• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
سودے پر سودے کی ممانعت:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تم ایک دوسرے پر حسد مت کرو۔ نہ خرید و فروخت میں بولی بڑھا کر ایک دوسرے کو دھوکا دو۔ نہ باہم بغض رکھو۔ ایک دوسرے سے بے ر خی مت کرو۔ ایک دوسرے کے سودے پر سودا مت کرو۔ اے اللہ کے بندو! تم بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔ نہ اس پر ظلم کرے۔ نہ اسے حقیر سمجھے۔ نہ اسے بے سہارا چھوڑے۔ ایک شخص کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔ ہر مسلمان کا خون، مال اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔"
(مسلم کتاب البر والصلۃ باب تحریم الظن والتجسس)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
سچ کی کمائی میں برکت ہے:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’بیچنے اور خریدنے والے جب تک جدا نہ ہوں انہیں سودا ختم کرنے کا اختیار ہے۔ اگر دونوں سچ بولیں گے اور بات واضح کریں گے تو ان کے سودے میں برکت ہو گی اور اگر کوئی بات چھپائیں گے اور جھوٹ بولیں گے تو ان کے سودے میں برکت مٹا دی جائے گی۔‘‘
(بخاری کتاب البیوع باب البیعان بالخیار مالم یتفرقا)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
ادائیگی قرضہ میں زیادہ دینے کا جواز:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے خاص عمرکا اونٹ قرض لیا۔ اس نے آپ سے اونٹ کا تقاضا کیا اور تقاضے میں بہت سختی کی۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے اس کو تنبیہ کرنے کا ارادہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اسے چھوڑ دو اس لیے کہ حق والے کو کہنے کا حق ہے۔ اس کو اس کے اونٹ کی عمر کا ایک اونٹ دے دو۔"
صحابہ نے تلاش کیا مگر اس عمر کا اونٹ نہ ملا آپ نے اس کو زیادہ عمر کا اونٹ دلوا دیا۔ اس شخص نے کہا:
"آپ نے مجھے پورا دیا اللہ تعالیٰ آپ کو پورا دے۔"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تم میں بہتر شخص وہ ہے جو ادائیگی قرض میں بہتر ہو۔"
(بخاری کتاب الوکالۃ باب وکالۃ الشاھد والغائب جائزۃ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جعل سازی اور دھوکہ بازی منع:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم غلہ کے ایک ڈھیر پر سے گزرے آپ نے اس میں ہاتھ ڈالا۔ تو آپ کی انگلیوں نے تری محسوس کی۔ آپ نے پوچھا:
"اے غلہ والے یہ کیا ہے۔"
اس نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بارش میں بھیگ گیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تم نے بھیگے والے حصہ کو اوپر کیوں نہ کیا تاکہ لوگ اسے دیکھ لیں؟ یاد رکھو جس نے ہم سے دھوکہ و فریب کیا وہ ہم میں سے نہیں۔"
(مسلم کتاب الایمان باب من غشنا فلیس منا)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
بولی میں اضافہ:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"خریداری کی نیت کے بغیر بولی میں اضافہ مت کرو۔"
(بخاری کتاب البیوع باب لایبع علی بیع اخیہ، مسلم کتاب البیوع وکتاب البر)

نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکہ دینے کی نیت سے قیمت بڑھانے سے منع فرمایا۔
(بخاری کتاب البیوع باب النجش، مسلم کتاب البیوع باب النھی عن النجش)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
سود کی حرمت:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔
(مسلم کتاب المساقاۃ باب لعن اکل الربا)

آپ نے سودی لین دین کے دونوں گواہوں پر اور سود لکھنے والے پر بھی لعنت فرمائی ہے۔
(ترمذی ابواب البیوع ماجاء فی اکل الربا)

ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"قیامت سے پہلے سود، زنا اور شراب عام ہو جائے گی۔"
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ۹۸۵۲.)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
ایک جنس کی چیز کے وزن میں فرق جائز نہیں :
خیبر کی فتح کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر پر ایک عامل مقرر کیا۔ ایک دفعہ وہ آپ کے پاس عمدہ عمدہ کھجوریں لے کر آیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:
"کیا خیبر کی تمام کھجوریں ایسی ہی ہوتی ہیں۔"
اس نے کہا اے اللہ کے رسول سب ایسی نہیں ہوتیں ہم ان کھجوروں کا ایک صاع معمولی کھجوروں کے دو صاع کے بدلے میں لیتے ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"ایسا نہ کیا کرو بلکہ ردی کھجوروں کو درہموں کے عوض بیچ دیا کرو اور پھر ان درہموں کی عمدہ کھجوریں خرید لیا کرو۔"
ایک اور روایت میں آپ نے اس عمل کو سود قرار دیا۔
(بخاری کتاب البیوع باب اذا اراد بیع تمر بتمر خیر منہ، مسلم باب بیع الطعام مثلا بمثل)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
کاہن کی کمائی حرام:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، بدکار عورت کی کمائی اور کاہن کی شیرنی سے منع فرمایا۔
(بخاری کتاب البیوع باب ثمن الکلب، مسلم کتاب البیوع باب تحریم ثمن الکلب)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
سودا کرتے وقت قسم اٹھانا:
عبد اللہ بن ابی اوفی کہتے ہیں کہ ایک شخص نے بازار میں کچھ سامان بیچنے کے لیے رکھا۔ پھر قسم کھا کر ایک خریدار سے کہنے لگا کہ مجھے اس مال کی اتنی قیمت مل رہی تھی حالانکہ اسے اتنی قیمت نہیں مل رہی تھی وہ اس طریقہ سے ایک مسلم کا مال ناحق لینا چاہتا تھا۔
اللہ تعالی نے فرمایا:
إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّـهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَـٰئِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّـهُ وَلَا يَنظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٧٧﴾ آل عمران
’’بے شک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے ذریعہ تھوڑا سا فائدہ حاصل کرتے ہیں ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔ نہ اللہ ان سے کلام کرے گا۔ نہ ان کی طرف دیکھے گا اور نہ ان کو پاک کرے گا بلکہ ان کے لیے دردناک عذاب ہو گا۔‘‘
(بخاری کتاب البیوع باب ما یکرہ من الحلف فی البیع)

نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"سودا کرتے وقت قسم اٹھانے سے بچو اس سے سودا تو زیادہ بک جاتا ہے لیکن (یہ طریقہ) کمائی کی برکت مٹا دیتا ہے۔"
(بخاری کتاب البیوع باب یمحق اللّٰہ الربا، مسلم کتاب المساقاۃ باب النھی عن الحلف فی البیع)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
قیامت کی نشانی بیوی کا تجارتی کاموں میں اپنے شوہر کی مدد کرنا:
عبد اللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’قیامت کے نزدیک خاص لوگوں کو سلام کرنا رہ جائے گا۔ تجارت عام ہو جائے گی حتیٰ کہ بیوی تجارتی کاموں میں اپنے شوہر کی مدد کرے گی، رشتہ داریاں ختم ہو جائیں گی۔ جھوٹی گواہی عام ہو جائے گی۔ سچی گواہی کو چھپایا جائے گا اور قلم ظاہر ہو جائے گا۔
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی۷۴۶.)

قلم جو دنیا میں نشر و اشاعت کا سب سے عظیم ذریعہ ہے جو ہر دور میں موجود تھا لیکن آج ذرائع ابلاغ کی نئی نئی ایجادات اخبارات، رسائل، کتب، ریڈیو، ٹی وی، انٹرنیٹ اور موبائل کی شکل میں آج قلم کے ظہور کی پیشینگوئی پوری ہو چکی ہے اور معلوم نہیں آئندہ ان ذارائع میں کس کس چیز کا اضافہ ہو گا۔
 
Top