• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
رات کو کتا بھونکے تو اعوذ باللّٰہ پڑھنے کا حکم:
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جب تم رات کے وقت کتے بھونکنے کی آواز سنو تو اللہ کی پناہ مانگو کیونکہ وہ ایسی مخلوق کو دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے اور جب کام ختم ہو جائے تو باہر کم ہی نکلو کیونکہ رات کے وقت اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا ہے پھیلا دیتا ہے۔ بسم اللّٰہ پڑھ کر دروازے بند کر دو، کیونکہ شیطان وہ درازہ نہیں کھولتا جسے بسم اللّٰہ پڑھ کر بند کیا گیا ہو، مٹکے اور برتن ڈھانپ دیا کرو، اور مشکیزوں کے منہ بند کر دیا کرو ۔‘‘
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی:۴۸۱۳.)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
مرغ کو برا بھلا کہنے کی ممانعت:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"مرغ کو برا بھلا نہ کہو اس لئے کہ وہ نماز کے لئے جگاتا ہے۔"
(ابو داؤد کتاب الادب باب ماجاء فی الدیک والبھائم۔ ابن حبان نے صحیح کہا ہے)

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جب( رات کے وقت) تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو (اور اس کی طرف رغبت کرو) کیونکہ اس نے فرشتہ دیکھا ہے اور جب تم (رات کے وقت) گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے اللہ کی پناہ میں آجاؤ کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے۔"
(صحیح بخاری: 3058)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
کرلے کو مارنے کا حکم:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کرلے کو مارنے کا حکم دیا اور فرمایا:
"یہ ابراہیم علیہ السلام کی آگ پر پھونکیں مارتی تھی۔"
(بخاری کتاب بدء الخلق باب خیر مال المسلم)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو پہلی چوٹ میں کرلا مارے اس کے لئے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں۔ دوسری چوٹ میں مارنے پر اس سے کم اور تیسری چوٹ میں مارنے پر اس سے کم۔"
(مسلم کتاب السلام باب استحباب قتل الوزغ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
پردے کے احکام

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’عورت پردہ ہے جب یہ باہر نکلتی ہے شیطان اسے مزین کر کے دکھاتا ہے اور جب یہ اپنے گھر میں ہوتی ہے تو اللہ کے بہت نزدیک ہوتی ہے۔‘‘
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی۸۸۶۲.)

مخنث (ہیجڑوں) کا گھروں میں داخلہ منع:
ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ طائف کے محاصرہ میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اس وقت میرے پاس ایک مخنث بیٹھا ہوا تھا۔ اس نے میرے بھائی عبد اللہ بن ابی امیہ سے کہا: "اے عبد اللہ اگر کل اللہ طائف فتح کرا دے تو تم غیلان کی بیٹی کو لے لینا کیونکہ جب وہ سامنے سے آتی ہے تو اس کے پیٹ میں چار شکن پڑتے ہیں اور جب پیٹھ پھیر کر جاتی ہے تو آٹھ شکن پڑتے ہیں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’مخنث آئندہ کبھی تمہارے پاس نہ آئیں۔
(بخاری کتاب المغازی باب غروۃ الطائف)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
شرم گاہ کی حفاظت نیکی ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’سُبْحَانَ اللّٰہ‘‘ کہنا نیکی ہے۔ (لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ) کہنا نیکی ہے۔ نیکی کا حکم دینا نیکی ہے۔ برائی سے روکنا نیکی ہے۔ شرم گاہ کی حفاظت نیکی ہے۔‘‘
ایک صحابی نے عرض کیا:
’’کیا مرد کا حلال طریقہ سے اپنی جنسی شہوت پوری کرنا بھی نیکی ہے؟‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اگر وہ شہوت حرام جگہ سے (بدکاری کر کے) پورا کرتا تو اسے گناہ ہوتا۔ پس جو حلال طریقے سے اپنی شہوت پوری کرے گا تو اسے اجر ملے گا۔‘‘
(مسلم الزکوۃ باب بیان ان اسم الصدقۃ یقع علی کل نوع من المعروف)

