• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اخبار الجامعہ

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اخبار الجامعہ

محمود اَحمد سیاف، اَرسلان ظفر​
قراء ات میں اِنقلابی اِرتقائی اَقدامات
جامعہ لاہور الاسلامیہ، المعروف جامعہ رحمانیہ، عرصہ دراز سے علمی میدان میں سرگرم عمل ہے اور علم قراء ات میں منفرد حیثیت کا حامل ہے۔جامعہ ہذا کے زِیر اِہتمام درسِ نظامی اور علوم عصریہ کے ساتھ ساتھ علم قراء ات پر خاصی توجہ دی جاتی ہے جس میں روز بروز اِرتقاء ہورہا ہے۔ الحمدﷲ یہ جامعہ ہذا کا اِمتیاز ہے کہ جس کی بدولت ملک بھر میں علم قرائات کی درس و تدریس کا بھرپور آغاز ہوچکا ہے۔
آج علم قراء ات کی حجیت کسی جاہل پر پوشیدہ ہو تو ہو، اَصحاب علم و دانش خواہ وہ کسی بھی مسلک سے منسلک ہوں قراء اتِ متواترہ کے منزل من اللہ ہونے کے قائل ہیں۔ جس کے لیے ماہنامہ ’رُشد قراء ات نمبر‘ حصہ اول ودوم کا مطالعہ موزوں ہے۔ آج علم قراء ات میں قاری ابراہیم میر محمدی﷾ کا نام کس پر پوشیدہ ہے؟ کلیّۃ القرآن الکریم جامعہ لاہور الاسلامیہ اور بونگہ بلوچاں کے بانی ہیں، بلکہ اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ پاکستان بھر میں جہاں بھی علم قراء ات کی تدریس ہورہی ہے اُس کا تعلق قاری صاحب سے ضرور ہے۔ ’’بارک اﷲ فی علمہ و عملہ۔‘‘
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
چنانچہ آج سینکڑوں فاضلینِ جامعہ لاہور الاسلامیہ ملک بھر میں درس و تدریس میں سرگرم عمل ہیں۔ الحمدﷲ۔ اللہ عزوجل نے جامعہ لاہور الاسلامیہ کو یہ شرف بخشا کہ اس علم کی مزید اِشاعت کے لیے سرگرم عمل ہو، یہ سلسلہ رُشد قراء ات نمبر اسی کی ایک کڑی ہے۔ تاکہ علم قراء ات کو خواص تک ہی محدود نہ رکھا جائے بلکہ ملک بھر میں اس کی اِشاعت و تعارف ہو، اور وہ علم کہ جس کو بے فائدہ جان کر صرفِ نظر کیا گیا اس کا دوبارہ بھرپور اَحیاء ہوسکے۔ اللہ انہیں مزید جوش وجذبہ اور اِستقامت عنایت فرمائے۔ (آمین)
اس کاروانِ قراء ات کو مزید ترقی دینے کے لیے جامعہ لاہور الاسلامیہ میں اِنقلابی اِرتقائی سرگرمیاں جاری ہیں جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(١) قراء اتِ عشرہ کبریٰ ’ القراء ات العشر الکبریٰ عن طریق الطیبۃ‘ کا اِجراء
الحمدﷲ پاکستان میں پہلی بار قراء ات عشرہ عن طریق الشاطبیہ کے بعد قراء اتِ عشرہ عن طریق الطیبہ کا اِجراء کلیّۃ القرآن جامعہ لاہور الاسلامیہ کے زِیر اہتمام ہوچکا ہے۔ جس کی سرپرستی اُستاذ القراء قاری محمد اِبراہیم میرمحمدی﷾ اور استاذ القراء قاری محمد ادریس العاصم﷾ فرما رہے ہیں۔ جناب قاری اَنس نضر مدنی﷾ اور قاری حمزہ زیاد مدنی﷾ کی خصوصی کاوِش اور دن رات کی محنت بھی شامل ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مختصر تعارف قراء اتِ عشرہ کبریٰ
