• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسامہ بن لادن کے بیٹے کے آڈیو پیغام نے امریکا اور یورپی ممالک میں ہلچل مچا دی !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسامہ بن لادن کے بیٹے کے آڈیو پیغام نے امریکا اور یورپی ممالک میں ہلچل مچا دی
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

حمزہ بن لادن نے اپنے حامیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کابل، غزہ اوربغداد سے جنگ کا رخ لندن، پیرس اورواشنگٹن کی جانب موڑیں۔ فوٹو:فائل

لندن: القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے آڈیو پیغام نے امریکا سمیت برطانیہ اور فرانس کے ایوانوں میں ہلچل مچادی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق القاعدہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کا آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جنگجوؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ واشنگٹن، لندن اور پیرس میں حملوں کے لئے تیاررہیں۔ آڈیو پیغام میں سنا جاسکتا ہے کہ 23 سالہ حمزہ بن لادن القاعدہ جنگجوؤں کو ہدایت کررہے ہیں کہ وہ 11 ستمبر کے حملوں کی طرز پر واشنگٹن، لندن، پیرس اور تل ابیب پر دھماکوں کے لئے تیاررہیں جب کہ انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ کابل، غزہ اور بغداد سے جنگ کا رخ لندن، پیرس اور واشنگٹن کی جانب موڑیں۔

واضح رہے کہ حمزہ بن لادن شروع سے ہی اپنے والد اسامہ بن لادن کے ساتھ رہے ہیں اور القاعدہ کے قیام کے وقت بھی وہ اپنے والد کے ساتھ ساتھ ہی تھے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ القاعدہ کی لیڈرشپ انہیں تنظیم کا سربراہ بنانے پرغورکررہی ہے۔
 
Top