• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

استاد و شاگرد۔

شمولیت
جولائی 18، 2017
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
ایک دانشور واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار میں ایک بڑے تعلیمی ادارے کی فرسٹ ائیرکی تقریباً پانچ سو لڑکیوں سے سیمینار کی صورت میں خود شناسی کے موضوع پر بات کر کے باہر آ رہا تھا توایک لڑکی تیزی سے میرے پیچھے آئی اور کہنے لگی "سر!۔میں آپ سے دوستی کرنا چاہتی ہوں" میں نے مسکرا کر پوچھا "وہ کیا ہوتی ہے"کہنے لگی "آپ اتنے سمجھدار ہیں سب کو سمجھاتے ہیں آپ کو نہیں پتا دوستی کیا ہوتی ہے؟میں نے کہا میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ماہر نفسیات ہوں اور ماہر نفسیات دوسروں کو اپنی ڈکشنری سے نہیں
بلکہ اُن کو اُن کی ڈکشنری سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کیا پتہ آپ کی ڈکشنری میں دوستی کی تعریف میری ڈکشنری کی تعریف سے مختلف ہو اور جب ہم ایک دن ایک دوسرے کی ڈیفینیشنز تک پہنچ کر جانیں گے کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہیں تو ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہ ملے۔ کہنے لگی "ہم فون پر باتیں کریں گے آپ اپنے مسائل اپنی باتیں بتانا مجھے اور میں آپ کو بتاؤں گی" تو میں نےپوچھا "تو کیا ہم ملیں گے نہیں میری ڈکشنری کے مطابق تو دوست ملتے بھی ہیں" کہنے لگی "نہیں نہیں جب کبھی موقع ملا تو مل بھی لیں گے" میں نے حیرت سے پوچھا "موقع ملا مطلب دوست تو وقت نکال کر ملتے ہیں موقع ملنے پر تھوڑی" کہنے لگی سر آپ بھی نا۔یہ یورپ تھوڑا ہی ہے۔ میں نے کہا!
اگر یہ یورپ نہیں ہے تو چھپ کر فون پر بات کرنے، موقع ملنے پر ملنے کو بھی دوستی نہیں کہتے۔ کہنے لگی میں کالج کی سب سے خوبصورت لڑکی ہوں کبھی کسی لڑکے نے میری دوستی کی دعوت پر ایسے سوال نہیں کیے۔ میں نے کہا کیونکہ ڈکشنری کے مطابق وہ لڑکے نہیں "دھوکے" ہوتے ہیں مجھے افسوس ہے کہ آپ کو آج تک دھوکے ہی ملے ہیں کوئی لڑکا نہیں ملا ۔!!!
 
Top