• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اخفائے جرم

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فَجَعَلْنٰھَا نَكَالًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہَا وَمَا خَلْفَہَا وَمَوْعِظَۃً لِّلْمُتَّقِيْنَ۝۶۶ وَاِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِہٖٓ اِنَّ اللہَ يَاْمُرُكُمْ اَنْ تَذْبَحُوْا بَقَرَۃً۝۰ۭ قَالُوْٓا اَتَتَّخِذُنَا ھُزُوًا۝۰ۭ قَالَ اَعُوْذُ بِاللہِ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْجٰہِلِيْنَ۝۶۷ قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَّنَا مَا ہِىَ۝۰ۭ قَالَ اِنَّہٗ يَقُوْلُ اِنَّہَا بَقَرَۃٌ لَّا فَارِضٌ وَّلَا بِكْرٌ۝۰ۭ عَوَانٌۢ بَيْنَ ذٰلِكَ۝۰ۭ فَافْعَلُوْا مَا تُؤْمَرُوْنَ۝۶۸
پھرہم نے اس (واقعہ) کو ان کے لیے جو اس وقت تھے اور ان کے پیچھے آنے والوں کے لیے عبرت اور ڈر نے والوں کے لیے نصیحت ٹھہرایا۔(۶۶) اور جب موسی ٰعلیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا تمھیں حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو۔ انھوں نے کہا کیا تو ہم سے ٹھٹھا کرتا ہے ؟ وہ بولا۔ اللہ کی پناہ اس سے کہ میں جاہلوں میں سے ہوں۔(۶۷) انھوں نے کہا کہ اپنے رب کو پکار کہ وہ ہم سے بیان کرے کہ وہ کیسی(گائے) ہے ۔ اس نے کہا ۔وہ (خدا) کہتا ہے کہ وہ (گائے) نہ بوڑھی ہے نہ بچہ ہے ۔ اس (عمر) کے درمیان ہے ۔ جو ان پس جو تمھیں حکم ہوا ہے تم کرو۔۱؎(۶۸)
بنی اسرائیل کی قوم میں جہاں صدہا عیوب پیدا ہوگئے تھے وہاں سب سے بڑا عیب اخفائے جرم کا جذبہ تھا اور ظاہر ہے اس کا مطلب صاف صاف یہ ہے کہ قوم میں احساس گناہ نہیں رہا اور وہ بدمذہبی کے اس دور میں سے گزررہی ہے جس کی اصلاح از بس دشوار ہے ۔ بائبل میں لکھا ہے کہ جب کوئی شخص قتل ہوجاتا اور اس کے قاتل کا کوئی پتہ نہ چل سکتا توپھر وہ ایک بیل ذبح کرتے اور اس کے خون سے ہاتھ دھوتے۔ قاتل اگر اس جماعت میں ہوتا تو وہ اس سے انکار کردیتا۔ خیال یہ تھا کہ قاتل اگر دھوئے گا تو وہ ضرور نقصان اٹھائے گا۔ یہ کوئی شرعی بات نہ تھی۔ محض ان کا وہم تھا۔ جس پر ان کو یقین تھا۔ جس طرح جاہل قوموں کے معتقدات ہوتے ہیں کہ ان کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی، تاہم اس پر سختی سے عمل کیاجاتا ہے ۔ جب بنی اسرائیل میں سے ایک شخص قتل ہوگیا اور انھوں نے عمداً اخفائے جرم کی ٹھان لی تو اللہ تعالیٰ نے ان کے مسلمہ قانون کے مطابق بیل ذبح کرنے کا حکم دیا۔ اس پر چونکہ ان کے دلوں میں چور تھا۔ اس لیے حیلے تراشے۔ بار بار سوال کیا۔ بیل کس طرح کا ہو۔ کیا رنگ ڈھنگ ہو۔ کس نوع کا ہو۔ نیت یہ تھی کہ کسی طرح بات آئی گئی ہوجائے۔ حدیث میں آتا ہے کہ اگر وہ کوئی سا بیل ذبح کردیتے تو منشائے الٰہی کی تکمیل ہوجاتی مگر یہ سب تفاصیل تو اس لیے پوچھی جارہی تھیں کہ عمل کی نوبت ہی نہ آئے۔ اس طرز عمل میں باریک اشارہ اس طرف بھی ہے کہ وہ قومیں جن میں تفصیل طلبی کا جذبہ پیدا ہوجائے وہ عمل سے محروم ہوجاتی ہیں۔ جب تک مذہب اپنی سادہ حالت میں رہے لوگوں میں جوش عمل موجود رہتا ہے اور جب ہربات ایک معمہ بن جائے،ہرمسئلہ ایک مستقل بحث قرار پائے اس وقت عمل کے لیے طبیعتوں میں کوئی جذبہ موجود نہیں رہتا۔

