• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کی کرپشن کی تحقیقات

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
تل ابیب (نیوز ڈیسک) فلسطینیوں کا خون پی کر مکارانہ چالوں سے خود کو ہی مظلوم ثا بت کرنے والے اسرائیل کی مکاری کے سارے پردے ایک ایک کر کے چاک ہوتے جا رہے ہیں۔ چند روز قبل ہی اقوام متحدہ کی ایک قرارد داد میں ساری دنیا نے متفق ہو کر فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف ووٹ دیا، اور اب اس ملک کے سربراہ کے خلاف بدعنوانی کے شرمناک ترین الزامات کی تحقیقات شروع ہونے کو ہیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کو وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ نو ماہ کے دوران ڈھیروں شواہد فراہم کئے گئے، جن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بالآخر پولیس نے ان کے خلاف بھرپور تفتیش کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ تفتیش کاروں نے اٹارنی جنرل اویش شائی مینڈل بلٹ سے باقاعدہ اجازت مانگ لی ہے تاکہ رشوت خوری اور گھناؤنے فراڈ کے الزامات کے تحت کارروائی کا آغاز کیا جاسکے۔
بات بات پر دھمکیاں دینے والے اسرائیلی وزیراعظم قانون کے پنجے کو اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر بری طرح بوکھلا اٹھے ہیں اور اپنے ہی ملک کی پولیس اور تفتیشی اداروں کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔ ان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ’’یہ سب نان سینس ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ہماری کامیابی سے جلنے والے جھوٹے الزامات کا سہارا لے کر بدترین مہم چلارہے ہیں جو سازش کے سوا کچھ نہیں۔ حالیہ کوشش بھی ایک ایسی ہی مذموم کارروائی ہے۔ نہ پہلے کوئی الزامات ثابت ہوئے نہ ہی اب ثابت ہوں گے۔‘‘
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سراغ رساں و تفتیش کار وزیراعظم کے خلاف 8لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 13کروڑ پاکستانی روپے) کی رشوت لینے کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، جو مبینہ طور پر فرانسیسی بزنس مین ارناڈ ممران سے لی گئی، جو کہ کاربن ٹیکس فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر جیل میں ہے۔ ممران نے اپنے مقدمے کے دوران اعتراف کیا تھا کہ اس نے یہ رقم اسرائیلی وزیراعظم کو انتخابی مہم کے دوران بطور عطیہ دی، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم اس رقم کی وصولی ماننے کو تیار نہیں ہیں۔
 
Top