• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ادرک کی چائے

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ابتسامہ :)
ضرور کوشش کیجئے ارسلان بھائی، اور چائے کیسی بنی ہے وہ بھی بتا دینا.
عامر بھائی میں آپ کو کیوں بتاؤں۔۔۔۔ آپ کے پاس تو چائے بنا کر دینے والی ہے۔
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
ہمارے گھر سردیوں میں صرف دودھ والی چائے میں ادرک کا استعمال ہوتا ہے۔
ہماری بہن نے چائے کی جو ترتیب بتائی ہے وہ وزن کو بھی کم کرتی ہے خاص کر پیٹ کے موٹاپے کو کنٹرول کرتی ہے۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام علیکم ،
ادرک کی چائے سال بھر پی جا سکتی ہے۔ہاں گرمیوں میں ادرک کی مقدار کم کر ک اس کو باآسانی پیا جا سکتا ہے۔ادرک کی یہ چائے آزمودہ ہے اور یہ واقعی گلے کے لیے اچھی ہے کیونکہ اس میں لیموں اور شہد بھی ہے ۔
بہن اس کے سائیڈ افیکٹ کے بارے میں بھی بتادیں اور کیا یہ بلڈ پریشر کے مریض اور گرم مزاج والے افراد بھی استعمال کرسکتے ہیں ؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جسے بلغم کی بیماری ہو اسے کسی سپیشلسٹ ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے اس چائے سے افاقہ نہیں ہو گا بلکہ مزید نقصانات ھیں یہ چائے کبھی کبار نزلہ زکام کو کنٹرول کر سکتی ھے بلغم کی بماری کو نہیں، جس خوراک سے جسم میں خون بننا چاہئے اس سے بلغم بنتا ھے جو بہت سے بیمایوں کی جڑ ھے۔ اگر عمر ٢٠ سے ٤٠ کے اندر کی ھے تو پھر اس بیماری کا علاج ہونا بہت ضروری ھے۔

باقی جس طرح اس چائے پر سسٹر فرما رہی ہیں اس کے بعد میں مزید لکھنے سے قاصر ہوں ڈر ھے کہیں وہ ناراض نہ ہو جائیں۔

والسلام
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہن اس کے سائیڈ افیکٹ کے بارے میں بھی بتادیں اور کیا یہ بلڈ پریشر کے مریض اور گرم مزاج والے افراد بھی استعمال کرسکتے ہیں ؟
السلام علیکم ،
شاہد بھائی آپ سے معذرت ہے کہ میں اتنا علم نہیں رکھتی ہوں کہ یہ چائے بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے یا نہیں ، تاہم میری رائے کے مطابق گرم مزاج والے اس چائے کا استعمال نہ کریں۔جزاک اللہ
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم

جسے بلغم کی بیماری ہو اسے کسی سپیشلسٹ ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے اس چائے سے افاقہ نہیں ہو گا بلکہ مزید نقصانات ھیں یہ چائے کبھی کبار نزلہ زکام کو کنٹرول کر سکتی ھے بلغم کی بماری کو نہیں، جس خوراک سے جسم میں خون بننا چاہئے اس سے بلغم بنتا ھے جو بہت سے بیمایوں کی جڑ ھے۔ اگر عمر ٢٠ سے ٤٠ کے اندر کی ھے تو پھر اس بیماری کا علاج ہونا بہت ضروری ھے۔

باقی جس طرح اس چائے پر سسٹر فرما رہی ہیں اس کے بعد میں مزید لکھنے سے قاصر ہوں ڈر ھے کہیں وہ ناراض نہ ہو جائیں۔

والسلام
السلام علیکم ،
نہیں کنعان بھائی مائنڈ نہیں کرتی۔دراصل یہ چائے میری بھی آزمودہ ہے ، اور اس سے افاقہ ہوتا ہے ، لیکن ہر انسان کو ایک ہی چیز موافق نہیں آتی کیونکہ مزاج کا فرق ہے۔اسی طرح بعض افراد کو ٹھنڈی چیزیں موافق آتی ہیں اور بعض کو گرم ، اور جہاں تک بلغم کا تعلق ہے یقیناً ڈاکٹر کو دکھانا چاہیئے ، لیکن جن افراد کے معدہ میں جلن ، تیزابیت اور گرمی رہتی ہے ان کے گلا بھی متاثر رہتا ہے ، اس لیے سب سے پہلے اس مسئلے سے نبٹنا چاہیئے۔جزاک اللہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سلیمانی چائے۔

السلام علیکم

بھائی صاحب اگر جسم میں کوئی کمزوری یا زیادتی ہو تو پھر اپنی خوراک پر ہمیشہ توجہ دینی چاہیئے اور اس پر معلومات حاصل کرنی چاہئے تاکہ جو بھی کھائیں پیئیں اس پر علم ہو کہ کہیں یہ میری بیماری کو مزید تو نقصان نہیں دے گی۔