بہرحال بنی اسرائیل آخر مجبور ہوگئے ۔بیل ذبح کرنا پڑا اور معجزانہ طورپر بیل کے لمس سے وہ مقتول زندہ ہوگیا اور اس نے قاتل کا پتہ بتادیا۔

اس معجزہ نے حکیمانہ طورپر انسان کی نفسیات پرروشنی ڈالی کہ وہ حتی الوسع جرائم کے باب میں اخفاسے کام لیتا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی بتلایا کہ فطرت ہمیشہ مجرم کو بے نقاب کرکے رہتی ہے ۔گویا جرم وگناہ میں اور علام الغیوب خدا کے بتائے ہوئے منصفانہ قوانین میں ایک جنگ برپا ہے۔ ناممکن ہے کوئی گناہ سرزد ہو اور فطرت کی طرف سے ان پر سزا نہ ملے۔

ان آیات سے معلوم ہوا کہ استہزاء علم ومتانت کے شایان شان نہیں، البتہ مزاح جو پاکیزہ ہو جس سے کسی کا دل نہ دکھے اور جو خلاف واقع نہ ہو،جائز ہے۔

۱؎ فَافْعَلُوْا مَاتُؤْمَرُوْنَ کا مقصد یہ ہے کہ ان کو صحیح مذہب سے متعارف کرایاجائے۔ انھیں بتایاجائے کہ مذہب کی اصل روح تسلیم ورضا ہے ۔ جرح ونقد نہیں۔ ایک دفعہ ایک نظام عمل کو مان لینے کے بعد صرف عمل کے لیے گنجائش رہ جاتی ہے ۔پس تم سے بھی یہی مطالبہ ہے ۔
حل لغات
{بَقَرَۃٌ} گائے اور بیل۔ {ہُزُوًا} مذاق۔{فَارِضٌ} عمررسیدہ{ عَوَانٌ} جوان۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُہَا۝۰ۭ قَالَ اِنَّہٗ يَقُوْلُ اِنَّہَا بَقَرَۃٌ صَفْرَاۗءُ۝۰ۙ فَاقِعٌ لَّوْنُہَا تَسُرُّ النّٰظِرِيْنَ۝۶۹
وہ بولے۔ ہمارے لیے اپنے رب کو پکار کہ ہم سے بیان کرے کہ اس کا رنگ کیسا ہے؟ وہ بولا(خدا) کہتا ہے کہ وہ گائے زرد گہرے رنگ کی ہے ۔ دیکھنے والوں کو اچھی معلوم ہوتی ہے ۔(۶۹)
۱؎ اصل میں ایک ہی واقعہ ہے لیکن قرآن حمید نے کچھ اس طرح ذکر فرمایا ہے کہ شبہ ہوتا ہے کہ شاید دو الگ الگ قصے ہیں۔
حل لغات
{لَوْنٌ} رنگ {صَفْرآءُ} زرد۔{فَاقِعٌ} گہرا۔واضح۔صاف۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَّنَا مَا ہِىَ۝۰ۙ اِنَّ الْبَقَرَ تَشٰبَہَ عَلَيْنَا۝۰ۭ وَاِنَّآ اِنْ شَاۗءَ اللہُ لَمُہْتَدُوْنَ۝۷۰ قَالَ اِنَّہٗ يَقُوْلُ اِنَّہَا بَقَرَۃٌ لَّا ذَلُوْلٌ تُثِيْرُ الْاَرْضَ وَلَا تَسْقِى الْحَرْثَ۝۰ۚ مُسَلَّمَۃٌ لَّا شِيَۃَ فِيْہَا۝۰ۭ قَالُوا الْٰٔنَ جِئْتَ بِالْحَقِّ۝۰ۭ فَذَبَحُوْھَا وَمَا كَادُوْا يَفْعَلُوْنَ۝۷۱ۧ وَاِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْتُمْ فِيْہَا۝۰ۭ وَاللہُ مُخْرِجٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ۝۷۲ۚ فَقُلْنَا اضْرِبُوْہُ بِبَعْضِہَا۝۰ۭ كَذٰلِكَ يُحْىِ اللہُ الْمَوْتٰى۝۰ۙ وَيُرِيْكُمْ اٰيٰتِہٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۝۷۳
انھوں نے کہا۔ ہمارے لیے اپنے رب کو پکار کہ ہم سے بیان کرے کہ یہ کیسی ہے ؟ ہمیں گایوں میں شبہ پڑگیا ہے۔ اور اگراللہ نے چاہا تو ہم راہ پالیں گے۔(۷۰) اس نے کہا۔ وہ فرماتا ہے کہ وہ گائے محنت والی نہیں کہ باہتی ہو زمین کو یا پانی دیتی ہو کھیت کو۔ بدن سے پوری (تندرست) ہے ۔ اس میں کوئی داغ نہیں۔ وہ بولے اب تو ٹھیک بات لایا۔ پھر انھوں نے اس کو ذبح کیا اور لگتے نہ تھے کہ ذبح کریں گے ۔(۷۱)اور جب تم نے ایک شخص کو مارڈالا تھا اورپھر لگے تھے ایک دوسرے پر(جرم) دھرنے اور اللہ اس بات کونکالنے والا تھا جسے تم چھپاتے تھے۔(۷۲)پھر ہم نے کہا کہ اس گائے کے ایک ٹکڑے سے اس (مردے) کو مارو۔ اسی طرح اللہ مردوں کو جلاتا ہے اور تمھیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے ۔ شاید کہ تم سمجھو۔۱؎ (۷۳)
۱۔ اس طرز بیان کو اختیار کرنے کی حکمت یہ ہے کہ بنی اسرائیل کی دوبہت بری عادتوں پر بالتفصیل روشنی پڑ سکے اور یہ معلوم ہوسکے کہ ان میں یہ دونوں مرض بالاستقلال موجود ہیں۔ ایک بلاوجہ بلا ضرورت تفاصیل میں جانے کا۔ دوسرے اخفاء جرم کا۔ آیات کے پہلے حصے کو اس بات پر ختم کیا کہ وماکادو ایفعلون کہ وہ کسی طرح بھی عمل پر آمادہ نہ تھے۔

دوسرے حصہ کے آخر میں فرمایا۔ وَیُرِیْکُمْ ٰ ایٰتِہٖ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُوْنَ۔ کہ خدا اپنے نشان تمھیں دکھاتا ہے تاکہ تم جان لو۔ غرض یہ ہے کہ ایک طرف تو ان کی حیلہ جوئی اور کسل اور تساہل فی الدین کو بے نقاب کیاجائے اور دوسری طرف اخفائے جرم اور اللہ کے قانون پر روشنی ڈالی جائے کہ جرائم بجائے خود اعلانِ اعتراف کی دوسری شکل ہے ۔
 
Top