• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اردو مر چکی ہے !!

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
ابھی حال حال کی بات ہے کہ اتوار کا دن تھا اور میں صبح صبح پاس والی گلی سے گذر رہا تھا۔ اسی گلی میں ایک میرے ایک شناسا نصیر پاشا کا گھر ہے جو ایک خانگی ڈگری کالج میں اردو کے لیکچرر ہیں ان کے دیوان خانہ کا دروازہ کھلا تھا اور وہ دروازے کی چوکھٹ پر کھڑے تھے۔ انہوں نے مجھے دیکھتے ہی کہا "آئیے۔ تشریف لائے۔ مصافحے کے بعد انہوں نے مجھے بٹھایا اور میرے ہاتھ میں انگریزی اخبار تھماکر اندر چلے گئے البتہ جانے سے پہلے انہوں نے اتنا ضرور کہا، میں ابھی آیا۔

ان کے اندر چلے جانے کے بعد میں نے کمرے کا جائزہ لیا۔ کھڑکی سے لگے ہوئے میز پر جھکا ہوا ان کا لڑکا کچھ پڑھ رہا تھا۔
"کون سی کلاس میں پڑھتے ہو؟" اُس سے میں نے پوچھا۔
"انٹر فرسٹ ایر میں" جواب ملا۔
"ویری گڈ" میں نے کہا، بہت پیارے ہو، اور ذہین بھی لگتے ہو لیکن یہ بتاؤ کہ تمہاری سکنڈ لینگویج کیا ہے؟ میں نے دوسرا سوال کیا۔
سنسکرت۔
سنسکرت؟ میں نے چونک کر پوچھا۔
مگر کیوں؟ کیا تمہارے کالج میں اردو کی پڑھائی کا انتظام نہیں؟
ہے۔ اُس نے جواب دیا۔
پھر اردو کیوں نہیں پڑھتے ؟ کیا اچھی نہیں لگتی؟
اچھی لگتی ہے لیکن بابا نے منع کیا ہے۔
میں پھر چونکا۔
باتیں ہورہی تھیں ۔ پاشا آگئے۔ میں نے کہا ابھی آپ کے لڑکے سے میں بات کررہا تھا۔ ماشاء اﷲ بہت ذہین ہے خدا نظر بند سے بجائے لیکن یہ کہتا ہے کہ اسے اردو نہیں آتی۔ اور آپ نے اسے پڑھنے سے منع کیا ہے کیا یہ سچ ہے؟
جی ہاں یہ سچ ہے۔ میں نے اسے منع کیا ہے۔
مگر کیوں؟
اس لئے کہ اردو مرچکی ہے۔
اردو مرچکی؟ یہ آپ کہہ رہے ہیں۔ آپ جو اردو کے ایم اے ہیں اور اردو کے استاد ہیں۔ دوسروں کی طرح آپ بھی۔۔۔۔ مجھے یقین نہیں آتا۔ بھئی پاشا! آپ نہیں جانتے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں نہیں آپ ایسا نہیں کہہ سکتے۔ آپ شائد کوئی اور بات کہنا چاہتے ہیں۔ ہے نا!
نہیں مجھے کچھ اور کہنا نہیں ہے میں جو کہہ رہا ہوں وہ میں جانتا ہوں کہ اس کا کیا مطلب ہے میں کہتا ہوں اردو مرچکی ہے۔ اب وہ بازار کی زبان بن چکی ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ اس زبان کو پڑھا کر اپنے لڑکے کی زندگی تباہ کروں۔
پلیز پاشا! ذرا ہوش میں آئیے۔ آپ جو کہہ رہے ہیں مجھے یقین ہے کہ آپ اس کا مطلب نہیں سمجھتے۔ میں نے کہا اردو زندہ ہے۔ اور زندہ رہے گی۔ اردو جو آپ کی ہماری اور سب کی شناخت ہے۔
آپ نے ایم اے میں ہسٹری آف اردو لٹریچر میں یہ ضرور پڑھا ہوگا کہ کوئی زبان نہیں مرتی۔ صرف اس پر برا وقت آتا ہے اور ایسا ہی وقت شائد اردو پر آیا ہے ورنہ اردو۔۔۔۔اردو زندہ ہے!!