میں اس بات کی طرف نہیں آنا چاہتا تھا مگر اشارہ سے سمجھ لیں، گرم چیزیں عورتوں کے لئے فائدہ مند ہیں اور مرد کے لئے نقصان دہ، مگر منع نہیں ایک مقدار میں کبھی کبھی استعمال کیا جا سکتا ھے روٹین میں ہر روز نہیں۔ اگر آپا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ھے اور گرم مزاج بھی ہیں اور گرمیوں کے دن بھی ہیں تو آپ اسے بنا کر پینے کا تجربہ کر سکتے ہیں شائد آپ کا دل ہی نہ مانے پینے کو، اگر مانے تو پی لیں۔ جیسا عبدالرحمن بھائی نے لکھا ھے خلاصہ کہ جسم میں اگر کسی چیز کی کمی ہو تو خود بخود کوئی ایسی ہی چیز کھانے یا پینے کو دل کرتا ھے جس کی جسم میں کمی ھے۔ اور اسی طرح جمسانی کمزوری اور موسم کے مطابق گرم چیز کھانے کو دل نہیں بھی کرتا۔ مگر مرغن اور مصالحہ دار غزائیں کچھ بھی ہو کھانے کو دل کرتا ہی ھے منع نہیں ہوتا انسان۔ اس لئے اس پر آپکا اپنا زور ھے کہ آپ اس سے کس طرح پرہیز کر سکتے ہیں۔

اس چائے پر تھوڑی معلومات فراہم کرتا ہوں۔

تصویر میں ٤ چیزیں دکھائی گئی ہیں۔

کپ میں چائے کی پتی کا قہوہ جس کا رنگ قلیجی یا کالے کی بجائے پیلا ھے ہو سکتا ھے اس طرح سمجھنے میں مشکل ہو اس کا بھی ذکر کروں گا۔

ادرک کا جو کٹا ہوا پیش ھے وہ اسطرح نہیں بلکہ ماچس کی تیلیاں جیسی ہوتی ہیں اسطرح کٹے ہوئے پیس ڈالنے ہیں۔

لیموں کے دو چمچ زیادہ ہیں اس سے چائے کا ذائقہ ختم ہو جائے گا اور کھٹاس زیادہ ہو جائے گی اس لئے دیکھ کر چند قطروں کی شکل میں ڈالیں۔ پتی کا رنگ اگر کپ میں پتی ڈالنے سے نکالیں گے تو پھر قلیجی مائل ہو گا اور اگر کیتلی میں خوب گرم کر کے نکالیں گے تو کالا مائل نکلے گا اور یہ ابتدا میں یہ چائے پینی مشکل ہو گی اس لئے اس میں لیموں ڈالا جاتا ھے جس کی تیزابیوت و کیمیلی اثر سے پتی کا رنگ پیلا ہو جاتا ھے اور کڑواہٹ بھی ختم ہو جاتی ھے اس لئے دونوں صورتوں میں الگ الگ علاج کے لئے پیا جاتا ھے۔

شیہد اگر اصلی ہو تو مفید ورنہ شیشی والی شہید اور چینی ایک برابر ھے۔

گرم پانی کپ میں ڈالیں اور پھر اس کے بعد چائے کی پتی ڈال کر اسے خوب ہلائیں خیال رہے شیہد یا چینی ساتھ نہیں ڈالنی ورنہ پتی کا رنگ برابر نہیں نکلے گا۔
پتی کا جب کپ میں رنگ نکل آئے تو اس کے بعد شیہد ملا کے اسے مکس کر لیں اگر نزلہ کی شکایت ھے تو پھر لیموں ڈالیں اور پیتے وقت کپ منہ کے قریب ہی رکھیں اور ناک سے سانس لیں نزلہ کو جلد افاقہ ہو گا۔

ادرک ڈالنے سے یہ چائے بہت گرم ہو جاتی ھے اور آپکو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ ایک نارمل انسان کا معدہ کا درجہ حرارت ایسٹیمیٹڈ ٩٨ ڈگری فارن ہیٹ ہوتا ھے۔ اس لئے کبھی کبار ہی اسے پیئیں عادت بنائیں گے تو شائد آپکا دل چند دنوں بعد ویسے ہی نہ کرے۔

والسلام
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
میں نے ادرک کی چائے اور ادرک جنتیوں کی غذا سے متعلق دھاگہ اس لیے ہی بنایا ہے تاکہ ہم سب کو اس کی افادیت کا علم ہو سکے۔ادرک اللہ کی محبوب چیز ہے اور میری رائے کے مطابق یہ یقیناً فائدہ مند ہے۔تبھی یہ جنتیوں کی غذا ہے۔میں اس سلسلے میں زیادہ بحث نہیں کروں گی۔