آنکھ، کان اور زبان کا زنا:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"انسان کے لئے اس کے زنا کا حصہ لکھ دیا گیا ہے۔ وہ اسے پائے گا۔ آنکھوں کا زنا (غیر محرم عورت کی طرف) دیکھنا ہے کانوں کا زنا (حرام آواز کا) سننا زبان کا زنا (ناجائز) کلام کرنا ہے۔ ہاتھ کا زنا (ناجائز) پکڑنا اور پاؤں کا زنا (ناجائز کام کی طرف) چل کر جانا ہے۔ دل خواہش اور آرزو کرتا ہے اور شرمگاہ اس کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔"
(بخاری کتاب الاستیذان باب زنی الجوارح، مسلم کتاب القدرباب قدر علی ابن آدم حظہ من الزنی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
نگاہ پست رکھو:
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تم راستوں میں بیٹھنے سے بچو۔"
صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا: "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے بیٹھے بغیر چارہ نہیں۔ ہم یہاں بیٹھ کر گفتگو کرتے ہیں۔"
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اگر تم بیٹھے بغیر نہیں رہ سکتے تو راستے کا حق ادا کیا کرو اور وہ یہ ہے نگاہ کو پست رکھنا۔ تکلیف دہ چیزوں کو ہٹا دینا، سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا۔"
(بخاری کتاب المظالم باب افنیۃ الدور والجلوس علی الصعدات، مسلم کتاب اللباس باب النھی عن الجلوس فی الطرقات)

اچانک نظر پھیرنے کا حکم:
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اچانک نظر پڑنے کے بارے میں سوال کیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"نظر فوراً پھیر لو۔"
(مسلم کتاب الادب باب نظر الفجاۃ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
پردہ میں سختی :
زمعہ کی لونڈی کے بچہ پیدا ہوا۔ سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہ میرے بھائی عتبہ کا لڑکا ہے۔ عبد بن زمعہ نے کہا کہ یہ میرے باپ کی لونڈی کا بچہ ہے۔ میرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔ لہٰذا میرا بھائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اے عبد یہ تمہارا بھائی ہے۔ بچہ بستر والے کا اور زانی کے لیے پتھر ہوتے ہیں۔"
آپ نے بچے میں عتبہ کی مشابہت دیکھی تو ام المومنین سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
"اے سودہ اس لڑکے سے پردہ کیا کرو۔"
سودہ رضی اللہ عنہا اس کے سامنے نہ آئیں یہاں تک کہ اس کی وفات ہوئی۔
(بخاری کتاب البیوع باب تفسیر الشبہات)

کسی کا ستر دیکھنا منع :
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"کوئی مرد دوسرے مرد کا اور کوئی عورت دوسری عورت کا ستر نہ دیکھے۔ کوئی مرد دوسرے مرد کے ساتھ اور کوئی عورت دوسری عورت کے ساتھ برہنہ ایک کپڑے میں نہ لیٹے۔"
(مسلم کتاب الحیض باب تحریم النظر الی العورات)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
شوہر کے رشتہ داروں سے پردہ:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تم غیر محرم عورتوں کے پاس جانے سے گریز کرو۔ "
ایک صحابی نے شوہر کے قریبی رشتہ دار (شوہر کا بھائی، بھتیجا یا چچازاد) کی بابت پوچھا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"شوہر کے قرابت دار تو موت ہیں۔"
(بخاری کتاب النکاح باب لایخلون رجل بامراۃ، مسلم کتاب السلام باب تحریم الخلوۃ بالاجنبیۃ والدخول علیھا)

کسی عورت کی خوبیاں آدمی کے سامنے بیان کرنے کی ممانعت:
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"کوئی عورت دوسری عورت کے اوصاف اپنے خاوند کے سامنے اس طرح بیان نہ کرے گویا کہ وہ ا سے دیکھ رہا ہے۔"
(بخاری کتاب النکاح باب لاتباشرالمرأۃ)
اس سے آدمی دوسری عورت کے حسن و جمال سے متاثر ہو کر فتنہ میں مبتلا ہو سکتا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
تجارت کے مسائل

بازار میں جانے کی دعا :
عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص کسی بازار میں داخل ہو اور کہے ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر.‘‘
’’اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تعریف اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘
اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس کی دس لاکھ برائیاں مٹا دی جاتی ہیں ۔‘‘
(سنن الترمذی کتاب الدعوات:۰۵۳۳، ابن ماجہ:۶۲۲۲. البانی نے صحیح کہا)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
بازار میں کم جانا چاہیے:
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تو بازار میں سب سے پہلے داخل ہونے والا نہ ہو اور نہ اس سے سب سے آخر میں نکلنے والا بن اس لئے کہ اسی میں شیطان انڈے اور بچے دیتا ہے۔"
سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بازار شیطان کا اڈہ ہے اور یہیں وہ اپنا جھنڈا بھی نصب کرتا ہے لہٰذا اگر ہو سکے تو سب سے پہلے بازار میں داخل ہونے والا اور سب سے آخر میں نکلنے والا ہرگز نہ ہو۔
(مسلم کتاب فضائل الصحابہ باب من فضائل ام سلمۃ ام المومنین رضی اللّٰہ عنھا)
 
Top