• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اخلاص رحمن کی صفت = جنت میں محل =اخلاص ایک تہائی قرآن

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
الإخلاص صفة الرحمن = قصر في الجنة =الإخلاص ثلث القرآن



اخلاص رحمن کی صفت = جنت میں محل =اخلاص ایک تہائی قرآن*

***

الإخلاص صفة الرحمن

عن عائشة رضي الله عنها : أن النبي صلى الله عليه وسلم بعث رجلاً على سرية وكان يقرأ على أصحابه في صلاته فيختم بقل هو الله أحد ، فلما رجعوا ذكروا ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال : ( سلوه لأي شئ يصنع ذلك ؟ ) فسألوه فقال : لأنها صفة الرحمن وأنا أحب أن أقرأ بها . فقال النبي صلى الله عليه وسلم : ( أخبروه أن الله يحبه ) . (159/160/ الصحيح المسند من أذكار اليوم والليلة)


اخلاص رحمن کی صفت*
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو ایک چھوٹے لشکر کا سردار بنا کر بھیجا۔ وہ اپنے لوگوں کے ساتھ نماز میں قرآن کریم تلاوت کرتا تھا پھر آخر میں قل ھو اللہ احد پڑھتا تھا۔ لوگوں نے یہ بات حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس شخص سے دریافت کرو وہ شخص کس وجہ سے اس طریقہ سے کرتا ہے؟ لوگوں نے اس شخص سے دریافت کیا تو اس شخص نے جواب دیا کہ سورت قل ھو اللہ احد میں اللہ کی صفت ہے اس وجہ سے مجھ کو اس سورت کا پڑھنا بہت عمدہ معلوم ہوتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اس سے کہہ دو کہ اللہ اسے دوست رکھتا ہے( ترجمہ سنن نسائی سے لیا گیا ہے )


*الإخلاص ثلث القرآن

عن أبي سعيد الخدري رضى الله عنه قال : قال النبي صلى الله عليه وسلم لأصحابه : ( أيعجز أحدكم أن يقرأ ثلث القرآن في ليلة ؟ ) فشق ذلك عليهم وقالوا : أينا يطيق ذلك يا رسول الله ؟ فقال : ( الله الواحد الصمد ثلث القرآن


اخلاص ایک تہائی قرآن
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ تم میں سے کوئی تہائی قرآن پڑھنے سے رات بھر میں عاجز ہوجاتا ہے، تو صحابہ کو یہ مشکل معلوم ہوا اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ! اتنی طاقت کس میں ہے، آپ نے فرمایا سورت اخلاص جس میں اللہ واحد الصمد کی صفات درج ہیں، تہائی قرآن کے برابر ہے۔
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 7 فضائل قرآن
*قصر في الجنة


عن أنس الجهني صاحب رسول الله صلى الله عليه وسلم : عن النبي صلى الله عليه وسلم قال : ( من قرأ ( قل هو الله أحد ) حتى يختمها عشر مرات بنى الله له قصراً في الجنة ) . (السلسلة الصحيحة 589)
*جنت میں محل
صحابی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدنا انس جھنی روایت کرتے ہیں رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو سورہ اخلاص دس بار پڑھے اللہ مالک الملک اُس کے لیے جنت میں
محل بنا دیتے ہیں۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے ♥ ♥ ♥
 
Top