نہیں اردو مرچکی۔ اب یہ صرف بازار کی زبان بن چکی ہے اور اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔ میں کیوں خود کو اور اپنے لڑکے کو دھوکا دوں۔
میں نے کہا "خیر ہٹائے اس بحث کو۔ ایک میں ہی کیا۔ دنیا کا کوئی شخص بھی اس مسئلہ پر آپ کو قائل نہیں کرسکتا۔ لیکن آپ مجھے اتنا ہی بتادیجئے کہ آپ نے جو کچھ بھی کہا ہے اس تعلق سے کیا واقعی آپ سنجیدہ ہیں؟ کہیں آپ مذاق تو نہیں کررہے ہیں!
مذاق تو آپ کہہ رہے ہیں اردو کے وکیل بن کے، پاشانے کہا۔ آپ کہیں تو ایک بار نہیں کئی بار میں اپنی بات کو دہرادوں کہ اردو مرچکی ہے۔ مرچکی ہے ۔ سنا آپ نے؟

جی سن لیا آپ کے ارشادات، میں نے کہا۔ آپ کے کہنے کے مطابق اگر اردو واقعی مرچکی ہے تو آپ کو اخلاقی، قانون اور شرعی اعتبار سے اس بات کو حق نہیں پہنچتا کہ ایک مردہ زبان سے اپنے رزق حاصل کریں اور اپنی بیوی بچوں کا پیٹ بھریں۔ کیونکہ یہ حرام ہے آپ تو صوم و صلوۃ کے پابند ہیںنا۔ اس لئے آپ کا پہلا فرض یہ ہے کہ کل ہی اپنے پرنسپل کو اپنا استعفیٰ دیں اور حلال کی روزی کمانے کیلئے کوئی دوسرا کام ڈھونڈیں۔
ارے واہ واہ!! میں کیوں استعفیٰ دوں؟
اس لئے کہ وہ مرچکی ہے۔
تو کیا ہوا؟ میری ملازمت سے اس کا کیا تعلق ہے؟

تعلق ہے اور بہت بڑا تعلق ہے اور وہ اس طرح کہ آپ اردو کی روٹی کھاتے ہیں صبح سے رات تک اردو میں کام چلاتے ہیں اردو میں بات کرتے ہیں اردو میں خواب دیکھتے ہیں۔ اردو میں عشق فرماتے ہیں لیکن اردو سے نفرت۔۔۔!
بھئی حد ہوگئی جناب پاشا صاحب میرا خیال ہے کہ آپ کی والدہ محترمہ کی زبان بھی اردو ہی ہوگی اگر اردو ہے تو یقینا وہ آپ کو معاف نہیں کریں گی۔ اگر نہیں تو پھر آپ کے ارشادات بہت ہی معقول ہیں۔ اب میں آپ سے قطعی یہ نہیں پوچھوں گا اور نہ پوچھنے کی ضرورت محسوس کرتا ہوں کہ آپ کی ماں کی زبان کیا ہے؟ جسے انگریزی میں mother tongue کہتے ہیں۔ البتہ یہ پوچھنے کی جسارت کروں گا کہ آپ کے ابا حضور کی زبان کیا ہے؟ ورنہ دنیا کے کسی بھی حصے میں چلے جائیے ، کوئی بھی باپ کی زبان کو نہیں پوچھتا۔ لیکن میں پوچھ رہا ہوں۔ بتائیے کہ آپ کے ابا حضور کی زبان کیا تھی اور کیا ہے؟
شٹ اَپ! نصیر پاشا اپنے نحیف جسم کے ساتھ اچھل کر چیخے!
جواب میں ، مَیں مسکرایا۔ اور میں نے دست بستہ عرض کی:
جناب والا! آپ کی آواز جس نقطہ پر جا کر ختم ہوتی ہے ، میری آواز اسی نقطے سے شروع ہوتی ہے اور اس کے ختم پر آپ کیا ، آپ کے کمرے کی چھت بھی اڑ سکتی ہے۔ لیکن میں ان دونوں میں سے کسی کو اڑانا نہیں چاہتا۔ البتہ جاتے جاتے اتنا عرض کروں گا کہ زمانہ آپ اور آپ جیسے غداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔

