• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احرام باندھنے کے بعد حیض آگیا اور سفر سے لوٹ گئی

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک خاتون نے مدینہ سے احرام باندھااور مکہ پہنچ کر عمرے سے پہلے پیریڈز شروع ہو گئے،چونکہ اسکول میں ان کے بچوں کے پیپرز تھے وہ رک نہیں سکتی تھیں تو وہ عمرہ کئے بغیر ریاض واپس آگئیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انھوں نے احرام کے منافی ابھی تک کوئی کام نہیں کیا،اب ان پرکیا لازم آتا ہےدم دینا یا صرف عمرہ کرنا؟اوراگر اسے عمرہ کرنا ہے تواسی نیت سے کریں گی جو مدینہ کی میقات پرکی تھی یا پھر سے کسی میقات سے نیت کرنی پڑے گی؟ واضح ہو کہ ریاض سے دوبارہ سفر کرتے ہوئے طائف والی میقات سے بھی گزرہوگا۔
سائلہ : ام عبداللہ ،پاکستان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ :
عورت نے اس وقت مدینہ کی میقات سے احرام باندھا جب وہ پاک تھی اور حالت احرام میں مناسک عمرہ کی ادائیگی سے قبل راستے ہی میں حیض آگیا ،اس حیض کی وجہ سے عمرہ یا احرام فاسد نہیں ہوتا بلکہ احرام کی حالت باقی رہتی ہے ۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ عورت حالت حیض میں بھی احرام باندھ سکتی ہے۔
چونکہ حیض کی وجہ سے احرام فاسد نہیں ہوا اس وجہ سے وہ عورت ابھی تک محرمہ ہی شمار ہوگااور ریاض لوٹ جانے سے بھی احرام ختم نہیں ہوا ، اسے دم دینے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جس قدر جلدی ہو ریاض سے اسی نیت پہ عمرہ کے لئے سفر کرے ،طائف کی میقات سے بھی بغیر نیت گزرجائے اور مکہ پہنچ کر عمرہ کی ادائیگی کرے ، اس دوران وہ ممنوعات احرام سے بچتی رہے تاوقتیکہ عمرہ مکمل نہ جائے ۔
واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمدسلفی

 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اس دوران وہ ممنوعات احرام سے بچتی رہے تاوقتیکہ عمرہ مکمل نہ جائے ۔
اس صورت حال میں اہم معاملہ یہ ہے کہ : اگر کوئی احرام میں ممنوع چیزوں میں سے کسی کا ارتکاب کرلے تو اس کا کیا حکم ہوگا ؟
غالبا شیخ ابن باز کا ایک فتوی ہے کہ چونکہ وہ حالت احرام ہے ، لہذا جس محظور ( ممنوع کام) کا ارتکاب کیا ، اس کے مطابق کفارہ بھی دینا پڑے گا ۔
 
Top