یہاں ہم قارئین کرام کو قراء اتِ عشرہ عن طریق الشاطبیہ اور قراء ات ِعشرہ عن طریق الطیبہ کا مختصر تعارف کرواتے چلیں:
رُشد قراء ات نمبر کے پہلے شمارہ میں قاری حمزہ زیاد مدنی﷾ نے اَہم سوالوں کے جوابات میں اس پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ قراء اتِ عشرہ عن طریق الشاطبیہ میں دس قاریوں کی قراء ات ہیں پھر ہر قاری سے روایت کرنے والے دو راوی ہیں اس طرح یہ کل ۲۰ روایات ہو جاتی ہیں۔ پھر ہر راوی کے دو طریق اور پھر ہر طریق سے روایت کرنے والے دو دو راویوں کو بھی جمع کیا گیا ہے جن کی کل تعداد ۸۰ تک پہنچتی ہے۔ اَب قراء اتِ عشرہ عن طریق الشاطبیہ میں ۰۲ راویوں کی رِوایات ہیں جبکہ قراء اتِ عشرہ عن طریق الطیبہ المعروف قراء اتِ عشرہ کبریٰ میں ۸۰ طرق (راویوں) کو جمع کیا گیا ہے۔
الحمدﷲ قاری اَنس نضر مدنی﷾ اور قاری حمزہ زیاد مدنی﷾ کی کاوشوں سے دنیا بھر میں اپنے تعددِ روایات کی وجہ سے بہت کم پڑھی جانے والی قراء ات، قراء ات عشرہ کبریٰ کا اِجراء (کلیّۃ القرآن جامعہ لاہور الاسلامیہ میں) ہوچکا ہے جس کا مستقل آغاز پاکستان میں پہلی بار ممکن ہوا ہے۔ علاوہ ازیں جامعہ لاہور الاسلامیہ، کلیّۃ القرآن کی پہلی کلاس میں اس سال ۶۵ طلباء کا داخلہ ہوا۔اللہ تعالیٰ ادارہ کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ (آمین)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
قراء اتِ عشرہ کبریٰ کا مسابقہ
طلباء میں قراء اتِ عشرہ من طریق جزری﷫ (عشرہ کبریٰ) کا ذوق اُجاگر کرنے کے لیے کلیّۃ القرآن کی دو سینئر کلاسز ثانیہ کلیہ اور ثالثہ کلیہ کے مابین ایک مسابقہ منعقد کیا گیا جس کا نصاب تمام قراء کے مکمل اصول و تحریرات پر مشتمل تھا۔ طلباء نے بھرپور ذوق شوق سے اس مسابقہ میں حصہ لیا۔ طلباء کی حوصلہ اَفزائی کے لیے ان میں تقریباً ۵۰۰۰ کے اِنعامات تقسیم کئے گئے۔ یاد رہے کہ یہی طلباء اس سے قبل کلیّۃ القرآن کے زِیر اِہتمام عشرہ صغریٰ میں مکمل قرآن پاک کا اِجراء کر چکے ہیں۔ (الحمدﷲ علی ذالک)
جامعہ لاہور الاسلامیہ کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ یہاں پورے قرآن کا قراء ات میں اجراء کروایا جاتا ہے جس سے طلبا میں اِجراء کی زبردست مہارت پیدا ہو جاتی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
جامعہ لاہور الاسلامیہ کی نئی بلڈنگ
مشہور کہاوت ہے کہ پانی اپنا راستہ خود بنا لیتا ہے۔ انتظامیہ جامعہ ہذا ایک عرصہ سے جامعہ کی توسیع کی خواہش مند تھی مگر کسی موزوں جگہ کا انتخاب نہیں ہوسکا تھا۔ دین کا کام کرنے والوں پر آزمائشوں اور پریشانیوں کا آنا بدیہی اَمر ہے مگر اِستقامت اِختیار کرنے پر اللہ تعالیٰ آسانیاں بھی مہیا فرماتے ہیں۔ الحمدﷲ ایک صاحبِ خیر جناب عتیق اَحمد خواجہ نے ۱۲ کنال میں البیت العتیق کے نام سے تعمیر شدہ مدرسہ دین کے لیے وقف کرتے ہوئے جامعہ لاہور الاسلامیہ کے نام لگوا دیا ہے تاکہ دین کا یہ کارواں بڑھتا ہی جائے۔ بَارَکَ اﷲُ فِيْ دِیْنِہٖ وَمَالِہٖ وَعِرْضِہٖ۔