بشکریہ : تعمیر نیوز - میں کتھا سناتا ہوں ، باب:5
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
ابھی حال حال کی بات ہے کہ اتوار کا دن تھا اور میں صبح صبح پاس والی گلی سے گذر رہا تھا۔ اسی گلی میں ایک میرے ایک شناسا نصیر پاشا کا گھر ہے جو ایک خانگی ڈگری کالج میں اردو کے لیکچرر ہیں ان کے دیوان خانہ کا دروازہ کھلا تھا اور وہ دروازے کی چوکھٹ پر کھڑے تھے۔ انہوں نے مجھے دیکھتے ہی کہا "آئیے۔ تشریف لائے۔ مصافحے کے بعد انہوں نے مجھے بٹھایا اور میرے ہاتھ میں انگریزی اخبار تھماکر اندر چلے گئے البتہ جانے سے پہلے انہوں نے اتنا ضرور کہا، میں ابھی آیا۔

ان کے اندر چلے جانے کے بعد میں نے کمرے کا جائزہ لیا۔ کھڑکی سے لگے ہوئے میز پر جھکا ہوا ان کا لڑکا کچھ پڑھ رہا تھا۔
"کون سی کلاس میں پڑھتے ہو؟" اُس سے میں نے پوچھا۔
"انٹر فرسٹ ایر میں" جواب ملا۔
"ویری گڈ" میں نے کہا، بہت پیارے ہو، اور ذہین بھی لگتے ہو لیکن یہ بتاؤ کہ تمہاری سکنڈ لینگویج کیا ہے؟ میں نے دوسرا سوال کیا۔
سنسکرت۔
سنسکرت؟ میں نے چونک کر پوچھا۔

