• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ارتقا کی سائنس سمجھیں

شمولیت
جون 01، 2017
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
20
ارتقا کی سائنس سمجھیں

ارتقا کا معنی ہے، بندر کا انسان بننا ، یہ ایسا ہی ہے،جیسے میں اپنے ایک عظیم دوست ''س،ڈ ''سے کہا کرتا ہوں ، انسان بن انسان!
پیارے بچو یہ جو بندر انسان ہوا ، جنوبی افریقہ میں پایا جاتا تھا،
اس کا نام آسٹرالو پیتھی سیز تھا۔
Aistralopithecus
(اس کا ترجمہ س،ڈ یوں کرتے ہیں، ارتقا زدگان کا اصل ابا یعنی افریقی بندر)
یہ بندر قبیلے کا چوہدری تھا، اس کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام ہومو ہیبلیس رکھا گیا۔
Homo habilis
(بقول : س،ڈ ، پیور حرامی)
یہ صاحب پیدا کیا ہوئے ، تمام محلے کے بندروں نے شور کردیا کہ کسی بھی صورت یہ آسٹرالوپیتھی سیز صاحب کی اولاد نہیں ہوسکتا، نہ تو اس کی شکل ان سے ملتی ہے ، نہ حرکتیں اور نہ ہی ڈی این اے، ویسے تو ڈی این اے میں اتنا خا ص فرق نہیں تھا، (بس انیس اور ایک سو انیس کا فرق تھا)لیکن پھر بھی بعض بد خواہوں کو منوانا بڑا مشکل ہوتا ہے۔
اور کوئی کیسے یقین کر تا، خود آسٹرا جی کو اطمینان نہیں تھا،سو انہوں نے اپنی بیوی پر شک کا اظہار کردیا ، مگراس بیچاری کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ تو آپ سمیت کسی بھیج جاندار کا ناجائز تعلق قائم نہیں ہوا۔میں تو اس سلسلے میں حکیم ڈارون سے آپ کا علاج کروانا چاہتی تھی، مگر آپ!
ہائے نی میں مر گئی ، اتنا بڑا الزام مجھ عفیفہ پر۔
یہ کلمو ہا پتہ نہیں کتھوں آگیا، ارتقا نیوز کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ خو د آسٹرا جی کی پیدائش سے دس سال قبل ہومو جی کوٹھے پہ چڑھ کر گنڈیریاں چوپتے ہوئے پائے گئے ہیں۔(دروغ بر گردن محقق)
خیر ہومو پلتا بڑھتا ،طعنے مینے جھیلتا، ایک نوجوان رعنا کے طور پر متعارف ہوا۔
ایویں چند لاکھ سال بعد کی بات ہے، کہ ہومو جی کے ہاں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا اور ہومو ٹو نے جنم لیا ۔
Homo erectus
ہومو خود حیران کہ ابھی پچھلے ہفتے تو حکیم صاحب نے بتایا کہ آپ شادی کے قابل نہیں، بلفظ دیگر آپ خچر ہیں، بلفظ دیگر آپ مرزا غلام احمد قادیانی ہیں،یعنی آپ کے ہاں اولاد کا پیدا ہونا ممکن ہی نہیں۔
پھر ہومو ٹو کہا ں سے آگئے، حکیم ڈارون سے دوبارہ رجوع کیا تو ایک بہت پتے کی بات انہوں نے کہی ، فرمایا :
پتہ نہیں بھایا اے تے مینوں وی نہیں پتہ، پر پتر اے تواڈا ای اے۔
(معلوم نہیں بھائی صاحب، لیکن بیٹا یہ آپ ہی کا ہے۔)
ہوموٹو کی آمد کے بعدآسٹرا جی کی اولاد چہار دانگ عالم میں پھیل گئی، ہوموٹو کے ہاں جو پہلا بچہ پیدا ہوا اس کا نام خاندانی حکیم چارلس ڈارون کے نام پر رکھا گیا تاکہ کیوں کہ جس طرح ہومو جی کی پیدائش پر ڈارون صاحب نے قول فیصل سے مسئلہ حل کر دیا تھا کوئی اور ان کی جگہ ہوتا تو کبھی نہ کر پاتا ۔
اس کے بعد تو گویا لائنیں لگ گئیں، (بقول س،ڈ جتنی تعداد میں یہ پیدا ہو رہےہیں،اس سے معلوم ہوتا کہ باندر کے بچے تو یہ بالکل بھی نہیں،جناب ٹومی صاحب ایم این اے اگر دعوی کر دیں تو شاید مان لیا جائے۔)
بعد میں یہ خاندان دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، ایک پلٹ ڈان مین کہلایا ،یعنی باندر کی اولاد۔
)Piltdown man)
یہ روس وغیرہ میں آباد ہیں۔
اور دوسرا نبراسکا مین کہلایا، یعنی سور کی اولاد
(nibraskaman)
یہ لوگ اب دنیا کے بہت سے خطوں میں پائے جاتے ہیں، ان کی حرکات و سکنات سے لگتا کہ ان کے آباو اجداد سچی مچی باندر تھے،بعض مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بعض ڈوگیز والی خوبیاں بھی ان میں در آئی ہیں، ہڈی یعنی تیل کی طرف زبان للچائے رکھنا، بھوک میں اسلام پر بھونکنا اور رل مل کے بھونکنا ،خیر یہ تو رہا ان کے سر ، ہمارا مقصد سائنس کی تعلیم عام کرنا ہے، امید ہے ہمارے قاری ارتقا کی سائنس کو اچھی طرح سمجھ چکے ہوں گے ،اجازت چاہتا ہوں۔
آپ کا خیر اندیش: حماد اثری

 
Top