طبی اور دوائی اعتبار سے ادرک ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ یہ ہاضمے کی قوت کو تیز کر تی ہے ، ریاح خارج کر تی ہے، اسی لئے اسے اکثر امراض معدہ میں استعمال کر تے ہیں۔ یہ خاص طور پر شراب نو شی کی وجہ سے ہو نے والی ہضم کی خرابیوں کو دور کرنے میں بہت مفید ثابت ہو تی ہے۔
ادرک بلغمی مزاج والوں کے لئے بہت مفید ہو تی ہے ۔مرض سنگرہنی(Spurue) میں اسے پو رے اعتماد کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس مرض میں آنتیں بہت کمزور ہو جاتی ہیں ان کی دیواریں پتلی پڑ جاتی ہیں اور ان پر کہیں کہیں سطحی زخم بن جاتے ہیں ۔ اس مرض میں سونٹھ کو گھی میں سرخ کرکے اس کا سفوف چھاچھ کے ساتھ دن میں تین بار کھلانا مفید ہو تا ہے۔ ادرک کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے نمک چھڑک کرکھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے۔ پیٹ میں بھرے ریاح خارج ہو جاتے ہیں اور قبض بھی دور ہو جاتا ہے۔ اس کا تیل گٹھیا اور سردی کے دردوں کے لئے مفید ہو تا ہے۔
ادرک کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے نمک چھڑک کرکھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے۔ پیٹ میں بھرے ریاح خارج ہو جاتے ہیں اور قبض بھی دور ہو جاتا ہے۔ اس کا تیل گٹھیا اور سردی کے دردوں کے لئے مفید ہو تا ہے۔
بلغمی امراض میں ادرک کے تازہ رس میں تھوڑا شہد ملا کر چاٹنے سے سینہ اور گلا بلغم سے صاف ہو جاتا ہے ۔ اسی مرکب کو گرم پانی میں ملا کر پینے سے بھی نزلہ ، کھانسی، گلے کی خراش اور درد کو آرام ہو جاتا ہے۔ سردی کم ہو جاتی ہے ۔ ادرک کا استعمال جسم میں حرارت پیدا کر تا ہے۔ تھوڑی سی ادرک یا سونٹھ گڑ میں ملا کر کھانے سے جسم میں حرارت کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ سردیوں میں اس کی چائے میں اس کا رس شامل کر کے پینے سے خوش گوار حرارت کا احساس ہو تا ہے۔
قے اور متلی کے لئے ادرک کا تنہا یا دیگر اجزا کے ساتھ استعمال بہت مفید ہو تا ہے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ادرک کے ٹکڑے توے پر ہلکے سینک کر اور تھوڑا نمک لگا کر چوسے جائیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس کے رس میں ہم وزن پو دینے اور لیموں کا رس شہد میں ملا کر دھیمی آنچ م پر گاڑھا کر لیں اور تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں۔​
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سسٹر اس دھاگہ کو الگ سے لگا لیتیں تو بہتر تھا اس کا ادرک والی چائے سے موازنہ نہیں ہو سکتا، ادرک کا قرآن مجید میں ذکر ھے میں ادرک کے اس ذکر اور اس کی خصوصیات سے انکار نہیں کر رہا اور نہ ہی ادرک ملی چائے پینے سے کسی کو منع کر رہا ہوں ایک تندرست اور کسی بھی مرض میں مبتلا ہونے پر ادرک والی چائے پر اس کی خصوصیات پیش کی ہیں، ہر چیز کے دوسری چیزوں کے ساتھ ملنے سے رنگ شکل اور خصوصیات بدلتی ہیں۔

کلونجی جس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ھے، جسے پاکستان میں اگنور کیا جاتا ھے مگر انڈیا میں یہ ہر کھانے میں ڈالی جاتی ھے اور بہت مقدار میں، جو عرب ممالک میں ہیں انہوں نے مالباری کیفے سے کبھی کھانا تو شائد نہ کھایا ہو مگر چائے پینے کے بہاںہ وہاں انہوں نے انڈین کے کھانے دیکھے ہونگے، جو کلونجی کے بغیر کوئی کھانا نہیں بناتے۔

ایک صحت مند انسان بھی اگر ضرورت سے زیادہ دودھ پی لے تو جسم کو اس سے جتنے وٹا من چاہئے ہوتے ہیں وہ اس سے لے لیتا ھے باقی دودھ معدہ کے ٹمپریچر سے خراب ہو جاتا ھے جو معدہ کی خرابی کا باعث بنتا ھے۔

سسٹر آپکی ادرک بنی چائے بہت اچھی ھے اور جیسا طویل مراسلہ یہاں لگایا ھے اسے کسی جواب میں پیش نہ کریں بلکہ ایسی معلومات الگ الگ دھاگہ میں پیش کریں۔

والسلام
 
Top