نئی بلڈنگ اور اس کے انتظام و اِنصرام کی تفصیل درج ذیل ہے:
۴ کنال پر محیط ایک خوبصورت مسجد ہے۔ ۳۰ کمرے ، ۱۰ دفاتر اور ۱۰ اَساتذہ کی رہائشیں موجود ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اِصلاحی اَقدامات
اِنتظامیہ نے طلباء کی ضرورت کے پیش نظر وہاں جدید اور بہترین سہولیات مہیا کی ہیں۔ وافر اور صاف پانی کے حصول کے لیے ۶۰۰ فٹ گہرا ٹیوب ویل لگوایا، جس کی لاگت ۱۲ لاکھ روپے ہے۔ ۳۰۰ طلباء کے لیے چارپائیوں کا اِنتظام کیاگیا ہے، جس پر ۴ لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ تمام طلباء کے لیے ۱۰۰ اَلماریاں بنوائی گئی ہیں، جن پر تقریباً ۸لاکھ روپے خرچ ہوا۔ جامعہ میں مزید ایک تجوید کے اُستاذ کی تقرری بھی کی گئی ہے جو کہ جامعہ کے ہی فاضل سبعہ عشرہ ہیں۔ اللہ ان سے زیادہ سے زیادہ دین کا کام لے۔ (آمین)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
بین الجامعتین طلباء کی تقسیم اور اس کی انتظامیہ کا تقرر
اب مسئلہ طلباء کی تقسیم کا تھا کہ کن طلباء کو البیت العتیق کیمپس میں بھیجا جائے اور کن کو گارڈن ٹاؤن کیمپس میں ہی رکھا جائے۔ بالآخر یہ طے پایا کہ طلباء کا تقسیمی عمل ثانوی اور کلیہ کلاسز کے لحاظ سے کیا جائے۔ چنانچہ ثانوی کلاسز کو البیت العتیق کیمپس میں اور کلیہ کلاسز کو گارڈن ٹاؤن کیمپس میں ہی رکھاگیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اِنتظامیہ کا تقرر
ڈاکٹر حافظ حسن مدنی﷾ کو جامعہ لاہور الاسلامیہ( رحمانیہ) جبکہ قاری حمزہ زیاد المدنی﷾کو جامعہ لاہور الاسلامیہ (البیت العتیق) کا مدیر مقرر کیا گیا ہے۔ اورحافظ انس نضر مدنی﷾کو مجلس تحقیق الاسلامی ماڈل ٹاؤن میں اِنچارج کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اللہ عزوجل انہیں اَپنی اَپنی ذِمہ داریوں کو کماحقہ نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور دین کا زیادہ سے زیادہ کام لے۔ (آمین)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
جامعہ لاہور الاسلامیہ( رحمانیہ) میں اِصلاحی پروگرام
قارئین بخوبی جانتے ہیں کہ جامعہ لاہور الاسلامیہ دین و دنیا کے امتزاج میں اَپنی مثال آپ ہے۔ معاملہ تعلیم کا ہو یا جدید سہولیات مہیا کرنے کا جامعہ الحمدﷲ کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں رہا بلکہ جدید تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے جس قدر ممکن ہو سکا اعلیٰ سے اعلیٰ ترقیاتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا ہے۔
 
Top