5[/URL]
السلام علیکم
میں اگر آپ کی جگہ ہوتا تو پاشا صاحب سے معلوم کرتا
تو کیا آپ نے مردوں کو زندہ کرنے کا اور زندوں کو مردہ کرنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے؟
وہ بولتے کیا مطلب ؟
میں کہتا !!!!
سنسکرت؟
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
السلام علیکم
میں اگر آپ کی جگہ ہوتا تو پاشا صاحب سے معلوم کرتا
تو کیا آپ نے مردوں کو زندہ کرنے کا اور زندوں کو مردہ کرنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے؟
وہ بولتے کیا مطلب ؟
میں کہتا !!!!
سنسکرت؟
وعلیکم السلام
ابتسامہ۔سنسکرت زبان آج کل فقط پی ایچ ڈی کے لیے استعمال کی جارہی ہے
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
السلام علیکم
میں اگر آپ کی جگہ ہوتا تو پاشا صاحب سے معلوم کرتا
تو کیا آپ نے مردوں کو زندہ کرنے کا اور زندوں کو مردہ کرنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے؟
وہ بولتے کیا مطلب ؟
میں کہتا !!!!
سنسکرت؟
بہت اعلیٰ۔ کیا خوب اور برمحل جواب ہے
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
السلام علیکم
میں اگر آپ کی جگہ ہوتا تو پاشا صاحب سے معلوم کرتا
تو کیا آپ نے مردوں کو زندہ کرنے کا اور زندوں کو مردہ کرنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے؟
وہ بولتے کیا مطلب ؟
میں کہتا !!!!
سنسکرت؟
و علیکم السلام۔ بڑے بھائی تھوڑا ہلو بولئے۔ سابق سپریم کورٹ چیف جسٹس مارکنڈے کاٹجو (موجودہ چیف جسٹس تو التمش کبیر ہیں ، آپ کو معلوم ہی ہوگا) آپ کی بات سن لیں تو دل گرفتہ ہو جائیں گے۔
جی ہاں، یہ وہی چیف جسٹس ہیں جنہوں نے "عزت کی خاطر قتل (honour killing)" جیسے معاملے کے تاریخ ساز فیصلے کی شروعات چچا غالب کے اس شعر سے کی تھی:
ہے موجزن اک قلزم خوں ، کاش! یہی ہو
آتا ہے ابھی دیکھئے کیا کیا میرے آگے
اور ۔۔۔ پریس کونسل آف انڈیا کے موجودہ چیئرمین ، یہی چیف جسٹس ہیں جو آجکل اردو کی سربلندی کا بیڑہ (اردو وراثت کارواں) اٹھائے سارے ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ روزنامہ "اعتماد" نے اپنے ایک اداریے میں بجا کہا ہے کہ:
پچھلے 50،60 سال کے عرصہ سے ملک کی سب سے بڑی اقلیت مایوس کن حالات سے گذر رہی ہے۔ اس کی بے بسی اور بے کسی کا کوئی مداوا نہیں ہوسکا۔ ان حالات میں جسٹس کاٹجو نے اردو تہذیب کے احیاء کا جو بیڑہ اٹھایا ہے، جہاں اس سے ایک امید کی کرن چمک اٹھی ہے وہیں ان کی سیاسی، سماجی بصیرت اور ان کی دور اندیشی نے ملک میں آزادی کے بعد سے پید شدہ مخالف اردو فضاء کو اپنی حکمت عملی سے قابو میں رکھنے کی کوشش بھی کی ہے۔ جسٹس کاٹجو اگر صرف اردو کے فروغ کا بیڑہ اٹھاتے تو نہ صرف اردو کے خلاف بلکہ ان کے خلاف بھی ملک میں فضاء بن جاتی۔ شائد اسی پس منظر میں انہوں نے اردو کے ساتھ سنسکرت کے احیاء کی بھی مانگ کی ہے اور تیسری سے ساتویں جماعت تک اردو اور سنسکرت کو لازمی زبان کے طورپر مدارس میں رائج کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جسٹس کاٹجو کا نقطہ نظر یہ ہے اردو اور سنسکرت تہذیبی زبان رہی ہے۔ چوں کہ یہ دونوں زبانیں بھی ہندوستانی تہذیب کی نمائندگی کرتی رہی ہیں۔
جسٹس کاٹجو کے اس نظریے سے اختلاف ممکن ہے مگر ۔۔۔ یہ امکان بھی موجود ہے کہ ۔۔۔۔ اس وراثت کاروان میں اردو کے ساتھ سنسکرت کو فروغ دینے کی حکمت عملی سے ممکن ہے کہ یہ کارروائی "اکثریت" کیلئے پرکشش بن جائے اردو اور ہندی بولنے والوں کے درمیانی موقتی طورپر زبان کی بنیاد پر فاصلے گھٹ سکیں اور پھر حکومت کی سطح پر ان دو تہذیبوں سے وابستہ زبانوں کو عوامی اور قومی سطح پر فروغ دینے حکومت کو بھی عوامی دلچسپی سے عملی اقدامات کیلئے ترغیب مل سکتی ہے۔
گو کہ یہ صرف "امکان" ہے جس کے کافی منفی مضمرات بھی موجود ہیں۔ دیکھتے ہیں وقت کیا فیصلہ کرتا ہے؟ ویسے بھی "حکومت" پر انحصار سے زیادہ اردو والوں کو خود اپنی زبان پر توجہ دینے کی شدید اور سنگین ضرورت لاحق ہے!!
 
Top