (سنن الترمذی: 2685)
”اللہ اور اس کے فرشتے اور آسمان و زمین والے یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنی سوراخ میں اور مچھلیاں، لوگوں کی بھلائی کی تعلیم دینے والے کے کیے دعا کرتی ہیں".
(شرح الوصية الصغرى: ص_158)
✍ترجمہ: حافظ عبيدالرحمن گوندل
 
Top